Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جون 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»امر جلیل»ڈر: سب جھوٹ / امر جلیل
امر جلیل

ڈر: سب جھوٹ / امر جلیل

ایڈیٹرفروری 27, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

آپ کو ڈر لگتا ہے؟بہت کم لوگ مانتے ہیں کہ ان کو ڈر لگتا ہے۔بلکہ کوئی شخص ماننے کو تیار نہیں ہوتا کہ اس کو ڈر لگتا ہے۔میں بھی اپنا بڈھا سینہ تان کر دعویٰ کرتا ہوں کہ مجھے ڈر نہیں لگتا۔درحقیقت ہم سب جھوٹ بولتے ہیں۔ہم سب ڈرتے ہیں۔کسی کو اندھیرے سے ڈر لگتا ہے۔کسی کو اونچائی سے ڈر لگتا ہے۔کسی کو پانی سے ڈر لگتا ہے۔کسی کو آگ سے ڈر لگتا ہے۔کسی کو مرنے سے ڈر لگتا ہے۔کسی کو اپنے باس سے ڈر لگتا ہے۔کسی کو اپنی بیوی سے ڈر لگتا ہے۔جس قدر انسان شریف ہوتا ہے اس قدر وہ پولیس والوں سے ڈرتا ہے۔مجھے قبر کے عذاب سے ڈر لگتا ہے۔اس لئے میں نے ٹھان لی ہے کہ میں گہرے پانی میں ڈوب مروں گا۔ویسے تو میں چلوبھر پانی میں بھی ڈوب کر مرسکتا ہوں۔مگر چلو بھر پانی میں ڈوب مرنے کے بعد ہم منظر سے غائب نہیں ہوتے۔ہم میڈیا والوں‘ رشتہ داروں اور محلہ داروں کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں۔وہ ہماری لاش بیچ چوراہے میں رکھ کر دھرنا دیتے ہیں اور اپنی باتیں منوانے کے بعد ہمیں قبر میں چھوڑ آتے ہیں۔قبر میں ملنے والے عذابوں کے قصے سن کر میرے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔اس لئے میں نے چلو بھرپانی میں ڈوب مرنے کے بجائے گہرے پانی میں ڈوب مرنے کا فیصلہ کرلیا ہے تاکہ مگرمچھ مجھے کھاجائیں اور میں قبرمیں دفن ہونے اور قبر کے عذاب سہنے سے بچ جاؤں۔اسی طرح مرنے کے دیگر طریقے بھی ہیں جن پر عمل کرنے سے ہم مرنے کے بعد غائب ہوجاتے ہیں۔لاکھ ڈھونڈنے سے کسی کو نہیں ملتے۔مگر وہ طریقے مجھے اچھے نہیں لگتے۔مثلاً پیٹرول چھڑکنے کے بعد ہم خود کو آگ لگاکر مرسکتے ہیں ا ور جل کر خاک ہوسکتے ہیں۔ہم خاک نہیں دفناتے۔ہندو خاک دفناتے ہیں اور اس جگہ کو سمادھی کہتے ہیں۔کچھ ہندو خاک دریا میں بہادیتے ہیں۔مگر جل کر مرنے اور خاک ہوجانے کا طریقہ مجھے غیر محفوظ لگتا ہے۔ہمیں آگ میں جلتا ہوا دیکھ کر لوگ دوڑتے ہوئے آتے ہیں اور آگ بجھاکر ہمیں بچانے کی کوشش کرتے ہیں۔لوگ اپنی کوششوں میں کامیاب ہوتے ہیں۔وہ آگ بجھا دیتے ہیں۔مگر اس دوران ہم مرجاتے ہیں اور وہ ہمیں عذاب برداشت کرنے کے لئے قبر میں چھوڑ آتے ہیں۔ایسڈ یعنی تیزاب کے ڈرم میں کود جانے سے آپ ایسڈ کے محلول میں اس طرح تحلیل ہوجاتے ہیں کہ آپ کا نام و نشان باقی نہیں بچتا۔دس پندرہ برس پرانی بات ہے۔لاہور میں اقبال نامی ایک شخص کو عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔اس پر الزام تھا کہ اس نے ایک سو بچوں کو قتل کیا تھا۔حیرت انگیز طور پر ایک بھی بچے کی لاش نہیں ملی تھی۔مگر استغاثہ نے ثابت کردیا تھا کہ ملزم نے ایک سو بچوں کو قتل کرنے کے بعد تیزاب کے ڈرم میں ڈال کر تحلیل کردیاتھا۔
بھئی میں ہوں ایک غریب آدمی‘تیزاب میں تحلیل ہوکرمرنے کے لئے میرے پاس تیزاب کا ایک ڈرم خریدنے کی سکت نہیں ہے۔ویسے بھی تیزاب کے ڈرم میں تحلیل ہوکر غائب ہوجانے والی بات اپنی سمجھ بوجھ سے بالاترہے۔عین ممکن ہے کہ تیزاب کے ڈرم میں تحلیل ہوکر گم ہوجانے کے بعد میں چھوٹا بچہ بن جاؤں اور عربستان میں ریس میں دوڑنے والے کسی اونٹ کی پیٹھ سے باندھ دیا جاؤں۔کوئی نہیں جانتا کہ برصغیر نژاد کے بچے کہاں سے عربستان آتے ہیں جن کو ریس میں دوڑنے والے اونٹوں کی پیٹھ سے باندھ دیا جاتا ہے۔ان کے رونے چیخنے چلانے سے اونٹ اور تیزی سے دوڑنے لگتے ہیں۔لہذا تیزاب کے ڈرم میں تحلیل ہوکر مرنا مجھے اچھا نہیں لگتا۔
بہت پہلے قبر کے عذاب سے بچنے کی ایک ترکیب مجھے سوجھی تھی۔میں نے سوچا تھا کسی روز میں چپکے سے پارسیوں کے خاموش منار Tower Of Silence پر چڑھ جاؤں گا اور کنویں نما مینار پر لگی ہوئی جالی پر لیٹ جاؤں گا تاکہ گدھ‘چیلیں اور کوے میری ہڈیوں سے گوشت نوچ نوچ کھالیں اور ہڈیاں جالی سے چھن کر کنویں میں جاگریں اور میں قبر میں دفن ہونے سے بچ جاؤں۔میں نے یہ بھی سوچا تھا کہ کوے جب مجھے نوچ رہے ہوں گے تب میں کوؤں سے کبھی نہیں کہوں گا کہ کانگا سب تن کھائیو‘چن چن کھائیو ماس‘ دو اکھیاں مت کھائیو جنہیں پیاملن کی آس۔تب اچانک مجھے خیال آیا تھا کہ پارسیوں کے خاموش مینار پرگدہ‘ چیلوں اور کوؤں کا بھوجن بننے کے لئے ایک تو پارسی ہونالازمی ہے۔اور دوئم یہ کہ آپ مرے ہوئے ہوں۔زندہ آدمی کو اڑنے والے گدھ‘چیلیں اور کوے نہیں نوچتے۔بلکہ وہ زندہ آدمی سے ڈرتے ہیں۔آپ کی طرح کپڑے لٹھے پہننے والے اور آپ جیسے دکھائی دینے والے گدھ‘ چیلیں اور کوے آپ کو نوچتے ہیں۔ایسے گدھ‘چیلیں اور کوے ہرجگہ پائے جاتے ہیں۔وہ دفتروں میں ہوتے ہیں۔کاروباری اداروں میں ہوتے ہیں۔بلٹ پروف گاڑیوں میں ہوتے ہیں۔اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوتے ہیں۔ان کے اختیارات کی کوئی حد نہیں ہوتی۔اس لئے وہ ہربات میں حد کردیتے ہیں۔یہ سب سوچنے کے بعد میں نے پارسیوں کے خاموش مینار پرجاکر گدھ‘ چیلوں اور کوئوں کا بھوجن بننے کا ارادہ ترک کردیا۔
خوف ایک نہیں‘ خوف انیک ہوتے ہیں۔آپ ہمیشہ خوف میں گھرے ہوتے ہیں۔مگر پوچھنے پر آپ صاف مکرجاتے ہیں کہ آپ کو کسی سے ڈر نہیں لگتا۔کیا آپ کو اپنے باڈی گارڈ سے ڈر نہیں لگتا؟کیا آپ اس خوف میں مبتلا نہیں رہتے کہ آپ کو کبھی بھی‘اچانک ملازمت سے فارغ کردیاجائے گا؟ کیا آپ اس خوف میں نہیں رہتے کہ آپ کے بینک اکائونٹ سے رقم اڑالی جائے گی؟کیا آپ اس ڈر میں مبتلا نہیں رہتے کہ آپ کا کرایہ دار آپ کے مکان پر قبضہ کرلے گا؟ اگر آپ کرایہ دار ہیں تو کیا آپ کو یہ خدشہ لگانہیں رہتا کہ مالک مکان کبھی بھی آپ کو مکان خالی کرنے کا نوٹس دے سکتا ہے؟
بھائی ہم سب ڈرتے ہیں۔ڈرنے میں کسی قسم کی برائی نہیں ہے۔برائی اس بات میں ہے کہ ہم اپنے ڈر کا اعتراف نہیں کرتے۔جب ہم اپنے ڈر کا اعتراف کرلیتے ہیں تب ڈر پر قابو پانے کے نت نئے طریقے سمجھ میں آنے لگتے ہیں۔پاکستان کے ایک سابقہ تگڑم صدر نے اپنے لئے نہایت کشادہ آرام دہ ایئرکنڈیشنڈ قبر بنوائی ہے۔قبرمیں سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے ہیں۔قبر کے قریب بیرکوں میں باڈی گارڈ کمانڈوز بیٹھے ہوئے ہیں۔جب بھی قبر میں سابقہ تگڑم صدر سے پوچھ گچھ ہوگی تب کمانڈوز قبر پر دھاوا بول دیں گے اور سابقہ صدر کو قبر کے عذاب سے بچالیں گے۔
(بشکریہ : روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعیادت کروانے کا بھی اپنا ہی مزا ہے : روزن دیوار سے /عطا ء الحق قاسمی
Next Article پھر عزیز ہم وطنو ؟ : نصرت جاوید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم

جون 26, 2026

روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی

جون 26, 2026

وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان

جون 25, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم جون 26, 2026
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی جون 26, 2026
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان جون 25, 2026
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟ جون 24, 2026
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.