Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عمار مسعود»عمار مسعود کا کالم:ٹیم بنانا کوئی کپتان سے سیکھے
عمار مسعود

عمار مسعود کا کالم:ٹیم بنانا کوئی کپتان سے سیکھے

ایڈیٹرنومبر 26, 202310 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بہت پہلے سنا تھا کہ کپتان سے بہتر کوئی ٹیم نہیں بنا سکتا۔ پہلے یقین نہیں آیا مگر کپتان نے اپنی لاجواب پرفارمنس سے پوری قوم کو یقین دلا دیا۔ پہلے ہم سمجھے کہ کپتان کی اصل ٹیم جاوید میانداد، وسیم اکرم اور انضمام الحق ہیں لیکن کپتان نے انیس سو بانوے کے ورلڈ کپ کا سارے کے سارا کریڈٹ اپنی جھولی میں ڈال لینے کے بعد قوم کو یہ درس دیا کہ باقی ٹیم تو ’خواہ مخواہ ‘ہے، اصل میں ورلڈ کپ تو تن تنہا کپتان نے جیتا ہے۔ یعنی کپتان نے اپنی بنائی ہوئی ٹیم کا خود ستیاناس کر دیا۔
تب اہل خرد کو پتہ چلا کہ کپتان کی اصل ٹیم یہ نہیں ہے لیکن نعرہ اس وقت بھی یہی معروف تھا کہ کپتان سے بہتر ٹیم کوئی نہیں بنا سکتا۔ یہی ہے وہ جوہر شناس جو مٹی میں سے گوہر کو پہلے تلاش کرتا ہے پھر اس کی تراش خراش کرتا ہے اور پھر بے لوث ہو کر اس کو خراج پیش کرتا ہے۔بانوے کی کرکٹ ٹیم کے بہت سے کھلاڑی آج تک اس خراج کے منتظر ہیں۔ آج تک توصیف کے اس لمحے کے خواہاں ہیں جو ان کا حق تھا مگر کپتان نے ورلڈ کپ کے ساتھ ان کا حق بھی فضا میں اچھال دیا۔
پھر کپتان نے فیصلہ کیا کہ ایک کینسر ہسپتال بنایا جائے۔ ساری قوم کپتان کے ساتھ ہسپتال بنانے میں جت گئی۔ ایک دفعہ پھر نعرہ بلند ہوا کہ کینسر ہسپتال کے لیے کپتان سے بہتر ٹیم کوئی نہیں بنا سکتا۔
عورتوں نے اپنے زیور بیچے، بچوں نے پاکٹ منی جمع کرائی۔ اہل ثروت نے زمین ،خان کے نام کی، کسی نے کروڑوں دان کیے،کسی نے لاکھوں جمع کرائے لیکن کپتان کی لازوال ٹیم سے ستر کروڑ روپے اکٹھے نہ ہوئے جو اس وقت ہسپتال کی لاگت تھی۔عین اس موقع پر میاں نواز شریف سے التماس کی گئی۔ انہوں نے پچاس کروڑ روپے اور زمین شوکت خانم ہسپتال کے لیے عطیہ کی۔ اس عطیے کے بغیر شوکت خانم ہسپتال معرض وجود میں نہیں آ سکتا تھا۔
نواز شریف نے جب اعلان کیا تو سب کو گمان ہوا کہ اب کپتان کی اصل ٹیم سامنے آ چکی ہے۔ اب سیاست میں عمران خان، نواز شریف کے احسانات کا بدلہ چکائے گا، دونوں ساتھ مل کر وطن کی فلاح کے لیے کام کریں گے لیکن یہاں پھر کپتان نے عوام کو سرپرائز دیا۔اپنے محسن کو گالی دی، اس کی شخصیت کو تختہ مشق بنایا، اس کے خلاف علم بغاوت بلند کیا جس کے احسانات کے بغیر شوکت خانم کینسر ہسپتال نہیں بن سکتا تھا۔اس وقت ہمیں پتہ چلا کہ یہ وہ ٹیم نہیں جس کا اس عالم کو انتظار تھا۔ یہ تو بس جزوقتی کام تھا۔ اصل کارہائے نمایاں بعد میں واشگاف ہوں گے لیکن اس وقت بھی کپتان کی چال بازی پر یہی منتر پڑھا گیا کہ ٹیم بنانا بس کپتان ہی کو آتا ہے۔ اس سے بہتر ٹیم کوئی نہیں بنا سکتا۔ لوگ سوچتے رہے کیا اپنے محسن کے خلاف بات کرنے سے ٹیم بنتی ہے؟ یہ عقدہ کچھ عرصہ بعد مزید کھلا۔
دوہزار اٹھارہ کا موسم آ گیا۔ خان صاحب کا جنون جوبن پر تھا۔ ہر محکمہ خان کی خدمت میں جتا ہوا تھا۔ خان کی مسکراہٹ سے میڈیا کی صبح اور خان کے جلال سے شام ہوتی تھی۔
محکمہ بھی اس شدت سے ایک پیج پر تھا کہ اس کی مثال اس چشم فلک نے پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی۔ جلالی تجزیہ کار خان کی عظمت کے قصیدے پڑھنے پر بضد تھے۔ ہیجانی اینکرز خان کی حقانیت کی دن رات گواہی دے رہے تھے۔ اسد عمر کپتان کے دست راست تھے اور معیشت کے مرد بحران کہلاتے تھے۔ شاہ محمود خارجہ امور کے چیمپئن تھے، علیم خان پنجاب کی سیاست کے شہزادے تھے، جہانگیر ترین خان کے یار غار تھے۔ فواد چوہدری خان کے ہر لمحہ ہم رکاب تھے۔
بتایا گیا خان نے سب سے اچھی ٹیم بنا لی ہے۔ دو سو ماہرین اس میں شامل ہیں۔ یہ اسد عمر وغیرہ تو دیگ کے چند دانے ہیں۔کرنا خدا کا یہ ہوا کہ کپتان برسر اقتدار آ گیا۔ اور پھر اسد عمر کی لیاقت کا پول کھل گیا۔ شاہ محمود خارجہ امورکے محاذ پرناکام ہو گئے، فواد چوہدری بس گالی دینے کے لیے رہ گئے۔ علیم خان کو خان نےبقلم خود جیل میں ڈلوا دیا۔ جہانگیر ترین کو نااہل کروا دیا۔ کپتان کی ٹیم بکھر سی گئی۔ ساری دلیلوں کا دلیہ بن گیا لیکن کہا اس وقت بھی یہی گیا کہ کپتان سے بہتر ٹیم کوئی نہیں بنا سکتا۔
خلقت کئی دہائیاں منتظر رہی کہ آخر وہ کون سی ٹیم ہے جس سے بہتر کوئی اور ٹیم نہیں ہو سکتی۔ ابھی تک تو جو ٹیم بنی تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی۔ جو چال چلی اپنے ہی منہ پر پڑی۔ آخر وہ نابغہ روزگار ٹیم کب منصہ شہود پر آئے گی؟ جس کا وعدہ تھا۔
پھر ہر دور کی طرح کپتان کا دور حکومت بھی ختم ہو گیا۔ برسوں تک مثبت رپورٹنگ کرنے والے میڈیا نے کھل کر سانس لیا۔ عجیب عجیب سے اسکینڈل سامنے آنے لگے۔ کپتان کے وسیم اکرم پلس کی نااہلی کے چرچے ہونے لگے، فرح گوگی کا نام چاروں اطراف گونجنے لگا، بشریٰ بی بی کی فرنٹ مین معروف ہونے لگی۔ بڑے پراپرٹی ٹائیکون کے صاحبزادے پر الزام آنے لگے۔ تب خلق خدا کو سمجھ آئی کہ وہ کون سی ٹیم تھی جس کا انتظار ہو رہا تھا۔غور تو کریں۔ عثمان بزدار جیسے کا انتخاب کوئی اور کر سکتا تھا؟ فرح گوگی کے علاوہ کوئی اور عثمان بزدار کو ’گھگو گھوڑا‘ بنا سکتا تھا۔ فرح کے سارے کام خان کے گھر سے ہو رہے تھے۔ گھر میں کپتان اس سارے دھندے سے بے خبر بھی نہیں تھے کیونکہ اس کی خبر تو ’ادارے‘ کی جانب سے دے دی گئی تھی۔
جناب! یہ تھی وہ ٹیم جس نے چوکھا رنگ چڑھایا، جس نے کرپشن کو ہنر بنایا، جس نے ملک اور معیشت کی کمر پر لات ماری دی مگر کپتان کی ٹیم کی لاج رکھ لی۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleامتیاز عالم کا کالم:بھٹو کی تیسری پیڑھی اور تقاضہ ہائے خرد
Next Article یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم:سوٹ پہن کر جہاد جائز ہوجاتا ہے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 16, 2026

ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم

اپریل 16, 2026

مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 16, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.