Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ارشد چوہدری»اداکارہ نرگس پر مبینہ تشددکرنے والے عابد باکسر اب لاہوریوں کو باکسنگ سکھائیں گے۔۔ارشد چوہدری
ارشد چوہدری

اداکارہ نرگس پر مبینہ تشددکرنے والے عابد باکسر اب لاہوریوں کو باکسنگ سکھائیں گے۔۔ارشد چوہدری

ایڈیٹرجولائی 27, 20202 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
nargis and boxer
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ماضی میں پنجاب پولیس کے ‘ انکاؤنٹر سپیشلسٹ’ کے نام سے شہرت پانے والے انسپکٹر عابد حسین عرف عابد باکسر کو باکسنگ ایسوسی ایشن لاہور کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا ہے۔
عابد باکسر نے یہ عہدہ ملنے کو اپنے لیے ایک اعزاز قرار دیتے ہوئے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ باکسنگ کے شعبے کو ناقابلِ تسخیر بنائیں گے اور نچلی سطح سے بڑے کھلاڑیوں تک کو وہ مقام دلوائیں گے جس کے وہ مستحق ہیں۔
‘جس طرح پنجاب پولیس میں بطور انسپکٹر نام بنایا، باکسنگ کے میدان میں عالمی سطح پر ملک کا نام روشن ہوگا۔’
ان کا کہنا تھا کہ عدالت کی جانب سے کئی سال بعد انسپکٹر کے عہدے پر بحالی کے بعد انہوں نے خود استعفیٰ دے کر باکسنگ کا شعبہ اپنایا ہے۔
عابد باکسر انسپکٹر عابد حسین کیسے بنے؟
عابد باکسر کھیلوں کی بنیاد پر ہی لاہور گونمنٹ کالج یونیورسٹی میں داخلہ لینے میں کامیاب ہوئے تھے اور اسی بدولت انہیں باکسنگ میں کئی اعزازات بھی ملے۔ عابد باکسر نے سیف گیمز میں سونے کا تمغہ جیتا، جونیئر ورلڈ کپ میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا جبکہ پانچ مرتبہ نیشنل باکسنگ چیمپیئن شپ بھی جیتی۔
نیشنل گیمز میں محکمہ پولیس کی طرف سے کھیلتے ہوئے باکسنگ میں گولڈ میڈل جیتنے پر تربیت کے دوران ہی عابد کو سب انسپکٹر بنا دیا گیا اور انہیں باقاعدہ پولیس فورس کا حصہ بنا کر آپریشنل ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔
اس کے بعد وہ لاہور کے مختلف تھانوں میں بطور ایس ایچ او بھی تعینات رہے۔ اسی دوران انہوں نے جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف بڑی کارروائیاں کیں۔
90 کی دہائی میں سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کے پہلے دورِ حکومت میں انہیں ‘انکاؤنٹر سپیشلسٹ’ کے نام سے شہرت ملی۔ جرائم پیشہ افراد تو ان کے نام سے واقف تھے ہی، عام شہریوں میں بھی وہ کافی مشہور تھے۔
اداکارہ نرگس پر تشدد اور ان کے بال مونڈھنے کا الزام بھی ان کے سر آیا۔ اسی طرح ماورائے عدالت پولیس مقابلوں میں قتل ہونے والوں کے اہل خانہ نے بھی ان کے خلاف کئی مقدمات درج کرائے تھے۔ یہی وجہ تھی کہ کئی سال پہلے وہ دبئی شفٹ ہوگئے تھے اور انہیں محکمہ پولیس سے بھی برطرف کردیا گیا تھا۔
چند ماہ پہلے وہ دبئی سے واپس آئے اور ان کے مطابق عدالت نے انہیں الزامات سے بری کرکے انسپکٹر کے عہدے پر بحال کردیا تھا، لیکن انہوں نے خود استعفیٰ دے دیا۔
باکسنگ کے لیے عزم
سابق پولیس انسپکٹر عابد حسین باکسر نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں بتایا کہ انہیں باکسنگ ایسوسی ایشن لاہور کا چیئرمین منتخب ہونے پر اعزاز محسوس ہو رہا ہے، جبکہ اس سے پہلے وہ باکسنگ ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت باکسرز کی جو حالت زار ہے انہیں عزت واحترام دلوانے، نوجوان باکسرز کی حوصلہ افزائی اور باکسنگ کوفروغ دینا ان کے لیے انتہائی اہم ہے۔
عابد حسین کے مطابق ان کے باکسنگ کے ساتھ لگاؤ کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے اپنے نام کے ساتھ ہمیشہ باکسر لکھوایا۔ ‘بیشتر لوگ سمجھتے تھے کہ ان کے نام کے ساتھ باکسر محض فرضی لکھا جاتا ہے لیکن میں بتانا چاہتا ہوں کہ میرا اصل جنون باکسنگ ہی رہا ہے۔’
محکمہ پولیس دوبارہ جوائن کرنے کی بجائے باکسنگ کے شعبے کو ترجیح دینے کی وجہ کے حوالے سے سوال پر عابد باکسر نے کہا کہ ‘باکسنگ واحد گیم ہے جس میں سفارش نہیں چلتی کیونکہ رِنگ میں ٹیلنٹ خود بولتا ہے۔میں اپنے باکسر بھائیوں کو وہ مقام دلوانا چاہتا ہوں جو ان کا حق ہے۔’
ان کا مزید کہنا تھا کہ سکولوں، کالجوں اور کلبوں میں باکسنگ کا سامان وہ خود فراہم کریں گے، جس سے مقابلوں میں غیر معمولی اضافہ ہوگا، جبکہ نوجوانوں کو باکسنگ کی طرف راغب کرنے کے لیے ان کی ہر ممکن حوصلہ افزائی اور مالی امداد کی جائے گی۔
عابد باکسر نے کہا کہ پاکستانی باکسرز میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے اور توجہ دی جائے تو ماضی کی طرح یہاں بھی بڑے بڑے باکسرز سامنے آئیں گے۔
(بشکریہ: انڈپینڈنٹ اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اداکارہ نرگس عابد باکسر
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاویدکا تجزیہ۔۔Clercs اور ’’جمہوریت کا وقت زوال‘‘
Next Article کورونا وبا: حکومت پنجاب کا آج رات سے 5 اگست تک مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اداکارہ نرگس تشدد کیس: ملزم شوہر گرفتار نہ ہوسکا

نومبر 3, 2024

نرگس پر شوہر کا مبینہ تشدد، اداکارہ تھانے پہنچ گئیں

نومبر 1, 2024

محنت میں عظمت: نرگس کی کہانی ۔۔خاور نعیم ہاشمی

ستمبر 18, 2019

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون اپریل 27, 2026
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.