Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جون 16, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران امریکہ ڈیل: اندیشے بدستور موجود ہیں ۔۔۔سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • 1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم
  • ’میں نے وزیراعظم نہیں بننا‘ : حامد میر کا کالم
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
  • امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا : 19 جون کو دستخط ہوں گے : شہباز شریف
  • حکومت تبدیلی کی بحث کتنی حقیقت پسندانہ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ
  • خبردار ، ہوشیار، تیار : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ : تعلیمی ادارے سرمایہ کاروں کے سپرد کرنے کی پالیسی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصاریئے»کورونا وائرس یا قتل ؟ ۔۔ گھریلو ملازمہ کی پراسرار موت کا احوال ۔۔ ارشد چوہدری کی خصوصی رپورٹ
اختصاریئے

کورونا وائرس یا قتل ؟ ۔۔ گھریلو ملازمہ کی پراسرار موت کا احوال ۔۔ ارشد چوہدری کی خصوصی رپورٹ

ایڈیٹراپریل 2, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
crime
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پنجاب کے شہر کھاریاں میں نجی کلینک چلانے والے ایک ڈاکٹر پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے شک کی بنیاد پر اپنی 18 سالہ گھریلو ملازمہ کی لاش کو ان کی موت کے بعد تابوت میں بند کر کے ان کے لواحقین کو بھلوال بھجوا دیا اور انہیں آخری رسومات کے بغیر ہی دفن کروا دیا۔
ڈاکٹر محمد علی کے گھر کام کرنے والی 18 سالہ مقتولہ رمشہ یاسین کے والد کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا ہے اور ان کا دعویٰ ہے کہ اسے تشدد کر کے مارا گیا ہے اور اس جرم کو چھپانے کے لیے ڈاکٹر محمد علی نے اسے کرونا وائرس ہونے کا بہانا کیا ہے۔ غلام یاسین، جو بھلوال کے ایک محنت کش ہیں، کا کہنا ہے کہ انہوں نے تین ماہ پہلے اپنی بیٹی رمشہ کو ڈاکٹر محمد علی کے گھر ملازمت کے لیے بھجوایا تھا۔
انہوں نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ وہ انتہائی غریب ہیں اور بیوی بچوں کے لیے دو وقت کی روٹی بڑی مشکل سے پوری کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی بہن کی شادی کے لیے ایک سال کی گھریلو ملازمت کی غرض سے ڈاکٹر محمد علی سے ایک لاکھ بیس ہزار روپے اجرت کے طور پر ایڈوانس میں لے لیے۔ اس کے بدلے میں ان کی بہن کو ڈاکٹر کے گھر ملازمت پر رکھوا دیا لیکن چونکہ اس کی شادی کرنا تھی تو باقی کے عرصے کے لیے انہوں نے رمشہ کو ڈاکڑ کے گھر بھجوا دیا۔
غلام یاسین نے بتایا: ‘تین ماہ پہلے وہ لڑکی کو لے کر گئے۔ اس دوران ایک ماہ پہلے صرف فون پر ایک بار ہی بات کرائی گئی۔’انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر محمد علی نے انہیں 27 مارچ کو فون کر کے کہا کہ ان کی بیٹی کرونا وائرس سے ہلاک ہوگئی ہے اور وہ اس کی میت کو تدفین کے لیے اس کے گھر بھجوا رہے ہیں لیکن تابوت کو نہ کھولا جائے۔
والد کے مطابق: ‘لاش بھی ڈاکٹر نے اپنی گاڑی میں بھجوائی اور دو افراد ساتھ تھے۔ انہوں نے کہا کہ قبرستان بتاؤ کہاں ہے۔ وہاں لے جاکر دفن کردیا گیا۔ نہ لاش ہمارے حوالے کی گئی نہ ہی آخری رسومات کی اجازت دی گئی۔’
انہوں نے مزید کہا کہ نے کہا کہ جب رمشہ کے ٹیسٹ کی رپورٹ آئی تو اس میں موت کی وجہ کرونا وائرس نہیں تھا جس پر انہوں نے پولیس تھانہ کھاریاں کینٹ میں مقدمہ درج کرا دیا لیکن پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے باوجود ملزم کو گرفتار نہیں کیا۔
غلام یاسین کے مطابق بیٹی کی لاش کی تدفین سے فوراً بعد مقامی انتظامیہ نے ان کے گھر کو بھی سیل کر دیا جبکہ انہیں بتایا بھی گیا تھا کہ ان کی بیٹی تو تین ماہ سے ڈاکٹر محمد علی کے گھرہی رہی ہے۔
انہوں نے کہا: ‘جوان بیٹی کو تین ماہ پہلے صحت مند بھیجا تھا، تابوت میں مری ہوئی واپس آئی، آخری دیدار بھی نصیب نہ ہوا۔’
قانونی کارروائی
تفتیشی افسر خالد محمود نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیشن عدالت نے رمشہ یاسین کی قبر کشائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں اور جمعے کو علاقہ مجسٹریٹ اور لیڈی ڈاکٹر کے ہمراہ بھلوال میں جاکر مقتولہ کی لاش کے نمونے لیے جائیں گے اور معائنے کے لیے لیبارٹری بھجوائے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر محمد علی لڑکی کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھاریاں لے کر گئے اور وہاں اسے کرونا وائرس لاحق ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تو ہسپتال انتظامیہ نے اس کے نمونے لے کر ٹیسٹ کے لیے بھجوائے۔تاہم اس کے بعد رمشہ دم توڑ گئی۔ ڈاکٹر نے اس کے والدین کو فون کردیا کہ وہ کرونا وائرس کے باعث فوت ہوگئی ہے۔ لیکن بعد ازاں ٹیسٹ رپورٹ میں پتہ چلا کہ اس میں کرونا وائرس پایا ہی نہیں گیا جس کے بعد مقتولہ کے والدین کو اطلاع ملی کہ رپورٹ میں کرونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی تو انہوں نے قانونی کارروائی کے لیے پولیس سے رجوع کیا۔
انڈپینڈنٹ اردو کو موصول دستاویزات کے مطابق لڑکی 27 مارچ کو فوت ہوئی۔ اس کی ٹیسٹ رپورٹ 29 مارچ کو موصول ہوئی اور والد کی شکایت پر ڈاکٹر محمد علی کے خلاف مقدمہ یکم اپریل کو درج کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) گجرات توصیف حیدر نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ڈاکٹر محمد علی کی جانب سے متعلقہ تھانے میں جو بیان ریکارڈ کرایا گیا اس میں رمشہ کی موت کرونا وائرس لاحق ہونے کے باعث بتائی گئی ہے لیکن رپورٹ منفی آنے پر شکوک شبہات نے ضرور جنم لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بغیر ثبوت کے ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکتا اور قبرکشائی کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ رمشہ کی موت کی وجہ کیا تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر طبی معائنہ میں موت کی وجہ تشدد یا زیادتی ثابت ہوگئی تو فوری طور پر ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔انڈپینڈنٹ اردو نے ڈاکٹر محمد علی سے ان کا موقف لینے کے لیے رابطہ کیا تاہم انہوں نے جواب نہیں دیا۔

( بشکریہ : انڈپینڈنٹ اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

قتل کھاریاں کورونا وائرس
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکورونا اثرات : کرکٹرز واسٹاف کی طویل رخصت کے لیٹر تیار ۔۔ عمران عثمانی
Next Article خواتین مقبولیت میں کیسے آگے ؟اوئن مورگن کا یوٹرن ، معین علی کی پھر اٹھان،کورونا سے کون ریٹائر ۔۔ عمران عثمانی کا سپورٹس راؤنڈ اپ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان میں کورونا پھر اسپیڈ پکڑنے لگا، مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے تجاوز

نومبر 11, 2025

رائیونڈ : 30 روپے کی خاطر 2 بھائیوں کو قتل کرنے والے 2 ملزمان مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک

اگست 28, 2025

ڈکیتی یا غیرت کے نام پر دو بہنیں قتل ؟: گوجرانوالا پولیس نے والدین کو گرفتار کر لیا

جون 28, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران امریکہ ڈیل: اندیشے بدستور موجود ہیں ۔۔۔سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 16, 2026
  • 1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم جون 16, 2026
  • ’میں نے وزیراعظم نہیں بننا‘ : حامد میر کا کالم جون 16, 2026
  • نو سالہ آسٹریلین نژاد ہانیہ کی سی ٹی ڈی فائرنگ سے ہلاکت : مبینہ ڈاکو ’’ مقابلے ‘‘ میں مارے گئے جون 15, 2026
  • آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی : ایران کا اعلان ۔۔ تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی جون 15, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.