Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عمران عثمانی»خواتین مقبولیت میں کیسے آگے ؟اوئن مورگن کا یوٹرن ، معین علی کی پھر اٹھان،کورونا سے کون ریٹائر ۔۔ عمران عثمانی کا سپورٹس راؤنڈ اپ
عمران عثمانی

خواتین مقبولیت میں کیسے آگے ؟اوئن مورگن کا یوٹرن ، معین علی کی پھر اٹھان،کورونا سے کون ریٹائر ۔۔ عمران عثمانی کا سپورٹس راؤنڈ اپ

ایڈیٹراپریل 3, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

آسٹریلیا میں حال ہی میں کھیلا گیا خواتین کا ورلڈ ٹی 20 کپ آئی سی سی تاریخ کا سب سے زیادہ مقبول اور زیادہ دیکھا جانے والا ویمنز ایونٹ بن گیا جبکہ خواتین اسپورٹس ایونٹس میں بھی یہ نمایاں ترین شو کی شکل اختیار کرنے والا ایک بڑا اسپورٹس ایونٹ ثابت ہوا
22فروری سے 8مارچ 2020 کے درمیان ہونےوالے ورلڈ ٹی 20 کے متعلق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے جمعرات کو ڈیجیٹل تفصیلات جاری کردیں .
1.1 بلین ویڈیوز آئی سی سی ڈیجیٹل چینلز پر دیکھی گئیں.
آسٹریلیا کی تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ویمنز ایونٹ و میچ تھا.
5.4 بلین منٹ صرف بھارت میں دیکھے گئے. ورلڈ کپ 2019 کے مردوں کے ایونٹ کے بعد یہ آئی سی سی تاریخ کا مجموعی طور پر دوسرا بڑا اور خواتین کا پہلا نیا ریکارڈ ہے.
تاریخی لمحہ فائنل کا تھا جب 86174 تماشائی میلبورن گرائونڈ میں موجود تھے جبکہ اسے ٹی وی پر 1.78 بلین منٹس ملے.یہ 2018 کے فائنل سے 59 فیصد زائد تها.
آئی سی سی نے ویمنز ورلڈ ٹی 20 کو خواتین کرکٹ کے فروغ کا سنگ میل قرار دیا ہے.
پاکستان ٹیم بھی اس میں شامل تھی لیکن وہ پہلے رائونڈ سے ہی باہر ہوگئ.
**پاکستان سپر لیگ معین علی کیلئے معاون**
پاکستان سپر لیگ نے انگلش ٹیم سے ڈراپ ہونے والے معین علی کی اپنی ٹیم میں واپسی یقینی بنادی. اسپن اور بیٹنگ کی اچھی جھلک دکھانے والے معین علی گزشتہ سال ایشز کے پہلے ٹیسٹ کے بعد باہر ہوگئے تھے. بعد ازاں بورڈ نےانہیں ٹیسٹ کنٹریکٹ لسٹ سے نکال دیا تھا اور محدود اوورز کے سنٹرل کنٹریکٹ میں رکھا تھا. قریب 9 ماہ سے انگلش ٹیسٹ ٹیم سے باہر معین علی کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ انگلینڈ کے چیف سلیکٹر ایڈ اسمته نے اعلان کیا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم معین علی کو کھونے کا کوئی رسک نہیں لے سکتی. آل رائونڈر کو کسی بھی صورت میں ہم نہیں کھوئیں گے. ہیڈ سلیکٹر نے انکشاف کیا کہ معین علی کے بارے میں ساتھی سلیکٹرز کے ساتھ کپتان جوئے روٹ کو سنٹر میں بٹھا کر طویل مشاورت کی ہے اسکے بعد اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ 32سالہ آل رائونڈر ہماری ضرورت ہے. معین علی نے گزشتہ سال آسٹریلیا کیخلاف پہلے ایشز ٹیسٹ کے بعد خود کو ٹیم سے اچانک الگ کرلیا تھا. بعد ازاں انکشاف کیا تھا کہ میں نہیں چاہتا تھا کہ ٹیم آگے ہارے اور تمام لوگ اسکی ذمہ داری مجھ پر ڈالیں. یہ بات اپنی جگہ ایک بہت بڑا مطلب رکھتی تھی .معین علی نے اس سال پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرتے ہوئے صرف 138 رنز بنائے اور 5 وکٹیں لیں لیکن اس ایونٹ کے بعد انگلش سلیکٹرز ایک مرتبہ پھر انکی واپسی کے خواہاں ہیں .آل رائونڈر نے انگلینڈ کیلئے 60 ٹیسٹ میچز میں 181 وکٹیں لیں اور 3ہزار کے قریب رنز اسکور کر رکھے ہیں.
**کرکٹ بند،موٹر ریس شروع**
انگلش کرکٹر بین سٹوکس فارمولا ون ڈرائیور بن گئے. انہوں نے اس ویک اینڈ پر ہونے والی ایف ون گرینڈ پرکس میں فراری ڈرائیور چارلس لیکلرک کے ہمراہ 5 ڈرائیور ز کے ساتھ ریس میں شرکت کا معاہدہ کیا ہے. ورلڈ کپ ونر کھلاڑی سٹوکس نیو سیریز کے دوسرے حصے میں شریک ہونگے.
بین سٹوکس نے کہا ہے کہ وہ عالمی شہرت یافتہ پلیئرز کے ساتھ مقابلے میں شرکت کیلئے بے چین ہوں.
**ہوم آف کرکٹ کورنا سے محفوظ***
کورونا وائرس ہوم آف کرکٹ کی توسیع و تعمیر میں رکاوٹ نہ بن سکا. انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق ایک اسٹینڈ کی تعمیر وپریس گیلری کی توسیع وتزئین آرائش کا کام جاری رہے گا.ایم سی سی سٹاف اور لارڈز کرکٹ حکام وجنرل باڈی کا اجلاس موخر کردیا گیا ہے.
**پروٹیز کرکٹرز کا 14 روزہ قرنطینہ مکمل**
بھارتی دورے سے وطن واپسی کرنے والی جنوبی افریقا ٹیم کے کھلاڑیوں واسٹاف کا 14 روزہ قرنطینہ مکمل ہوگیا. 18مارچ کو جوہانسبرگ پہنچنے والی ٹیم کے تمام ممبران کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے اسکے باوجود کرکٹرز کو ضروری لاک ڈائون میں رہنے کا کہا گیا ہے. ورزش اور پش اپس کی ٹائمنگ وپریکٹس شیڈول ارسال کردیا گیا ہے.
**کورونا کا ڈر،کیوی کرکٹر ریٹائر**
نیوزی لینڈ کیلئے 24 ٹیسٹ،20 ون ڈے اور 5 ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے ڈینیل فلین نے انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ لے لی.16 سالہ طویل کیرئیر گزارنے والے 34 سالہ لیفٹ ہینڈ بیٹسمین کورونا سے خوفزدە ہوئے یا اپنے مستقبل سے لیکن یہ ضرور ہے کہ انہوں نے یادگار ڈیبیو ٹیسٹ لارڈز میں دوسری اننگ میں نامساعد حالات میں 3 گھنٹے سے زائد بیٹنگ کرکے اپنی ٹیم کو شکست سے بچایا تھا. 129 گیندوں کا سامنا کرکے محض 29 مگر یادگار رنزبنائے تهے.
**اوئن مورگن کا یو ٹرن**
معاوضوں میں کٹوتی سے انکار پر آنے والی تنقید انگلش کپتان برداشت نہ کرسکے اور 24 گھنٹے کے اندر بڑا یوٹرن لیتے ہوئے انگلش کرکٹ بورڈ کی مدد کا دعوی کرڈالا، ورلڈ کپ ونر کپتان اوئن مورگن نے بدھ کی شام کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے جاری حالات پر پوری نظر ہے چند دن میں صورتحال کلئیر ہوجائے گی .کھیلنے کیلئے کہا گیا تو انکار نہیں کریں گے اور اگر اپنے معاوضے کم کرنے پڑے تو اس سے دریغ نہیں کریں گے .ہم تمام پلیئرز یونین ایسوسی ایشن و بورڈ سے رابطے میں ہیں. گفتگو آگے بڑھ رہی ہے.
29مارچ کو مورگن سمیت تمام انگلش پلیئرز نے 20فیصد معاوضے کی ماہانہ کٹوتی سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد بورڈ نے انکی تنخواہ نہ کاٹنے کا اعلا ن کیا تو مختلف حلقوں سے ورلڈ کپ ونرز کو شدید تنقید کا سامنا ہے.

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

خواتین کرکٹ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکورونا وائرس یا قتل ؟ ۔۔ گھریلو ملازمہ کی پراسرار موت کا احوال ۔۔ ارشد چوہدری کی خصوصی رپورٹ
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : مقبوضہ کشمیر ڈومیسائل کا نیا حکم: کشمیریوں کو مستقل غلام بنانے کا اعلان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عورت کا جائیداد میں حصّہ۔ تنقید کیوں؟ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

اپریل 5, 2026

وزیر اعلیٰ پنجاب کے بارے میں سوال کی قیمت دو کروڑ روپے؟ ۔۔۔ سید مجاہد علی

اپریل 1, 2026

پی ایس ایل 11 : کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے ہرا دیا

مارچ 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.