Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کھیل»ایشیا کپ 2023: شاہین آفریدی کی تباہ کن باؤلنگ، کوہلی اور شرما سمیت تین آؤٹ
کھیل

ایشیا کپ 2023: شاہین آفریدی کی تباہ کن باؤلنگ، کوہلی اور شرما سمیت تین آؤٹ

ایڈیٹرستمبر 2, 20234 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پالی کیلے:ایشیا کپ کے ہائی وولٹیج میچ میں بھارت کے خلاف شاہین شاہ آفریدی نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے روہت شرما اور ویرات کوہلی کو آؤٹ کر دیا۔ بھارت کے 48پر تین کھلاڑی آؤٹ ہو گئے؎
سری لنکا کے شہر کینڈی میں ایشیا کپ کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی جانب سے باؤلنگ کا آغاز شاہین شاہ آفریدی نے کیا، جنہوں نے اپنے پہلے اوور میں 6 رنز دیے، دوسرے اوور میں نسیم شاہ کی تیسری گیند پر روہت شرما کا کیچ محمد رضوان سے ڈراپ ہو گیا۔
دوسرے اوور کے اختتام پر بھارت نے بغیر کسی نقصان کے 9 رنز بنا لیے، شاہین شاہ کے اگلے اوور کی دوسری گیند پر روہت شرما نے شاندار چوکا رسید کیا، تین اوورز میں بھارت نے 15 رنز بنائے اور اس کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا۔
نسیم شاہ نے اپنے دوسرے اوور میں نپی تلی باؤلنگ جاری رکھی، اور میڈن اوور کروایا۔
4.2 اوورز میں بھارت نے 15 رنز بنائے اور اس کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا، روہت شرما 2 چوکوں کی مدد سے 18 گیندوں پر 11 رنز بنارکھے ہیں جبکہ شبمن گل نے کوئی رن نہیں بنایا، اس موقع پر بارش کے سبب کھیل کو روک دیا گیا۔
بارش رکنے کے بعد میچ دوبارہ شروع کر دیا گیا، شاہین شاہ آفریدی نے اوور کی آخری گیند پر روہت شرما کو بولڈ کر دیا، شبمن گل کا ساتھ دینے بھارت کے تجربہ کار بلے باز ویرات کوہلی کریز پر آئے۔
بھارت نے 6 اوورز ایک وکٹ کے نقصان پر 26 رنز بنائے۔
شاہین آفریدی نے نپی تلی باؤلنگ کا سلسلہ جاری رکھا، اور نئے آنے والے بلے باز ویرات کوہلی کو بولڈ کر دیا، وہ 7 گیندوں پر صرف ایک رنز بنا سکے۔
7 اوورز کے اختتام پر بھارت نے 30 رنز بنائے جبکہ اس کے 2 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے، اس موقع پر شریاس ایر اور شبمن گل کریز پر موجود ہیں۔
قومی کپتان بابر اعظم نے حارث رؤف کو آزمانے کا فیصلہ کیا، تاہم ان کے اوور میں شریاس ایر نے 2 شاندار چوکے رسید کیے، رؤف نے 12 رنز دیے۔
دوسرے اینڈ سے شاہین شاہ آفریدی کی جارحانہ باؤلنگ جاری رہی، اور اگلا اوور میڈاِن کروایا۔
پاکستان کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ سینچروں کا ریکارڈ برابر کرنے کے لیے بابر اعظم کو ایک تھری فیگر اننگز کھیلنی ہے، سعید انور نے سب سے زیادہ 20 سینچریاں اسکور کر رکھی ہیں۔
بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ موسم تھوڑا (ابر آلود) ہے لیکن ہم اس کے بارے میں زیادہ نہیں سوچ رہے، بنگلور میں ہمارا 6 روزہ کیمپ تھا جہاں ہم نے اپنی صلاحیتوں کو نکھارا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ ایک معیاری ٹورنامنٹ ہے، جس میں اچھی ٹیمیں ہیں، ہمیں یہ سوچنے کی ضرورت ہے کہ ہم یہاں کیا کر سکتے ہیں۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم بھی پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے، ہم نے گزشتہ ڈیرھ مہینے کے دوران یہاں پر بہت کرکٹ کھیلی ہے، لہٰذا ہمیں کنڈیشن پتا ہے۔
موسم کی پیشن گوئی کرنے والی ایجنسی اکیو ویدر نے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے بارش کا 58 فیصد امکان ظاہر کیا ہے جس کے بعد اگلے 3 گھنٹے شام 6 بجے تک موسم صاف رہے تاہم 7 بجے سے دوبارہ بارش ہونے کا امکان ہے جو رات 11 بجے جاری رہ سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق دن کے وقت گھنے بادل چھائے رہیں گے اور ہوا میں نمی رہے گی، جس کے ساتھ بارش کا امکان ہے، شام کے وقت بارش اور بوندا باندی کے ساتھ موسم کافی حد تک ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
اسی دوران برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق گرج چمک کے ساتھ بارش اور ہلکی ہوا کی پیش گوئی ہے، بارش کا 80 فیصد امکان 3 بجکر 30 منٹ پر ہے۔
پاکستان کے کرکٹ لیجنڈ وسیم اکرم (جو اس وقت کینڈی میں ہیں) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر آگاہ کیا کہ شہر میں پہلے ہی بوندا باندی شروع ہو چکی ہے اور آسمان پر بادل چھائے ہوئے ہیں۔
تاہم انہوں نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ دوپہر کے بعد موسم صاف ہونے کا امکان ہے۔
وسیم اکرم نے دونوں ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور شائقین کو یاد دلایا کہ یہ صرف ایک میچ ہے، کسی نے جیتنا ہے اور کسی نے ہارنا ہے، اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں اور کھیل انجوائے کریں۔
بھارت کے خلاف پاکستانی پلیئنگ الیون:
فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، محمد رضوان، آغا سلمان، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف
پاکستان کے خلاف بھارت کی پلیئنگ الیون:
روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، ایشان کشن، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، شاردول ٹھاکر، کلدیپ یادیو، محمد سراج، جسپریت بمرا
ایشیا کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ:
عبداللہ شفیق، فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، سلمان علی آغا، افتخار احمد، سعود شکیل، محمد رضوان، محمد حارث، شاداب خان، محمد نواز، اسامہ میر، فہیم اشرف حارث رؤف، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شاہین آفریدی
ایشیا کپ کے لیے بھارتی اسکواڈ:
روہت شرما، شبمن گل، شریاس ایر، سوریہ کمار یادو، تلک ورما، ویرات کوہلی، ایشان کشن، کے ایل راہول، اکسر پٹیل، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادو، محمد شامی، محمد سراج، پرسید کرشنا اور شاردول ٹھاکر
(بشکریہ: ڈان نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبجلی کے بھاری بلوں کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں تاجروں کی شٹرڈاؤن ہڑتال
Next Article ایشیا کپ 2023: بارش جیت گئی پاکستان کا میچ بے نتیجہ ختم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟

جون 24, 2026

محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

جون 24, 2026

بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک

جون 23, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟ جون 24, 2026
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.