Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»ادب»بشیرانصاری بھی چلے گئے ۔۔ اسلم ملک
ادب

بشیرانصاری بھی چلے گئے ۔۔ اسلم ملک

ایڈیٹراپریل 2, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بشیرانصاری سے کب اور کہاں تعارف ہوا، کچھ یاد نہیں۔ لگتا ہے ہمیشہ سے دوست تھے۔
سب سے پہلے بہاولپور میں اندرون فرید گیٹ ، بند روڈ کا ایک مکان یاد آتا ہے جہاں ایس ای کالج میں تعلیم کیلئے احمد پور شرقیہ سے آئے ہوئے طالب علم رہتے تھے۔ بشیرحسین انصاری اور ممتاز آثم تو یاد ہیں ۔ ان کے ساتھہ کوئی اور بھی رہتا تھا یا نہیں، یہ ذہن میں نہیں۔ افضل مسعود کراچی میں لاء پڑھ رہے تھے، وہ آتے رہتے تھے ۔ پھر تعلیم مکمل کرکے احمد پور واپس آگئے تو زیادہ تواتر سے آنے لگے۔ اکثر وہیں ٹھہر جاتے ۔ وہ سینئر اور نظریاتی گورو تھے۔ طویل نشستیں ہوتیں۔ اس مکان میں کئی اہم لوگ آئے ۔ میاں افتخارالدین کے صاحبزادے قومی اسمبلی کے رکن میاں عارف افتخار ایک پوری رات وہاں رہے۔گپ شپ میں صبح ہوگئی. ناشتے کے بعد رخصت ہوئے ۔ کہا یہ میری زندگی کی سب سے زیادہ پرلطف رات تھی۔
انہی دنوں نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کی بہاولپور کی تنظیم بنائی ۔ بشیر انصاری سربراہ تھے۔ میں سیکریٹری تھا۔ پھر پیپلز پارٹی سرگرم ہونے لگی۔ افضل مسعود پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔ ہم سب نے پیپلز پارٹی سے امیدیں وابستہ کرلیں۔ بشیرانصاری نے بی اے کا امتحان ادھورا چھوڑا اور پیپلز پارٹی کے حامی اخبارات وجرائد کیلئے کام کرنے لگے۔ The Sun کیلئے کام کررہے تھے کہ پیپلز پارٹی کا اپنا اخبار ’’ مساوات ‘‘ آگیا ۔ اس سے وابستہ ہوئے اور یہ وابستگی طویل عرصہ رہی۔ بہاولپور کے مقامی اخبارات میں بھی کام کرتے رہے۔ ایک ہی وقت دو دو تین اخبارات کے ادارئیے لکھے ۔ نیوز ایڈیٹر کے طور پر بھی پورا اخبار مرتب کرتے رہے۔ روزنامہ ’’مغربی پاکستان‘‘ سے وابستگی زیادہ طویل رہی۔ اس کے ریذ یڈنٹ ایڈیٹر قمر بھٹی بہت اعتماد کرنے لگے ۔ انہیں اپنی فرزندی میں بھی لے لیا۔ ان کی بیٹی نے اچھے بُرے ہر طرح کے حالات میں ہنسی خوشی ساتھ نبھایا۔
بہاولپور کے صحافی سینئر کے طور پر عزت کرتے تھے۔ بشیرانصاری متعدد بار انجمن صحافیان بہاولپور کے عہدیدار اور پریس کلب کے صدر بنائے گئے۔ اس دوران بہاولپور میں ریڈیو سٹیشن بھی قائم ہوگیا تھا۔ اس میں سکرپٹ رائٹنگ کا بہت کام کیا، گفتگو کے پروگراموں میں بھی شریک ہوتے رہے۔
اسلام آباد سے سرائیکی ’’روہی‘‘ ٹی وی کا اجرأ ہوا تو کوئی دوست اصرار کرکے وہاں لے گئے ۔ وہاں کام میں مزا آنے لگا تو ساری فیملی منتقل ہوگئی ۔ پھر یہ ہوا کہ روہی ٹی وی بند ہوگیا ۔ پھر بے روزگاری۔۔۔۔ پھر پنڈی ، اسلام آباد کے متعدد اخبارات کیلئے کام کیا۔ بچے بھی وہیں کام کرنے لگے۔ ایک بیٹی کی شادی بھی وہیں ہوگئی۔
بہاولپور تھے تو جب بھی میں لاہور سے بہاولپور جاتا ملاقات ہوجاتی. (میں پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ صحافت میں داخل ہوا تھا اور پھر روزنامہ امروز میں جگہ مل گئی)
اسلام آباد جانے کے بعد بشیر انصاری کا لاہور آنا بہت کم ہوا، میں بھی اسلام آباد نہ جا سکا، سو ملاقاتیں بہت کم ہوئیں ، فون پر بات ہوجاتی۔ فیس بک پر میں بہت دیر سے آیا۔ بشیر انصاری اس وقت تک فیس بک کی مقبول شخصیت بن چکے تھے۔ ان کے حلقے میں خواتین کی تعداد بہت زیاہ تھی ۔ شاید اس لئے کہ وہ شریف آدمی تھے۔ خواتین کو ان سے تعلق میں اپنی نیک نامی کے تحفظ کا اطمینان ہوتا تھا ۔
بیماریوں نے گھیرا اور آمدورفت محدود ہوئی تو بشیرانصاری تحقیقی مقالات لکھنے میں بھی مدد کرنے لگے۔ اس نان گریجویٹ صحافی نے کم از کم تین خواتین کے پی ایچ ڈی اور ایم فل کے مقالے لکھ ڈالے۔ یہ تو میرے علم میں آئے ، اور بھی ہوں گے۔ مجھے کہا اس نوعیت کا کام ہو تو ریفر کردیا کروں۔ مالی یافت بھی ہوتی ہے اور کتابیں بھی ہاتھ آجاتی ہیں۔ ایسے ہی ملنے والی ایک دو کتابوں کے بارے میں کہا کہ وہ بھابی کو دینی ہیں لیکن اس کا موقع نہ ملا.
پنڈی میں ڈاکٹر فرحت عباس نے ان کے معالج کی ذمہ داریاں سنبھالے رکھیں ۔ فرحت عباس شاعر ہیں ، ملتان سے تعلق ہے لیکن تعلیم بہاولپور کے قائداعظم میڈیکل کالج سے حاصل کی تھی اور ادبی سرگرمیوں کی وجہ سے معروف تھے۔اسی وقت سے تعلق چلا آرہا تھا جو انہوں نے خوب نبھایا۔
بشیر انصاری کل رخصت ہوگئے۔ اندرون فرید گیٹ کے اس مکان کی محفلوں کے شرکأ میں سے افضل مسعود اور ممتاز آثم پہلے ہی جاچکے، بس میں رہ گیا ہوں۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بشیر انصاری بہاولپور ممتاز آثم
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسہیل وڑائچ کا کالم: عہد کورونا میں انتشار
Next Article شین وارن کی بہترین پاکستان ٹیم سے رمیز راجہ ڈراپ،وسیم اکرم کپتان ۔۔ عمران عثمانی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تونسہ شریف اور بہاول پور میں سی ٹی ڈی کارروائی میں چھے دہشت گرد ہلاک

جولائی 5, 2025

بہاولپور : گھر میں بم رکھ کر 20 لاکھ تاوان کی وصولی کا مطالبہ، بم نقلی نکلا

اپریل 11, 2025

بہاولپور: 11 سالہ بچی کے ریپ اور قتل میں ملوث 4 رشتے دار مبینہ مقابلے میں ہلاک

اپریل 1, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام اپریل 30, 2026
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی اپریل 29, 2026
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.