عمران عثمانیکھیللکھاری

شین وارن کی بہترین پاکستان ٹیم سے رمیز راجہ ڈراپ،وسیم اکرم کپتان ۔۔ عمران عثمانی

سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن نے اپنے زمانے کی بہترین ایشز الیون منتخب کرنے کے بعد اب پاکستان کی وہ بہترین ٹیم منتخب کر لی ہے جس کے خلاف وہ کهیلے. .شین وارن کا کیریئر 1991 سے 2007 کے درمیان کے عرصے پر محیط ہے.
پاکستان ٹیم کے وہ کرکٹرز جو اس عرصے میں ان کے خلاف کھیلے یا دنیا بھر میں کھیلے ان میں سے بہترین پاکستان الیون میں وارن نے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو کپتان مقرر کیا ہے. دیگر کھلاڑیوں میں
عامر سہیل، سعید انور، یونس خان۔ محمد یوسف۔ انضمام الحق، معین خان۔ وسیم اکرم. ثقلین مشتاق، مشتاق احمد، شعیب اختر اور وقار یونس شامل ہیں.شین وارن نے رمیز راجہ کو ڈراپ کیا ہے. سعید انور اور وسیم اکرم کی تعریف کی ہے
شین وارن نے پاکستان کیخلاف 13 ٹیسٹ میچز میں 71 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں. آسٹریلیا کیلئے زیادہ ٹیسٹ وکٹ لینے وارن نے اپنے منتخب کپتان وسیم اکرم کو دنیا کا بہترین لیفٹ ہینڈ پیسر قرار دیا ہے.

فیس بک کمینٹ
Tags

متعلقہ تحریریں

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker