Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطاء الحق قاسمی کا کالم : انکل کے بھیجے ہوئے سوٹ!
عطاء الحق قاسمی

عطاء الحق قاسمی کا کالم : انکل کے بھیجے ہوئے سوٹ!

ایڈیٹراکتوبر 26, 20202 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میرے ایک دوست ہیں، اُن کی جب ضرورت نہ ہو تو وہ آن موجود ہوتے ہیں لیکن اگر کبھی سوئے اتفاق سے اُن کی ضرورت پڑ جائے تو وہ ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتے۔ یہی حال موسمِ سرما کا ہے، مجھے اِن دنوں اُس کی سخت ضرورت ہے کہ ایک مہینہ قبل ایک گرم سوٹ تحفے میں وصول کر چکا ہوں مگر سردیاں ہیں کہ آنے کا نام ہی نہیں لے رہیں۔ اِس دوران میں نے دو تین دفعہ ’’اجتہاد‘‘ سے کام لینے کی کوشش کی مگر اُن تمام بدنصیبوں نے اُسے بدعت قرار دے کر میرے ارادوں پر پانی پھیر دیا جن کے پاس سوٹ نہیں ہیں۔
مثلاً چند روز پیشتر ٹھیک ٹھاک بارش ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا، میں نے موقع غنیمت جانا اور سوٹ پہن کر گھر سے نکلا۔ ابھی تھوڑی دور ہی گیا ہوں گا کہ حاسدین نے فقرے کسنا شروع کردیے۔ اِس طرح چند روز پیشتر ذرا ہوا چلنے پر میں نے ایک دفعہ پھر یہ سوٹ نکالا، مجھے دوپہر کو تھوڑی بہت گرمی تو محسوس ہوئی، پسینے کے کچھ قطرے بھی پیشانی پر نمودار ہوئے مگر اُس کے لئے میں نے جیب میں رومال رکھا ہوا تھا۔ چنانچہ تھوڑی تھوڑی دیر بعد پسینہ پونچھ لیتا تھا۔ اب اگر دیکھا جائے تو سوٹ پہننے کے جملہ نتائج خود میں بھگت رہا تھا یعنی میں اپنی جان پر کھیل رہا تھا، کسی کو کچھ نہیں کہتا تھا مگر یہاں بھی یار لوگ خبثِ باطن کے اظہار سے باز نہ آئے اور کچھ ایسی نازیبا باتیں کیں کہ پیشانی پر نمودار ہونے والے قطروں کے پونچھنے کے لئے رومال کافی نہ رہا کہ اب یہ قطرے عرقِ ندامت کی صورت بھی اختیار کر چکے تھے۔ میں نے آئندہ کئی روز اِس سوٹ کو گھر سے باہر قدم نہیں رکھنے دینا۔ اِنہی دنوں اپر کلاس سوسائٹی کے ایک ڈنر میں جانے کا اتفاق ہوا، یہ بہترین موقع تھا کہ سوٹ کو ’’اظہارِ خیال‘‘ کا موقع دیا جائے۔ چنانچہ میں نے ایک دفعہ پھر یہ سوٹ زیب تن کیا مگر معلوم ہوا کہ اب خاندانی لوگ بھی کمی کمینوں کی طرح شلوار کرتہ اور جیکٹ استعمال کرنے لگے ہیں چنانچہ اُنہوں نے بھی مجھے سوٹ میں دیکھ کر ناک بھویں چڑھائیں البتہ ایک نجیب الطرفین بزرگ نے مجھے سراہتی نظروں سے دیکھا، سوٹ کو ٹٹولا، سلائی کی تعریف کی، البتہ ایک مشورہ دیا کہ برخوردار شام کے وقت ڈارک رنگ کا سوٹ پہنتے ہیں، تم سرخ رنگ کا اِس طرح پہن کر آئے ہو جیسے یہاں بُل فائٹنگ کے لئے آئے ہو۔ یہ کہہ کر اُنہوں نے میری طرف دیکھا تو اُن کے چہرے کے تاثرات سے اندازہ ہوا کہ آج تک وہ بُل (BULL)کا ذکر یوں ہی کرتے آئے ہیں۔ آج صحیح موقع پر کہا کیونکہ میرے غیض و غضب سے بھرے ہوئے چہرے کی صورت میں بُل انہوں نے آج پہلی دفعہ دیکھا ہوگا۔
اِن پے در پے ناکامیوں کا سامنا کرنے کے بعد اب میری جملہ توقعات 15اکتوبر سے وابستہ تھیں کیونکہ انگریز کے دور میں 15اکتوبر سے سرکاری دفتروں میں پنکھے بند کردیے جاتے تھے اور یوں موسم سرما کو اِس تاریخ سے باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا جاتا تھا۔ میرا خیال تھا کہ انگریز سے آزادی کے بعد بھی میرے ہاں تمام کام انگریز کے بنائے ہوئے ضابطوں کے عین مطابق انجام پا رہے ہیں لہٰذا موسم کے سلسلے میں بھی انگریز بہادر کا حکم چلے گا مگر میں بھول گیا تھا کہ موسموں پر اختیار تو انگریز کو خود اپنے ملک میں بھی حاصل نہیں ہو سکا،چنانچہ 15اکتوبر بھی گزر گیا ہے مگر دیسی لوگ ابھی تک وہی ملبوسات پہنے پھر رہے ہیں جو میری قوم کی ترقی میں ایک بہت بڑی رکاوٹ ہیں۔ اگر آپ کو میرے اِس بیان پر شبہ ہو تو انگریز کے زمانے کے کسی بھی خانسامے یا خان بہادر سے بات کرکے دیکھ لیں، وہ آپ کو انگریز دور کی برکات گنوائے گا اور اُن کی ترقی کے مظاہر میں سے وہ سب سے زیادہ مرعوب ان کے کوٹ پتلون سے ہوگا۔ چنانچہ آپ نے دیکھا ہوگا کہ اِس خاندان کے لوگ نیکر میں ملبوس اپنے گورے چٹے بچے کو پیار سے ہوا میں اچھالتے ہوئے یہی کہتے ہیں ’’ابا جی، میرا بیٹا تو کسی انگریز کا بیٹا لگتا ہے‘‘۔
سوٹ کے سلسلے میں ایک اہم بات تو میں آپ کو بتانا بھول ہی گیا اور وہ یہ کہ یہ سوٹ میرے انکل نے، مجھے لندن سے بھیجا تھا بلکہ لگتا تھا میرے جسم کی جسامت اور بناوٹ کے عین مطابق ہونے کی وجہ سے وہ بازار سے یہ سوٹ خریدنے خود گئے تھے، اپنے بیٹے کو نہیں بھیجا تھا، لیکن حاسدین نے اِس سوٹ کی فٹنگ کو غلط رنگ دیا اور مجھ سے پوچھا کہ لاہور کے لنڈے بازار میں اِن کی دکان کس جگہ ہے؟ میں نے نہ صرف اُن کو کھری کھری سنائیں بلکہ اُنہیں اپنے اُن جوتوں کے بارے میں بھی کچھ نہ بتایا جو میرے ایک اور انکل نے عین میرے ناپ کے مطابق امریکہ سے بھیجے تھے کہ کہیں احساسِ کمتری کے مارے ہوئے لوگ اُسے بھی نیا رنگ نہ دیں اور یوں مجھے بھی اپنی معاشرتی سطح پر کھینچ لائیں۔ بہرحال سردیوں کا جتنا انتظار کرنا تھا، وہ میں نے کرلیا، سوٹ کے سلسلے میں جتنے مہنے میں نے سننا تھے، وہ سن لئے لیکن اب مجھ میں انتظار کی مزید تاب نہیں رہی، اب تو مجھے سوٹ پہننے کے لئے اگر کوئی تحریک بھی چلانا پڑی تو چلائوں گا اور اِس ضمن میں کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا بلکہ میرے آٹھ دوست اور بھی ہیں جن کے انکلز نے کئی ماہ پہلے سوٹ اُنہیں بھیجے تھے کہ سردیوں میں پہنیں گے۔ چنانچہ میرا ارادہ ایک اتحاد بنانے کا ہے جس کا مطالبہ یہ ہوگا کہ ہم لوگ سوٹ پہننے کے لئے سردیوں کا انتظار نہیں کر سکتے لہٰذا مڈٹرم ونٹرکا اعلان کیا جائے، دعا کریں یہ مطالبہ منظور ہو جائے۔

( بشکریہ : روزنامہ جنگ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاوید کا تجزیہ ۔۔ گرے لسٹ میں ٹِکے رہنا ہماری فتح یا۔۔؟
Next Article ڈکٹیٹر کون ؟ : ایس ایم ظفر کے انکشافات ۔۔ حامد میر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟

جون 24, 2026

محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

جون 24, 2026

بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک

جون 23, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟ جون 24, 2026
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.