Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطاء الحق قاسمی کا کالم : دُر فٹے منہ بے غیرتا!
عطاء الحق قاسمی

عطاء الحق قاسمی کا کالم : دُر فٹے منہ بے غیرتا!

ایڈیٹرمئی 17, 20259 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میں تو ہمیشہ دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ کبھی کسی کو نصیحت نہ کرو اور اگر کبھی مجبوراً کرنا بھی پڑ جائے تو اتنے اچھے انداز میں کرو کہ دوسرا بدمزہ نہ ہو۔ میں نے ہمیشہ اسی اصول پر عمل کیا ہے اور اس کے مثبت نتائج حاصل ہوئے ہیں۔
گزشتہ روز میں نے ایک دوست، جو چین اسموکر ہے کو کہا ’’تم ارشاد کو جانتے ہو، جو تمہاری ہی طرح چین اسموکر تھا‘‘ بولا ’’ہاں ہاں کیوں نہیں‘‘۔ میں نے کہا ’’گزشتہ روز اس کا انتقال ہو گیا ہے‘‘۔ اس نے حیرت سے پوچھا ’’واقعی‘‘ میں نے جواب دیا ’’اور کیا‘‘۔ یہ سن کر اس نے ایک اور سگریٹ سلگایا، لمبا کش لیا اور کہا ’’بہت افسوس ہوا، اللہ اس کے درجات بلند کرے‘‘۔
ایک بٹ صاحب میرے دوست ہیں۔ وہ کھانے بیٹھتے نہیں، کھانے پر ٹوٹ پڑتے ہیں۔ ایک دفعہ میرا پورا دن ان کے ساتھ بسر ہوا، صبح وہ حلوہ پوری، کچوری اور جگ بھر لسی پینے کے دو گھنٹے بعد مالٹوں کی ایک ریڑھی کے پاس رکے اور کار سے اتر کر ریڑھی والے سے کہا ’’مالٹے کاٹ کر کھلاؤ‘‘ اس نے پوچھا ’’جناب کتنے مالٹے؟‘‘ بولے ’’تم بس کاٹتے جاؤ‘‘ پھر میری طرف دیکھا اور فرمایا ’’مالٹے ہاضمے کیلئے اچھے ہوتے ہیں‘‘۔ اس کے دو گھنٹے بعد انہوں نے کانجی کے دو گلاس پیئے اور مجھے بتایا کہ کانجی معدے کی گرمی مارتی ہے۔ دوپہر کو بڑے پائے اور کھد کے ساتھ چار نان نوشِ جاں کئے تو میرے صبر کی حد ختم ہو گئی۔ میں نے کہا ’’بٹ صاحب، خدا کا خوف کریں۔ بلڈ پریشر آپ کو ہے، شوگر کے آپ مریض ہیں، آپ کے دل کی دو شریانیں بند ہیں، کیوں اپنی جان کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں‘‘۔ خوش طبعی سے بولے ’’یار آپ تو خواہ مخواہ پریشان ہو جاتے ہیں۔ میں ان امراض کو نیچا دکھانے کیلئے ادویات کا بیگ ہمیشہ اپنے ساتھ رکھتا ہوں‘‘۔ یہ کہنے کے دوران انہیں کچھ گھبراہٹ سی محسوس ہوئی اور انہوں نے جیب سے انجائنا کی گولی نکال کر زبان کے نیچے رکھ لی۔
جب کچھ سکون ہوا تو مجھے بتانے لگے کہ ان کے والد کی خوراک ان سے دو گنا تھی مگر اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے انہوں نے پچاس سال کی عمر طویل پائی۔ مجھے ان کی اس دلیل پر غصہ تو آیا، مگر ضبط کرتے ہوئے پوچھا ’’آپ نے پچاس کہا یا پچاسی کہا ہے؟‘‘ بولے برادر پچاس سال کہا ہے۔ الحمدللہ کھاتے پیتے فوت ہوئے۔ ایک دن بھی بیماری کا نہیں کاٹا۔ بس کرسی پر بیٹھے بیٹھے فوت ہو گئے۔
ایک شاعر دوست مجھے ہمیشہ بتایا کرتے تھے کہ اس وقت ان سے بڑا شاعر کوئی نہیں۔ جب انہوں نے پہلی دفعہ یہ کہا تو میں سمجھا کہ وہ ’’بُرا‘‘ نہیں ’’بڑا‘‘ کہہ رہے ہیں۔ میں اپنے اصول کے مطابق انہیں نصیحت کرنا چاہتا تھا کہ انسان خود کو بڑا کہنے سے نہیں، دوسروں کے بڑا ماننے سے بڑا ہوتا ہے مگر میں نے اپنے اصول کی پاسداری کے تحت خاموشی اختیار کئے رکھی۔ ایک دن مجھے کہنے لگے ’’میں محسوس کرتا ہوں کہ ساری دنیا میری شاعرانہ عظمت کی قائل ہے، ایک تم ہو جو نہیں مانتے‘‘۔ مجھے احساس ہوا کہ وہ زیادہ غلط نہیں۔ میں نے دیکھا کہ بازار سے گزرتے ہوئے دکاندار اپنی دکان سے خود اٹھ کر انہیں سلام کرتے مگر میرے دوست عاجزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے گھٹنوں کو ہاتھ لگاتے۔ مجھے بعد میں پتہ چلا۔ موصوف نے ان سب کے پیسے دینا ہیں اور یہ جو ان کے گھٹنوں کو ہاتھ لگاتے تھے تو اس میں یہ گزارش پنہاں ہوتی تھی کہ یار خدا کیلئے دوست کے سامنے میری عزت رکھا کرو۔
میرے ایک بزرگ دوست یعنی مجھ سے بھی زیادہ بزرگ صبح صبح اٹھتے ہیں اور رات کو بھی کم ہی سو پاتے ہیں۔ ان کے دوستوں کا ایک گروپ ماڈل ٹاؤن پارک سیر کیلئے جاتا ہے اور ہلکی پھلکی سیر کے بعد یہ گروپ ایک ٹولی کی صورت بیٹھ جاتا ہے اور محلے بھر کے راز ہائے دروں سے پردہ اٹھاتا ہے۔ ایک دن انہوں نے اپنے گھر مدعو کیا۔ کیا عظیم الشان بنگلہ تھا۔ وسیع و عریض لان، قیمتی سامان سے آراستہ و پیراستہ مگر چھ کینال کی اس کوٹھی میں ہُو کا عالم تھا، نہ بندہ نہ بندے کی ذات۔ میں نے کہا برادر آپ کی فیملی کہاں ہے؟ بولے الحمدللہ تین بیٹے اور ایک بیٹی ہے اور سب کے سب امریکہ میں سیٹلڈ ہیں۔ میں نے پوچھا ’’اور بیگم صاحبہ؟‘‘ بولے:وہ فوت ہو چکی ہیں۔ آپ حیران ہوں گے، میں نے زندگی میں صرف اپنی بیوی کے ساتھ عشق کیا، اس کا دنیا میں کوئی نہ تھا مگر میں نے اس کے عشق میں ساری توجہ اس کی بیماری پر مرکوز رکھی۔ نہ کوئی ملازمت کی اور نہ کاروبار‘‘۔
میں سن کر حیران ہوا کہ ساری عمر کام بھی نہیں کیا اور اتنی بڑی جائیداد۔ میں نے ڈرتے ڈرتے پوچھ لیا کہ برادر جب آپ نے ساری عمر کچھ نہ کیا تو اتنی بڑی جائیداد کیسے بنائی؟ بولے ’’میں نے بتایا ناکہ وہ کینسر کی مریضہ تھی۔ ایک دن فوت ہو گئی اور اس کی ساری جائیداد مجھے مل گئی۔ اللہ اس کی مغفرت کرے‘‘۔ میں نے پوچھا ’’بچے کبھی ملنے آتے ہیں؟‘‘ فرمایا ’’نہیں۔ مگر کئی بار ان سے فون پر بات ہو جاتی ہے۔‘‘ مجھے گھر کے سناٹوں سے اور موصوف کی باتوں سے خوف آنے لگا تھا۔
اس دن میں نے اپنے اصول کی پاسداری کرتے ہوئے انہیں کوئی نصیحت نہیں کی۔ بس رخصت ہوتے ہوئے آہستہ سے کہا ’’دُر فٹےِ منہ تیرا بے غیرتا!‘‘

(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#girdopesh کالم
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleلال مسجد میں مولوی عبدالعزیز کی غنڈہ گردی:مفتی عبدالقوی کو دیکھ کر بندوق نکال لی، گولی مارنے کی دھمکی
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : برصغیر میں جنگی نعروں سے امن قائم نہیں ہوگا!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

میرے کالموں میں بے بسی و مایوسی کا اظہار اور حارث خلیق : برملا / نصرت جاوید کا کالم

اپریل 6, 2026

عورت کا جائیداد میں حصّہ۔ تنقید کیوں؟ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

اپریل 5, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.