Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»کچھ پاگلوں سے ملاقات!: روزن دیوار سے /عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

کچھ پاگلوں سے ملاقات!: روزن دیوار سے /عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹرستمبر 1, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کچھ لوگ اپنی زندگیوں کو عجیب و غریب چیزوں سے خوشگوار بناتے ہیں مثلاً ایک صاحب ہیں جن کی سارے دن کی خوشیوں کا دارومدار وہ وقت ہے جو وہ زیادہ سے زیادہ غسل خانہ میں گزار سکیں۔ موصوف صبح چھ بجےغسل خانے میں داخل ہوتے ہیں اور تمام اہل خانہ کے باری باری دروازہ پیٹنے پر آٹھ بجے باہر نکلتے ہیں اور ان کے ساتھ دھوئیں کے بادل بھی رہائی پاتے ہیں جو دس پندرہ سگریٹوں کی بدولت چھوٹے سے غسل خانے میں قید ہو کر رہ گئے تھے۔ میں نے ایک دن ان سے پوچھا آپ اندر کرتے کیا ہیں؟ ’’بولے‘‘ ٹونٹی کے نیچے بیٹھ جاتا ہوں، پانی کی دھار سر پر پڑتی ہے تو مزا آجاتا ہے، میں نے کہا ٹھیک ہے۔ دس منٹ یہ ہوگئے، باقی ایک گھنٹہ پچاس منٹ ’’فرمایا‘‘ جسم پر صابن ملتا ہوں اس کے بعد ایک دفعہ پھر ٹونٹی کے نیچے بیٹھ جاتا ہوں‘‘۔
دس منٹ اس کے لگا لیں، باقی ایک گھنٹہ چالیس منٹ۔
چالیس منٹ شیو کے، اس دفعہ انہوں نے ٹائم کی تقسیم اپنے ذمے لےلی۔
چالیس منٹ؟ شیو پر تو پانچ منٹ لگتے ہیں!
میرے چالیس منٹ لگتے ہیں! انہوں نے جھنجھلا کر کہا۔
چلو ٹھیک ہے، میں نے بحث ختم کرتے ہوئے کہا باقی ایک گھنٹہ؟
وہ میرا ذاتی ہوتا ہے، موصوف نے کہا۔ تہذیب نے انسانوں کو پابندیوں میں جکڑ کر رکھ دیا ہے یہ کرو وہ نہ کرو، ہر وقت سوٹ بوٹ میں کسے رہو، میں روزانہ ایک گھنٹہ ان پابندیوں کے خلاف عملی احتجاج کرتا ہوں، بلکہ جتنا وقت غسل خانے میں گزارتا ہوں تم اسے میرے احتجاج کا حصہ ہی سمجھو، میری زندگی کو خوشگوار میرے ان پرائیویٹ لمحوں ہی نے بنایا ہے۔
ایک اور صاحب سے میری دیرینہ شناسائی ہے جنہوں نے دوسروں کی زندگیوں کو جہنم بنا کر اپنی زندگی کو جنت بنا رکھا ہے۔ یہ صاحب ریٹائرڈ ہیڈ کلرک ہیں اور لاہور کے ایک نواحی گاؤں میں رہتے ہیں۔ ضلع کچہری کے پاس انہوں نے ایک کمرہ کرائے پر لے رکھا ہے۔ ان کا واحد شوق لوگوں کے خلاف جھوٹے مقدمے دائر کر کے انہیں تھانوں اور عدالتوں میں خوار کرنا ہے۔ وہ زیادہ تر مقدمے لاہور سے باہر کے لوگوں پر کرتے ہیں، دو چار سال بعد یہ مقدمہ خارج ہو جاتا ہے لیکن ان دو چار برسوں میں بیچارا ملزم لاہور کے پھیرے لگا لگا کر اپنے علاقے میں ’’بھائی پھیرو‘‘ مشہور ہو جاتا ہے۔ میں نے ایک دفعہ ان صاحب سے پوچھا ’’آپ ایسا کیوں کرتے ہیں۔ ’’بولے‘‘ پولیس کے غریب اہلکاروں، وکیلوں کے منشیوں اور عدالتوں کے درجہ چہارم کے مظلوم ملازموں کے گھروں کا چولہا مجھ ایسے دردمند لوگوں ہی کی وجہ سے جلتا ہے۔ میں تو سوچتا ہوں اگر میں فوت ہوگیا تو ان بے چاروں کا کیا بنے گا؟
ایک اور صاحب ہیں جن کی زندگی کی ساری خوشیاں شرفا پر کیچڑ اچھالنے میں ہیں، موصوف کانوں کو ہاتھ لگاتے جاتے ہیں اور لوگوں پر گند اچھالتے جاتے ہیں، جیسے ہیومر نے ایک جگہ لکھا ہے ۔ ’’وہ اپنے مرے ہوئوں کو یاد کرتے جاتے تھے، روتے جاتے تھے اور کھاتے جاتے تھے‘‘ اسی طرح یہ صاحب بھی کانوں کو ہاتھ لگاتے جاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے معافی مانگتے جاتے ہیں اور کہتے جاتے ہیں ’’میں بھی بہنوں بیٹیوں والا ہوں دل تو نہیں چاہتا کہ کسی کی دھی بہن کے بارے میں کوئی بات کہوں، مگر شیخ صاحب کی بیٹی نے تو پورے محلے کا ماحول خراب کر رکھا ہے۔ اللہ معاف کرے، کیازمانہ آگیا ہے، کسی پولیس والے کو اپنے کسی دوست سے ملنے اس کے گھر جاتے دیکھ کر اگلے دن یہ صاحب ایک نئی کہانی سناتے ہیں۔ ’’کل پولیس نے چودھری صاحب کے گھر چھاپہ مارا، تین کلو ہیروئن برآمد ہوئی، بڑی مشکل سے دے دلا کر خلاصی ہوئی‘‘ لوگوں پر لوٹ مار کا الزام تو یہ اکثر لگاتے ہیں، فلاں نے اپنے گھر کے صحن میں چار کروڑ روپے دبا رکھے ہیں۔ فلاں کی سادہ زندگی پر نہ جاؤاس کی سادگی اس کی کنجوسی کی وجہ سے ہے۔ اربوں روپے اس کے پاس ہیں، مگر موصوف سے کسی الزام کا ثبوت مانگا جائے تو ناراض ہو جاتے ہیں۔ ’’تو کیا میں جھوٹ بول رہا ہوں، میرا اس میں کیا فائدہ ہے‘‘۔ فائدہ صرف یہ ہوتا ہے کہ ان کا ٹائم پاس ہو جاتا ہے اور جس پر الزامات لگتے ہیں، ایک دن اس کا بائی پاس ہو جاتا ہے۔
کچھ لوگ ہر وقت کسی نہ کسی بات پر بڑبڑاتے رہتے ہیں، ان کے خیال میں وہ دنیا کے بدقسمت ترین فرد ہیں، ان کے پاس اس بدقسمتی کے عجیب و غریب ’’ثبوت‘‘ ہوتے ہیں۔ مثلاً وہ اپنی بدقسمتی کی ایک مثال دیتے ہیں جس کے مطابق وہ فلم دیکھنے گئے جب وہ بکنگ آفس تک پہنچے تو ٹکٹ ختم ہوگئے یا فلم کے جس سین کے لئے انہوں نے ٹکٹ خریدا تھا۔ جب وہ سین آیا تو بتی چلی گئی۔ ایسے لوگ صبح کے ناشتے سے اپنی یا دوسروں کی آنکھیں بند ہونے تک یہ داستان الم جاری رکھتے ہیں۔ اگر آپ انہیں سمجھانے کی کوشش کریں تو وہ سمجھتے ہیں کہ آپ ان کے دوست نہیں ہیں۔ میں کئی دفعہ سوچتاہوں کہ جس معاشرے میں ہم رہتے ہیں، کیا پاگل خانہ اسی کو کہتے ہیں یا یہ کسی اور جگہ کا نام ہے؟
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاظہار کی آزادی یعنی۔ ایک حرف کہ کشتنی: تیشہ نظر /وجاہت مسعود
Next Article سادگی و کفایت کے چکر میں مت پڑیں: دل کی بات /وسعت اللہ خان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام

اپریل 30, 2026

ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 30, 2026

پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا

اپریل 30, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام اپریل 30, 2026
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی اپریل 29, 2026
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.