Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, مئی 8, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کا کالم:نظرلگ گئی ہے!
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:نظرلگ گئی ہے!

ایڈیٹرجون 7, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میرے ایک دوست ہیں،حاسدوں سے بہت ڈرتے ہیں،گھر سے کسی دن اچھے کپڑے پہن کر نکلیں، تو انہیں دور سے بھی کوئی حاسد نظر آجائے تو موصوف وہاں سے دوڑ لگا دیتے ہیں،کسی اچھے ہوٹل میں کھانا کھانے کے لئے جائیں اور وہاں کسی ٹیبل پر انہیں کوئی حاسد نظر آ جائے تو الٹے پاؤں واپس آجاتے ہیں اور ماسی برکتے کے تنور سے کھانا کھانے نکل پڑتے ہیں، آپ کے ذہن میں یہ سوال یقیناًپیدا ہوگاکہ انہیں پتہ کیسے چلتا ہے کہ فلاں بندہ ان سے حسد کرتا ہے،خود میرے ذہن میں بھی یہ سوال تھا چنانچہ ایک دن میں نے ان سے اس کا جواب مانگ لیا۔انہوں نے اس حوالے سے کئی مثالیں دیں، مثلاً یہ کہ ایک دن وہ غیر معمولی طور پر حسین لگ رہے تھے،اس دوران ایک دوست سے ان کی ملاقات ہوئی تو واپسی پہ ان کا پاؤں پھسل گیااور پاؤں میں موچ آ گئی،اس کے بعد انہوں نے اس دوست کے علاوہ ان سب لوگوں کو بھی حاسدوں کی فہرست میں شامل کر لیاجنہوں نے کہا تھا کہ انہوں نے تصویر دیکھی ہے اور آپ شہزادے لگ رہے ہیں۔
حاسدوں کی نظر بد کا شکار ہونے والے صرف یہی ایک دوست نہیں ہیں بلکہ ان جیسے لاکھوں کی تعداد میں ہمارے ہاں پائے جاتے ہیں اور انہی لوگوں کے طفیل عاملوں کا کاروبار روز افزوں ترقی پاتانظر آتا ہے۔ہم لوگ معمولی معمولی حادثوںاور چھوٹی بڑی ہر ناکامی کو حاسدوں کے کھاتے میں ڈال دیتے ہیں۔میں اس قماش کے لوگوں سے جب ملتا ہوں تو یہ کہتا ہوں بھائی انسان کے پاؤں میں موچ بھی آسکتی ہے،اسے نزلہ زکام بھی ہو سکتاہے، اسے زندگی میں پے در پے ناکامیوں کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتاہے،لیکن اگر یہ حاسدوں کا کیا کرایا ہے تو جوکامیاب لوگ نظر آتے ہیں جب یہ کامیابی کی طرف گامزن تھے تو حاسد ان کا کیوں کچھ نہ بگاڑ سکے،اس کا عمومی جواب یہ ہوتا ہے کہ جناب یہ لوگ دو نمبری کاموں سے آگے آئے ہیں،ہم تو ان ہتھکنڈوں سے واقف نہیں اور ﷲ نہ کرے کہ ہم کبھی واقف بھی ہوں۔ان کا یہ جواب سن کر دل میں خوب ہنستا ہوں کہ خود ان کے اپنے سب ہتھکنڈوں سے میں پوری طرح واقف ہوتا ہوں۔اپنی نااہلیوں کو دوسروں کے کھاتے میں ڈالنا اور دوسروں کی اہلیت کو دو نمبر ی کا نتیجہ قرار دینے سے وہ اپنی تشفی تو شاید کر لیتے ہیں مگر یہ سوچ انسان کو کبھی آگے نہیں جانے دیتی۔ اس صورتحال کا ایک حصہ اور بھی ہے اور وہ یہ کہ میں نے ایسے کئی کروڑ پتی دیکھے ہیں جو بدترین زندگی گزار رہے ہیں کہ کہیں حاسدوں کی بُری نظر کا شکار نہ ہوجائیں۔ان میں ایک صاحب نے ویسے تو ایک ایس یو وی رکھی ہوئی ہے مگروہ اسے گیراج میں تالہ لگا کر’’قید‘‘کئے رکھتے ہیں اور خود رکشے پر آتے جاتے ہیں، دو ایک دفعہ تو میں نے انہیں رکشے کی پچھلی نشست پر دوسرے مسافروں کے ساتھ سینڈوچ بنے بھی دیکھا ہے،وہ جو کپڑے پہنتے ہیں وہ دور ہی سے دیکھ کر پتہ چل جاتا ہے کہ یہ کپڑے ان سے پہلے کسی اور نے بھی پہنے ہوئے ہیں،یہ بڑے بدقسمت لوگ ہیں کہ ان کی اولاد کے کان ان کی ’’وفات حسرت آیات‘‘کی خوشخبری سننے کو بے تاب نظر آتے ہیں۔میں نے زندگی میں بہت نشیب و فراز دیکھے ہیں،تھوڑی تنخواہ میں بھی صاف ستھرے کپڑے پہنے ہیں اور زیادہ تنخواہ میں اس سے زیادہ بہتر کپڑے بھی پہنے ہیں بہتر زندگی بھی گزاری ہے،میں ایک معاملے میں بہت ظالم واقع ہوا ہوں،مجھے اگر یقین ہو جائے کہ کوئی شخص طبعاًحاسد ہے تو اس کے حسد کو نہ صرف یہ کہ بہت انجائے کرتا ہوں بلکہ اس کے حسد میں اضافے کے لئے ہر ممکن ’’انسانی کوشش‘‘ کرتا ہوں بلکہ ایک دفعہ توایسے ایک صاحب کے ساتھ تو میں نے خاصا ’’غیر انسانی‘‘سلوک بھی کیاتھا۔میں ایک دفعہ ان سے ملنے گیا تو سخت پریشانی کے عالم میں مجھے مخاطب کیا اور کہا’’آپ کو پتہ چلا ہے؟‘‘ میں گھبرا گیا کہ ﷲ جانے کیا ہو گیا ہے؟ میں نے جواب دیا نہیں،کیا ہوا؟ بولے، ارشد کو جانتے ہونا؟میں نے کہا بہت اچھی طرح۔ کہنے لگے بہت معتبر ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ وہ روزانہ صبح پھلوں کا جوس پیتا ہے۔یہ سن کر مجھے آگ لگ گئی مگر میں نے اپنے جذبات پر قابو پاتے ہوئے انہیں تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔میں نے کہا جناب آپ تو بھولے بادشاہ ہیں،آپ کو تو پتہ ہی کچھ نہیں، میں نے ابھی کل اسے لکشمی چوک میں کڑاھی گوشت بھی کھاتے دیکھا ہے۔یہ سن کر ان کا رنگ پیلا پڑگیا۔ مگر اس روز میں انہیں پوری طرح تنگ کرنے پر تُلا ہوا تھا،میں نے جان بوجھ کر پہلے مہنگائی کا ذکر شروع کیا،پھر اپنی کالم نگاری کی کتابوں کی رائلٹی اور شاعروں کے اعزازی معاوضے کو چار سے ضرب دے کرپوچھا ’’یہ کتنے پیسے بنے ؟‘‘ اس دوران ان کے سانس کی رفتار خاصی تیز ہو چکی تھی۔ بولے ’’بہت زیادہ۔ اتنے پیسوں کا تم کیا کرتے ہو؟‘‘میں نے مہنگائی کی بات تو پہلے ہی چھیڑی تھی،چنانچہ کہا اتنے تھوڑے پیسوں سے کیا بنتا ہے، اس کے بعد میں نے جیب سے دولاکھ روپے نکالے جو کمیٹی کے تھےاور جس کی کمیٹی نکلی تھی، اسے پہچانے جا رہا تھا اور ساتھ ہی کہا یہ آپ دولاکھ روپے دیکھ رہے ہیں بس، گھنٹے بعد ختم ہو جائیں گے،اس کے بعد مجھے کوئی چیز گرنے کی آوازآئی،یہ چائے کا کپ تھاجو اتنی بڑی خبر کا بوجھ برداشت نہ کرنے کی وجہ سے ان کے ہاتھ سے نیچے جا گر اتھا!
اور آخر میں یہ کہ حاسدوں سے ڈریں نہیں بلکہ آتے جاتے انہیں ڈراتے رہا کریں، میں اپنی ایک بات دہرا رہا ہوں کہ تمام گناہوں میں سے حسد واحد گناہ ہے جس کے مرتکب کو اسی وقت سزا ملنا شروع ہو جاتی ہے جب اس کے دل میں کسی کیلئے حسد پیدا ہوتا ہے۔ حاسد کا خون جلنے لگتا ہے اور اس کے جسم کی کیمسٹری فوراً بدلنا شروع ہو جاتی ہے، یقین نہ آئے تو کسی بھی ڈاکٹر سے پوچھ کر دیکھ لیں!
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : ریڈ لائنز کے نام پر میڈیا کا گلا گھونٹنے کی کوششیں
Next Article ڈہرکی کے قریب ٹرینوں کو حادثہ، 30 مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم

مئی 7, 2026

معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم

مئی 7, 2026

کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن

مئی 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم مئی 7, 2026
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم مئی 7, 2026
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن مئی 6, 2026
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی مئی 6, 2026
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا مئی 6, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.