Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کا کالم:کتاب سے مخطوطے تک!
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:کتاب سے مخطوطے تک!

ایڈیٹرستمبر 30, 20214 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بہت سے دوستوں کو علم نہیں ہے کہ میں بہت پڑھا لکھا عالم فاضل شخص ہوں، مجھ ایسے لوگوں کی بدقسمتی یہ ہے کہ ہماری پہچان اِس دنیا سے ’’پردہ کرنے‘‘ کے بعد ہوتی ہے، آپ کسی دن میری لائبریری میں تشریف لائیں، 14الماریاں کتابوں سے بھری پڑی ہیں، الماریوں سے نیچے کتابوں کے ’’ڈربے‘‘ بھی ہیں جہاں سے ’’غٹرغوں غٹرغوں‘‘ کی آوازیں سنائی دیتی رہتی ہیں، یہ کتابیں دراصلفریاد کر رہی ہوتی ہیں کہ ہمیں اس قید سے رہائی دو یا کسی دن ڈربوں کا دروازہ ہی کھول دو تاکہ کچھ ہوا آئے، ہم دم گھنٹے سے نہ مر جائیں، الماریوں کی شیلفوں میں جو کتابیں پڑی ہیں وہ بھی مجھے التجا بھری نظروں سے دیکھتی رہتی ہیں اور کہتی ہیں کہ اگر ہمیں ’’گھر بٹھا‘‘ لیا ہے تو کبھی ہمیں الٹ پلٹ بھی لو، شیلفوں کو تم نے تالے لگائے ہوئے ہیں اور آپ یقین جانیں ان کے شکوے بےجا ہیں، میں روزانہ اپنی لائبریری میں کافی وقت گزارتا ہوں، شیلفوں میں پڑی کتابوں سے ہیلو ہائے کرتا ہوں، انہیں محبت بھری نگاہوں سے دیکھتا رہتا ہوں، ایک دن مجھے ایک کتاب کی آواز آئی، وہ کہہ رہی تھی، ہمیں نہیں پڑھنا تو نہ پڑھ مگر ہم پر جمی گرد تو جھاڑ دو، میں نے اسے باآواز بلند جواب دیا، اتنی ’’بلند آوازی‘‘ سے کہ دوسری کتابیں بھی سن لیں، میں نے کہا ’’میری پیاری کتابو! تم سمجھتی ہو میں تمہیں تمہارا مقام نہیں دے رہا، حالانکہ میں تمہارا مرتبہ بلند کرنے کی کوشش کر رہا ہوں، میں چاہتا ہوں کہ تم اسی طرح پڑے پڑے گل سٹر جائو اور یوں ایک دن مخطوطے کی شکل اختیار کرلو، مجھے انہیں یہ بھی بتانا پڑا کہ ترو تازہ کتاب مخطوطے کی شکل اختیار کرکے ہی گل وگلزار ہوتی ہے، موجودہ صورت میں تمہیں کوئی منہ بھی نہیں لگائے گا مگر مخطوطہ بنتے ہی تمہیں محققین تلاش کرتے پھریں گے، پھر تم پر پی ایچ ڈی ہوں گی، مقالہ در مقالہ لکھے جائیں گے اور یوں تمہیں ابدی مقام مل جائے گا!
تاہم ان سطور کا مطلب یہ نہیں کہ میں کتابوں کے ہجوم میں وقت گزار کر اور انہیں دیکھ دیکھ کر اپنی آنکھیں ٹھنڈی کرتا ہوں، بلکہ کبھی کبھار قرعۂ فال کسی ایک آدھ کتاب کے نام نکل آتا ہے اور میں اسے شیلف میں سے نکال کر جلدی سے دوبارہ شیلف کو تالا لگا دیتا ہوں کیونکہ موقع سے فائدہ اٹھا کر باقی کتابیں بھی اس عقوبت خانے سے نکلنے کی کوشش کرتی ہیں جبکہ یہ عقوبت خانہ نہیں، ان کی آخری آرام گاہ ہے، جہاں سکون سے وہ اپنی زندگی کے دن گزار رہی ہیں اور بالآخر ایک دن انہیں مخطوطہ کا مقام حاصل ہو جانا ہے، ابھی گزشتہ دنوں میری نظر صابر ظفر کے نئے شعری مجموعے ’’کھیتوں کی ریکھائوں‘‘ پر پڑی، صابر ظفر میرا بہت پرانا دوست ہے، اس نے ساری عمر شاعری کی ہے اور یہ کتاب اس کی 45ویں کتاب ہے، میں نے ازراہِ بندہ پروری کتاب کا مطالعہ شروع کر دیا اور پہلے سے آخری صفحے تک حیران ہی ہوتا چلا گیا، یہ شعری مجموعہ کھیتوں، کسانوں اور دیہاتی زندگی کے بارے میں ہے اور شاید اردو شاعری میں اس نوعیت کا پہلا مجموعہ ہے، اتنا عجیب موضوع اور اس پر اتنی مضمون آفرینی اور اتنی شعریت، بلّے بلّے صابر ظفر!
ہم وہ زمین زادگان، جن سے زمیں چھینی گئی
دیکھیں وہ بے دخلیاں، فصلِ یقیں چھینی گئی
دانوں بھری بوریاں لے کے ہوئے جو رواں
کوئی کہیں چھن گئی، کوئی کہیں چھینی گئی
اسی طرح ایک دن اچانک ایک مصنف کے نام پر میری نظر پڑی ’’محبوب صابر‘‘ … میں سوچ میں پڑ گیا کہ کہیں یہ وہ شاعر تو نہیں جسے میں نے عین عالمِ شباب میں دیکھا تھا اور اسے میرے سمیت سب گوگی، گوگی کہتے تھے، شیلف میں سے کتاب نکالی تو یہ وہی گوگی نکلا جو بہت پڑھا لکھا، بہت انقلابی، بہت محبت کرنے والا نوجوان تھا، جو اب نوجوان نہیں مگر کم نوجوان بھی نہیں۔ اس نے اپنا شعری مجموعہ ’’برہنہ دھوپ‘‘ کے عنوان سے خود اپنی نگرانی میں شائع کیا تھا، چنانچہ اتنا دیدۂ زیب کہ بس دیکھتے ہی جائیں مگر یہ مجموعہ ظاہری خوبصورتی ہی نہیں باطنی خوبصورتی کابھی حامل ہے۔
کریں جو گھر کو مقفل تو کیوں کریں محبوب
متاعِ جان اثاثہ ہے، وہ بھی اپنا نہیں
……..
یہ تو ممکن ہی نہیں ہے کہ صدا دوں اس کو
اور یہ بس میں نہیں ہے کہ بھلا دوں اس کو
اس کو خیرات کروں اپنی بصارت کا طلسم
اور پھر شہر تمنا بھی دکھا دوں اس کو
……..
میں جس شاعر گوگی کو جانتا تھا وہ اپنے اس مجموعے میں بہت آگے کی منزلیں طے کر چکا ہے۔ ویل ڈن بہت سوہنے گوگی….!
میرے خیال میں ابھی تک آپ سب کویقین آگیا ہوگا کہ میں ایک پڑھا لکھا عالم فاضل شخص ہوں، اگر میں ڈھیروں کتابوں کو مقفل رکھتا ہوں اور ان پر پڑی برسوں کی گرد بھی صاف نہیں کرتا تو یہ بھی کتابوں سے میری محبت کے سبب ہے، میں وقت کے ساتھ ساتھ ان کا مقام اور مرتبہ بڑھانا چاہتا ہوں۔ یہ کتابیں گل سڑ کر جب ایک دن مخطوطوں کی شکل اختیار کریں گی تو اس وقت مجھے اپنا سب سے بڑا محسن گردانیں گی۔ میں یہ کالم اپنی ہزاروں کتابوں کے گورستان میں بیٹھا لکھ رہا ہوں مگر لگتا ہے انہوں نے میرے کالم کی آخری لائنیں پڑھ لی ہیں کیونکہ مجھے شیلفوں میں بہت شور سنائی دے رہا ہے، شاید کیا یقیناً یہاں درج کرتا مگر یہ نادان کتابیں میرے حوالے سے نازیبا قسم کے نعرے لگا رہی ہیں… اب تو میں انہیں مخطوطہ بنا کر ہی چھوڑوں گا!
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحیدر جاوید سید کا کالم : ویڈیوز کا موسم اور دانشوروں کا سیلاب
Next Article خالد مسعودخان کا کالم:شاہ جی اور نسیان کا مرض
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟

جون 24, 2026

محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

جون 24, 2026

بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک

جون 23, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟ جون 24, 2026
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.