Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کا کالم:غداروں کے ہجوم میں ایک محب وطن!
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:غداروں کے ہجوم میں ایک محب وطن!

ایڈیٹراکتوبر 29, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ملک میں دو چار محب وطن ہی رہ گئے ہیں، ان کی اب قدر کرنا چاہیے، ان دو میں سے ایک تو میں ہوں جو ہر وقت خود کو تھپکی دیتا رہتا ہوں کہ اب تمہی پاکستان کے وفار دار ہو، غداروں کی پروا نہ کرو، ڈٹے رہو، دوسرا محب وطن وہ ہے جو سائے کی طرح بلکہ سائے کی صورت میرے ساتھ رہتا ہے، چنانچہ میں یا تو دھوپ میں باہر نکلتا ہوں، جب مجھے اپنا سایہ اپنے قد سے بھی بڑا لگتا ہے یا رات کو معمولی پاور کے بلب کی روشنی میں کہ اس صورت میں بھی میرا سایہ میرا ساتھ نہیں چھوڑتا۔ بس اب ہم دو ہی محب وطن رہ گئے ہیں، مگر زمانہ نہایت قدر ناشناس ہے، اسٹیبلشمنٹ کو کبھی توفیق نہیں ہوئی کہ مجھے ملک کا وزیر اعظم بنا دے، اس کے بعد میں چن چن کر پاکستان کے غداروں سے بدلہ لوںگا، پہلے ان کے خلاف ایک بھرپور مہم چلائوں گا اور قوم کو بتائوں گا کہ جو بھی میرے ساتھ نہیں ہے وہ غدار ہے، غدار ہے، مودی کا یار ہے، پھر ان کے خلاف مقدمے چلائوں گا اور مجھے یقین ہے کہ اگر ان میں سے کسی کے خلاف غداری کا کوئی ثبوت نہ ملا تو بھی ہماری عدالتیں میری بات پر یقین کرکے انہیں ایسی بدترین سزائیں سنائیں گی کہ یہ زندگی بھر کسی کو منہ نہ دکھاسکیں گے!
میرا ارادہ یہ بھی ہے کہ ان کے خلاف مقدمہ بعد میں دائر کروں گا، پہلے جیل میں بھجوائوں گا، ان سے چکی پسواؤں گا، انہیں ایسی کال کوٹھڑی میں رکھوں گا جہاں گرمیوں میں پنکھا اور سردیوں میں کمبل تک نہیں ہوگا۔ یہ ہمارے ملک کی بدقسمتی ہے کہ غداروں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ جبکہ ماضی میں ایسا نہیں ہوتا تھا، چوہدری ظہور الٰہی پر بھینس چوری کا مقدمہ بنایا گیا، استاد دامن کی دھوتی میں سے بم برآمد کیا گیا، اور ان کے ساتھیوں ولی خان پر غداری کے مقدمے بنائےگئے، نواب بگتی کو توایسی جگہ مارا گیا جہاں مرنے کا وہ تصور بھی نہیں کرسکتے تھے۔ ہم نے تمام بنگالیوں کو غدار قرار دے کر مشرقی پاکستان کو بنگلہ دیش بنا کر ہی دم لیا۔ اور ہاں اپنے حبیب جالب پر صرف مقدمے ہی قائم نہیں ہوئے، انہیں جیل ہی نہیں بھیجا گیا، بلکہ پولیس نے سرعام انہیں پھینٹی بھی لگائی!۔
اگر ان ’’غداروں‘‘ کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کسی غفلت سے کام نہیں لیا گیا تو آج کے غداروں کو کھلا کیوں چھوڑا گیا ہے۔ بھلا یہ کوئی بات ہے کہ ہم نے کسی پر ہائی جیکنگ اور اقامہ کا مقدمہ بنایا، قیدتنہائی میں رکھا، ہر طرح کا ظلم روا رکھا گیا، مگر اس کے بعد؟ بیٹی، بیٹوں، بھائی، بھتیجوں کو نشانہ بنایا، کسی کی کار سے ڈھیروں چرس برآمد کی گئی، مگر کیا فائدہ ہوا، غدار عوام آج بھی ان کے ساتھ ہیں، خواجہ سعدرفیق، احسن اقبال، خورشید شاہ اور بیسیوں دوسرے غدار آج بھی کھلے عام پھرتے ہیں، مگر نتیجہ وہی ٹائیں ٹائیں فش؟
قوم کے کھربوں روپے لوٹنے والے آج بھی لوٹ کھسوٹ میں مشغول ہیں، انڈیا کی ایجنٹی کرتے ہیں، مودی کے ساتھ یاریاں نبھاتے ہیں مگر کوئی ان کو پوچھنے والا نہیں، ٹھیک ہے پرویز رشید پر تشدد کیا گیا ان کی چمڑی ادھیڑ دی گئی مگر زندہ تو وہ پھر بھی رہا بس اس کی بینائی پر اثر پڑا ہمارے درمیان کچھ ایسے بے حمیت بھی ہیں جو کہتے ہیں کہ بصارت سے زیادہ بصیرت قیمتی چیز ہے ایسے لوگوں کی آنکھیں نکال دینا چاہئے اور پھر پوچھنا چاہئے کہ بصارت اور بصیرت میں سے کون سی چیز قیمتی ہے؟ ہمارے ہاں غدار اب صرف سیاست دان نہیں ہیں بلکہ غدار میڈیا بھی ان کا ہمنوا ہے ۔’’جیو‘‘ کے میر شکیل الرحمان کو بغیر کسی مقدمے کے آٹھ مہینے قید رکھا گیا۔مگر اس سے کیا فرق پڑا موصوف آج بھی دندناتے پھرتے ہیں ۔ ان کے علاوہ کئی ورکنگ جرنلسٹ بھی اپنی سوچ اور عمل کی وجہ سے نشانے پر آئے ایک آدمی مارا بھی گیا باقی تو آزاد پھرتے ہیں نا!میں اور میرا سایہ کب تک ان غداروں کا مقابلہ کرتے رہیں گے ؟کسی ایک طبقے میں کوئی ایک غدار ہو تو اس کا رونا بھی رویا جائے مجھے تو آوے کا آوا ہی بگڑا نظر آتا ہے، ماضی میں ایسے غداروں سے صحیح طرح نمٹا گیا ایک غدار وزیر اعظم کو کال کوٹھڑی میں پھینکا گیا اور پھر اسے تختہ دار پر لٹکا دیا گیا اس دن مجھ ایسے محب وطن کے کلیجے میں ٹھنڈ پڑ گئی۔
مگر غدار تو آج بھی ہم محب وطن لوگوں کی راتوں کی نیندیں حرام کئے ہوئے ہیں ۔یہ موضوع ایسا ہے کہ میں اس بے حس کی داستان کو زیادہ طول نہیں دینا چاہتا میں یہی سوچ کر کڑھتا رہتا ہوں کہ اکیلا میں اور میرا سایہ کب تک ان غداروں کے خلاف لڑتے رہیں گے ۔ آج تک کسی کی نظر مجھ محب وطن پر نہیں پڑی مجھے اقتدار کا کوئی شوق نہیں صرف پاکستان سے محبت اور پاکستان دشمنوں کا قلع قمع کرنا میری زندگی کا واحد مشن ہے ۔ وزیر اعظم بنانے والے کی نظر اللہ جانے آج تک مجھے کیوں نظر انداز کرتے چلے آ رہے ہیں ۔میں نہیں چاہتا کہ یہ داغ سینے پر لیکر اس دنیا سے رخصت ہو جائوں کہ میں پاکستان کو بچا سکتا تھا، مگر افسوس کسی کی نظر اس گوہر نایاب پر نہیں پڑی افسوس اکثر لوگوں کو علم نہیں کہ اقبال نے ؎
ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے جہاں میں دیدہ ور پیدا
والا شعر میرے بارے میں کہا تھا !
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:جمالیاتی قدریں اور پنجاب
Next Article رؤف کلاسرا کا کالم:ایک بریگیڈیئر کی یادیں… (6)
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟

جون 24, 2026

محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

جون 24, 2026

بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک

جون 23, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟ جون 24, 2026
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.