Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, مئی 7, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل
  • نام ور ماہرِ تعلیم ، مصنف اور محقق حفیظ الرحمان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کا کالم:ایک غیر سیاسی کالم!
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:ایک غیر سیاسی کالم!

ایڈیٹراپریل 8, 20231 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

آج آپ کو ایک جنگل کی کہانی کیوں نہ سنائی جائے:یہ ایک شیر اور لومڑی کی کہانی ہے، ظاہر ہے شیر بہت طاقتور تھا اور لومڑی اس کے مقابلے میں بہت کمزور، مگر چالاکی میں پورے جنگل میں اس کا کوئی ثانی نہیں تھا۔ ایک دفعہ شیر اور لومڑی میں کسی بات پر ٹھن گئی، لومڑی کے دل میں گرہ بیٹھ گئی ،اس نے شیر کو بے دست و پا بنانے کا ارادہ کرلیا۔
لومڑی نے جنگل میں ایک بیوٹی پارلر کھول لیا اور جنگل کے بادشاہ سے استدعا کی کہ وہ اس کا افتتاح کرے۔جنگل کا بادشاہ یعنی شیر یہ سن کر ہنسا اور اس نے کہا ’’بناؤ سنگھار کے کاموں سے میرا کیا تعلق، یہ کام تم کسی اور سے کراؤ۔‘‘ لومڑی بولی،’’ عالی جاہ! میں آپ کی ریپوٹیشن بہتر بنانا چاہتی ہوں، آپ کے متعلق آپ کے دشمن روزانہ نت نئی افواہیں پھیلاتے ہیں، آپ کو تنگ نظر مشہور کیا جارہا ہے، قدامت پسند کہا جاتا ہے اور آپ کو روشن خیالی کا دشمن ثابت کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ آپ بیوٹی پارلر کا افتتاح کریں گے تو آپ کے متعلق یہ افواہیں خود بخود دم توڑ جائیں گی‘‘۔شیر نے ایک لمحہ اس کی بات پر غور کیا اور پھر افتتاح کی ہامی بھر لی۔
شیرنے بیوٹی پارلر کا فیتہ کاٹا، ریچھ، گیڈر، لکڑ بگڑ اور دوسرے جانوروں نے بھرپور تالیاں بجائیں، اسٹیج سیکریٹری بندر تھا اس نے پہلے تو اچھل اچھل کر داد دی پھر مائیک پر آ کر کہا، ’’شہنشاہ دوراں آج آپ نے اس محفل میں تشریف لاکر ثابت کر دیا ہے کہ آپ ایک روشن خیال حکمراں ہیں، بناؤسنگھار کی سرپرستی سے یہ بھی ثابت ہوگیا کہ آپ احساس ِ جمال سے بہرہ ور ہیں، آپ خوبصورتی اور حسن کو پسند کرتے ہیں۔ یوں آپ کی ذات کے حوالے سے کیا جانے والا یک طرفہ پروپیگنڈہ زائل ہوگیا ہے‘‘۔شیر کو یہ ساری باتیں عجیب سی لگ رہی تھیں مگر اس نے حاضرین کو تالیاں بجاتے دیکھا تو ان باتوں سے اس کی اجنبیت کم ہونے لگی، تقریب کے بعد لومڑی لہنگا پہن کر اسٹیج پر آئی، اس نے سات بار جھک کر ’’شہنشاہ سلامت‘‘ کو سلام کیا اور کہا، ’’یہ باندی آپ کی آمد کا شکریہ ادا کرتی ہے ۔ اب آپ کی آمد کی خوشی میں مجرا پیش کرتی ہے۔‘‘ پھر اس نے جی بھر کر مجرا کیا، شیر پہلے تو حیرت سے یہ سب کچھ دیکھتا رہا پھر اسے لطف آنے لگا چنانچہ رقص و سرود کی یہ محفل ساری رات جاری رہی۔
صبح لومڑی جنگل کے دوسرے جانوروں کے پاس گئی اور کہا، ’’شیر کی چیر ہ دستیوں میں روز بروز اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے، اب تو وہ مجھ ایسی شریف زادیوں سے زبردستی مجرا بھی کرواتا ہے، پہلے اس کے ہاتھوں کسی کی جان محفوظ نہیں تھی، اب کسی کی عزت بھی محفوظ نہیں رہی، اس طرح کی دو تین ملاقاتوں کے نتیجے میں وہ شیر کے خلاف جنگل کے جانوروں کا ایک اتحاد تشکیل دینے میں کامیاب ہوگئی۔ اس اتحاد میں چیتا، بھیڑیا اور سانپ شامل تھے۔ کہا گیا تھا کہ اگر اتحاد کامیاب ہوگیا تو تمہیں خوراک کے سلسلے میں کوئی تردد نہیں کرنا پڑے گا ، تمہارا دستر خوان انواع و اقسام کے کھانوں سے بھر دیا جائے گا۔ایک دن لومڑی شیر کے پاس گئی اور کہنے لگی ’’ظل الٰہی،جان کی امان پاؤں تو کچھ عرض کروں،‘‘ ظل الٰہی اس وقت ایک ہرن نوش جاں فرمانے کے بعد اونگھ رہے تھے، غنودگی کے عالم میں بولے ’’کہو‘‘ لومڑی نے دست بستہ عرض کی، ’’شہنشاہ دوراں، آپ کی روشن خیالی کی دھوم تو پورے جنگل میں ہے،لیکن چیتے، ریچھ اور سانپ نے آپ کے خلاف ایک کولیشن تشکیل دیاہے۔ آپ جانتے ہیں یہ بہت ظالم جانور ہیں، ان سب سے بیک وقت ٹکرانا مصلحت کے خلاف ہے میرے پاس ایک تجویز ہے جس سے ان کے غبارے سے ہوا نکالی جاسکتی ہے‘‘۔شیر نے دھاڑتے ہوئے کہا، ’’تجویز پیش کی جائے۔‘‘ لومڑی بولی، بادشاہ سلامت، آپ کے خلاف سارا پروپیگنڈا آپ کے پنجوں اور آپ کے جبڑے کی وجہ سے ہے، اس پر شیر نے غصے سے لومڑی کو دیکھا اور دھاڑتے ہوئے کہا، ’’تو کیا میں یہ نکلوا دوں۔‘‘ لومڑی بولی،’’ خدا نہ کرے ایسا ہو لیکن اگر آپ صرف پنجوں کے ناخن کٹوا دیں اور سامنے والے دانت نکلوا دیں تو آپ کی طاقت بھی بحال رہے گی اور دشمن کا پروپیگنڈا بھی خاک میں مل جائے گا‘‘۔ شیر کو ڈر تھا کہ کہیں چیتے اور بھگیاڑ مل کر اس کی بادشاہت کا خاتمہ نہ کردیں، اس نے بادل نخواستہ لومڑی کی یہ تجویز منظور کرلی۔
اگلے روز شیر شکار کے لئے اپنے کچھار سے نکل کر ایک ہرن پر جھپٹا، اس نے دوڑ لگا دی کئی کلو میٹر دوڑنے کے بعد شیر نے اسے قابو کرلیا لیکن جب اس کے جسم میں اپنے پنجے گاڑنا چاہے تو ناخن نہ ہونے کی وجہ سے یہ پنجہ پھسل گیا اور اپنے دانت ہرن کی گردن میں گاڑنے کی کوشش کی تو یہ کوشش بھی ناکام رہی۔ اس جدوجہد کے دوران ہرن اپنی جان بچا کر بھاگنے میں کامیاب ہوگیا۔ اس کے بعد شیر نے کئی دوسرے جانوروں پر قسمت آزمائی کی لیکن کوئی بھی اس کے قابو نہ آیا، شام تک بھوک کے مارے اس کا برا حال ہوگیا اور بالآخر وہ نڈھال ہو کر گر گیا۔ اس کی آنکھیں اس وقت خوشی سے چمک اٹھیں جب اس نے رات کو لومڑی کو اپنی کچھار میں آتے دیکھا۔ لومڑی اسے دیکھ کر کورنش بجا لائی نہ اسے ظل الٰہی یا شہنشاہ دوراں کہا بلکہ ایک فاصلے سے اسے مخاطب کیا اور طنزیہ انداز میں کہا، ’’بھوک تو بہت لگی ہوگی؟‘‘ شیر نے نقا ہت سے کہا ’’ہاں بہت زیادہ ! تم میرے لئے کھانے کا بندوبست کر و۔ میں نے تمہارے مشورے پر اپنے ناخن کٹوائے اور اگلے دو دانت نکلوائے۔ اب یہ تمہاری ذمہ داری ہے کہ میرے لئے دو وقت کے گوشت کا بندوبست کرو۔‘‘ لومڑی نے یہ سن کر قہقہہ لگایا اور کہا ’’بیوقوف چوپائے کوئی کسی کے لئے کچھ نہیں کرتا….ہاں تمہارے ساتھ چونکہ ایک تعلق بن گیا ہے میں تمہارے لئے گوشت تو نہیں گھاس کا انتظام کرسکتی ہوں‘‘۔
یہ سن کر شیر کی آنکھوں میں خون اتر آیا۔ وہ اس پر حملہ کرنے کے لئے جھپٹا مگر لومڑی جو پہلے سے چوکس تھی اور شیر جو ایک دن کے فاقے سے نڈھال اسے پکڑنے میں ناکام رہا۔ تیسرے دن لومڑی پھر اس کے پاس آئی ،شیر نیم بے ہوشی کی حالت میں پڑا تھا۔ اس نے لومڑی کو دیکھا تو کہا، ’’مجھے گھاس کھانا منظور ہے۔ خدا کے لئے کہیں سے میرے لئے گھاس کا انتظام کرو، میں تو چل پھر کر اب گھاس بھی تلاش کرنے کے قابل نہیں رہا‘‘۔ لومڑی نے اس کی بے بسی دیکھی تو اس کی آنکھیں خوشی سے چمک اٹھیں۔ اس نے کہا ’’گھاس بھی تمہیں اس شرط پر مل سکتی ہے کہ تم اپنے منہ سے میاؤں کی آواز نکال کر دکھاؤ‘‘۔یہ سن کر شیر کا جی چاہا کہ زمین پھٹ جائے اور وہ اس میں سما جائے، لیکن جسے اپنے وقار سے زیادہ اپنی جان عزیز ہو اس طرح کی خواہش پوری نہیں ہوا کرتی۔ چنانچہ شیر نے جی کڑا کرکے منہ سے میاؤں کی آواز نکالی اور پھر رحم طلب نظروں سے لومڑی کو دیکھنے لگا۔
لومڑی نے اسے حقارت سے دیکھا اور کہا، ’’یہ میاؤں کی آواز تم نے صحیح نہیں نکالی، کچھ دن اور ریاضت کروجب تم میاؤں کی آواز بالکل صحیح نکالنے میں کامیاب ہو جاؤ گے اس دن سے تمہیں باقاعدگی سے گھاس ملنا شروع ہو جائے گی۔‘‘
آخری اطلاعات آنے تک یہ شیران دنوں منہ سے میاؤں کی آواز نکالنے کی ریاضت میں مشغول ہے اور اسے اس میں کافی دسترس حاصل ہوتی جارہی ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوجاہت مسعودکا کالم:نہر پر چل رہی ہے پن چکی
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ:حکومت آئینی موشگافیوں کے نام پر انتخاب سے فرار اختیار نہ کرے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن

مئی 6, 2026

ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی

مئی 6, 2026

ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا

مئی 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن مئی 6, 2026
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی مئی 6, 2026
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا مئی 6, 2026
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 6, 2026
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک مئی 5, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.