Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جون 29, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مودی کی مسلمان دشمنی ، آج کا مغربی بنگال اور نومبر 1984 کی یاد : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • بہشتی دروازے کی گا رنٹی : یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • ایران کے زیر سایہ سکیورٹی کیسے ممکن ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • سرگودھا میں 14 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد زندہ دفن کرنے کی کوشش ، تین ملزمان گرفتار
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»مہربان قدر دان!: روزن دیوار سے / عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

مہربان قدر دان!: روزن دیوار سے / عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹرجولائی 14, 20182 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مہربان قدر دان! اس وقت آپ کے سامنے یہ ڈب کھڑبا لال رنگ کا جو سانپ پڑا ہے اسے جونسرا کہتے ہیں۔ یہ گھروں میں اور مکانوں کی چھتوں میں پایا جاتا ہے۔ اسے دیکھ کر لوگوں میں دہشت پھیل جاتی ہے جس گھر سے سانپ برآمد ہو اس گھر کے مکین خوفزدہ ہو جاتےہیں۔ لیکن مہربان قدر دان یہ سانپ دیکھنے میں جس قدر موٹا تازہ ہے، اتنا خطرناک نہیں ہے۔ اسے ’’چوہے کھانا‘‘ سانپ کہتے ہیں۔ اسے صرف چوہے کھانے سے غرض ہوتی ہے۔ یہ انسان کو کاٹتا ضرور ہے کہ فطرت سے مجبور ہے۔ مگر قدر ت نے اس میں زہر نہیں رکھا۔ چنانچہ جس جگہ یہ کاٹے وہاں سے خون کی ایک بوند نکلتی ہے معمولی سا درد اٹھتا ہے اور پھر مارگزیدہ اگلے ہی لمحے ٹھیک ہو جاتا ہے۔ ڈب کھڑبا جونسرا سانپ بھی اگرچہ صرف چوہے کھانے سے غرض رکھتا ہے مگر جس گھر سے برآمد ہو ایک دفعہ وہاں ہراس پھیل جاتا ہے کیونکہ سانپ اور چور کی دہشت ایک جتنی ہوتی ہے۔ کسی گھر میں کوئی کمزور سا چور بھی گھس جائے تو گھر والوں پر خوف طاری ہوتا ہے، بڑا کڑیل سے کڑیل نوجوان بھی چور کے پائوں کی چاپ سن کر ایک دم اس کے سامنے نہیں آتا کہ پتا نہیں بھاگتا چور کیا کر گزرے۔ چنانچہ وہ اندر ہی اندر رعب دار آواز یں نکالتا ہے تاکہ چور وقت پا کر خود ہی فرار ہو جائے۔ سانپ کا معاملہ بھی یہی ہے۔ یہ لال رنگ کا ڈب کھڑبا جونسرا سانپ دن یارات کو غسل خانے کی موری میں نظر آتا ہےتو دیکھنے والے کی گھگی بند جاتی ہے۔ لیکن اگر وہ اپنے ہوش و حواس برقرار رکھے تو اس پر قابو پانا مشکل نہیں ہوتا کہ یہ صرف ’’چوہے کھانا‘‘ سانپ ہے۔ اسے دو تین پلٹیاں دیں تو الٹا ہوش و ہوس کھو بیٹھتا ہے۔
مگر مہربان قدر دان! میرے پٹارے میں صرف لال رنگ کا ڈب کھڑبا جونسرا سانپ ہی نہیں ہے، دوسرے سانپ بھی ہیں۔ ابھی میں اپنی پٹاری میں سے جو سانپ نکالوں گا وہ جونسرے کی طرح موٹا تازہ نہیں، معمولی جسامت کا سانپ ہے لیکن اس کا ڈسا پانی نہیں مانگتا۔ صاحبان دو دو گز پرے ہو جائیں ایک نعرہ علی کا ماریں جیب پاکٹ سے ہوشیار رہیں۔ یہ سانپ میں نے زمین پر چھوڑ دیا ہے، اوئے منڈیا ذرا پرے ہٹ کے کھلو۔ یہ سانپ آندھی کی رفتار سے چلتا ہے، بغیر اشتعال کے حملہ کرتا ہے۔ اور پھر فوراً اپنے بل میں گھس جاتا ہے۔ یہ زیادہ وقت اپنے بل میں گزارتا ہے کسی کو ڈسنا ہو تو بل سے نکلتا ہے اور ڈسنے کے بعد دوبارہ بل میں گھس جاتا ہے۔ اگر لوگ اس کے بل کا سراغ لگانے میں کامیاب ہو جائیں تو پھر وہ بھی اس کا قلع قمع کرنے پر تل جاتے ہیں۔ چنانچہ وہ کدال وغیرہ سے اس کا بل کھودنا شروع کردیتے ہیں اور پھر ایک وار میں اس کا خاتمہ کردیتے ہیں کیونکہ سانپ کی طاقت اس کے زہر میں نہیں اس کے بل میں ہے۔ بعد میں لڑکے بالے اس مرے ہوئے سانپ کو لکڑی پر لٹکائے ہوئے گلی گلی پھیرتے ہیں۔ مگر اس کی دہشت اتنی زیادہ ہے کہ اس کے قریب جانے کی ہمت بہت کم لوگ کرتے ہیں۔ اوئے منڈیا پرے ہٹ کے کھلو۔ یہ سانپ جو اس وقت آپ کے سامنے گرمی کی وجہ سے ادھ موا پڑا ہے، زندگی کی پوری حرارت سے محروم ہے۔ اوئے لڑکے تمہیں کتنی دفعہ کہا ہے قریب نہ آؤ۔ میں نے اس کے دانت نہیں نکالے کیونکہ میں سانپ کے دانت نہیں نکالتا انسانوں کے دانت نکالتا ہوں۔ اگر آپ ڈاکٹر کے پاس جائیں تو وہ زنبور کے ساتھ دانت نکالے گا اور لہولہان کردے گا۔ میں انگشت شہادت سے دانت نکالتا ہوں۔ جن صاحب کا کوئی دانت کمزور ہو گیا ہو وہ آگے تشریف لائے۔
مہربان قدر دان میں نے سانپ کو پٹاری میں بند کردیا ہے اب ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ انگشت شہادت سے دانت نکلوائیں، میں تیس سال سے یہی کام کرتا ہوں۔ پٹاری میں سے سانپ نکالتا ہوں اور انگشت شہادت سے دانت نکالتا ہوں۔ بسم اللہ، بسم اللہ! جی بابا جی، منہ کھولیں، منہ بند کرلیں، آپ کے منہ میں تو دانت ہی کوئی نہیں ہے!
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنواز شریف اور مریم لاہور ایئر پورٹ سے گرفتاری کے بعد اڈیالہ جیل منتقل
Next Article جو سامنے ہے وہ تو دے دو: دل کی بات / وسعت اللہ خان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مودی کی مسلمان دشمنی ، آج کا مغربی بنگال اور نومبر 1984 کی یاد : برملا / نصرت جاوید کا کالم

جون 29, 2026

بہشتی دروازے کی گا رنٹی : یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم

جون 29, 2026

ایران کے زیر سایہ سکیورٹی کیسے ممکن ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 29, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • مودی کی مسلمان دشمنی ، آج کا مغربی بنگال اور نومبر 1984 کی یاد : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 29, 2026
  • بہشتی دروازے کی گا رنٹی : یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم جون 29, 2026
  • ایران کے زیر سایہ سکیورٹی کیسے ممکن ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 29, 2026
  • سرگودھا میں 14 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد زندہ دفن کرنے کی کوشش ، تین ملزمان گرفتار جون 28, 2026
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل جون 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.