Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, مئی 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»عطا ء الحق قاسمی کا کالم:جنہیں طیش میں خوفِ خدا نہ رہا!
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:جنہیں طیش میں خوفِ خدا نہ رہا!

ایڈیٹرستمبر 22, 20235 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کافی عرصے سے روزانہ نت نئی باتیں سننے اور دیکھنے میں آتی ہیں۔ اس حوالے سے تو ایک عجیب صورتحال سامنے آئی جس کے بارے میں سوچا بھی نہیں جا سکتا تھا۔9مئی کو جس طرح ہمارے دفاعی اداروں پر حملے کئے گئے ،شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی یہ کسی نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا اور یہ کام ایک سیاسی جماعت کے کارندوں نے کیا، بات یہیں ختم نہیں ہو جاتی پی ٹی آئی کی حکومت عدم اعتماد کی تحریک کے بعد جب ’اناللہ‘ ہوئی تو سینوں پر وہ تیر چلے کہ ہائے ہائے۔ اس کے بعد پکڑ دھکڑ ہوئی پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو بھی جیل کی ہوا کھانا پڑی تو یہ ’’ریڈلائن‘‘ کراس ہوتے ہی غیظ وغضب کی ایک ایسی لہر آئی جو کسی پاکستانی کے وہم وگمان میں بھی نہیں تھی ۔جماعت کے کارکنوں اور حا میوں کی بالواسطہ طور پر سوشل میڈیا پر ایسی خبریں اور تبصرے نظر آنا شروع ہو گئے کہ لگتا تھا حاکم بدہن پاکستان ٹوٹنے والا ہے کسی انگریزی اخبار کا یہ ’’جملہ‘‘ وائرل کیاگیا کہ پاکستان کی فاتحہ کے دن قریب آگئے ہیں۔ ہم سب لوگ ماضی میں دوسرے ملکوں کی خوشحالی کا موازنہ پاکستان کی پسماندگی کے حوالہ سے کرتے آئے ہیں لیکن اس مرتبہ انڈیا اور بنگلہ دیش کی کامیابیوں کا تذکرہ ایسے کیاگیا کہ جیسےہم نے پاکستان بنا کر غلطی کی اور بنگلہ دیش نے الگ ہو کر اچھا کیا، ایک تصویری خاکہ بھی دیکھنے میں آیا جس میں گاندھی قائد اعظم سے کہہ رہے ہیں کہ تم نے انڈیا سے الگ ہو کر کیا حاصل کیا بھوک اور پسماندگی جبکہ انڈیا ایک خوشحال ملک ہے تم نے انگریز سے نجات حاصل کرنے کی بات کی تھی اور اب ہر پاکستانی انگریزوں کے ملک میں جانا چاہتا ہے۔ حالانکہ ایسا ہر دور میں ہوتا رہا ہےصرف پاکستان نہیں انڈیا میں بھی ہر شخص کی خواہش انڈیا سے باہر سیٹل ہونے کی ہے چنانچہ بیرون ملک انڈین پاکستانیوں سے چار گنا زیادہ تعداد میں آباد ہیں مگر انڈیا اپنی شہریت چھوڑنے والوں کے پاسپورٹ کینسل کر دیتا ہے اور انہیں ویزا لیکر انڈیا آنا پڑتا ہے ۔
اور اگر آپ غربت کی بات کرتے ہیں تو عام انڈین آج بھی بدتر زندگی گزار رہا ہے کلکتہ اور بمبئی میں ہزاروں لوگ فٹ پاتھ پر پیدا ہوتے ہیں، فٹ پاتھ پر جوان ہوتے ہیں ایک فٹ پاتھ سے دوسرے فٹ پاتھ پر ان کی بارات جاتی ہے اور فٹ پاتھ پر ہی ان کی ارتھی اٹھتی ہے۔ میں نے دلی کے چاندنی چوک کے علاقے میں آدھی رات کو فٹ پاتھ پر قطار اندر قطار رکشےکھڑے دیکھے پتہ چلا کہ یہ غریب لوگ دوسرے قصبوں سے دہلی آئے ہیں اور یہاں سارا دن رکشہ چلانے کے بعد ر ات کو اس رکشہ میں سو جاتے ہیں اللہ جانے وہ نہانے اور رفع حاجت کیلئےکہاں جاتے ہوں گے۔ میں نے دہلی کے کناٹ پیلس میں، جو اس شہر کا سب سے پوش ایریا ہے، ایک مجبور شخص کو رفع حاجت کرتے دیکھا اس میں کوئی شبہ نہیں کہ انڈیا معیشت اور ٹیکنالوجی میں ہم سے کہیں آگے نکل گیا ہے ہمیں اس پر رشک ضرور آنا چاہئے مگر اسے پاکستان پر طعنہ زنی اور اس کی بربادی کے ثبوت کے طور پر پیش کرنے کی بجائے اس ظالمانہ نظام کے خلاف جدوجہد کرنا چاہئے، یہ نہیں کہ جس شخص نے پاکستانی عوام کیلئے کچھ بھی نہیں کیا ہماری سیاسی جماعتوں کے لوٹے جمع کئے اور یو ٹرن کا ریکارڈ قائم کیا اس کی گرفتاری پر اس دیس کو طعنے دینا شروع کر دیں جو ہماری آخری پناہ گاہ ہے ۔ ہمارے یہ دوست تو اس حد تک چلے گئے کہ اقلیتوں کے قاتل مودی کی وہ تقریر وائرل کر دی جس میں وہ براہ راست پاکستانیوں کو ایک ہمدرد دوست بن کر مشورے دے رہا ہے۔اوپر سے ہمارے وہ پاکستانی ہیں ،جنہوں نے یورپ اور امریکہ کے پاسپورٹ لئے ہوئے ہیں اور اب پاکستان کے ڈوبنے یا ابھرنے سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا، احتجاجی جلوس نکال رہے ہیں اور ایک جلوس میں میں نے انڈین جھنڈے بھی دیکھے، انہیں امریکی استعمار اور یورپ کی اس لوٹ کھسوٹ پر کوئی غصہ نہیں جنہوں نے ایک عرصے تک بہت سے ملکوں کو اپنا غلام بنائے رکھا اور اب اپنا معاشی غلام بنایا ہوا ہے بلکہ ہمارے یہ دوست اتنے محتاط ہیں کہ کسی مقامی مسئلے پر مقامی لوگ احتجاج کریں تو یہ ان سے بھی دور دور رہتے ہیں ۔بہرحال پاکستان سے محبت کے حوالہ سے مجھے ان پر کوئی شک نہیں بلکہ اندرون ملک بھی لوگ احتجاج کو منفی رنگ دے رہے ہیں وہ نادانی اور اس خوش فہمی کا شاخسانہ ہے کہ انہیں عمران کی صورت میں ایک نجات دہندہ نظر آیا مگر ایک شخص کی محبت میں منفی سوچوں کا کیا جواز ہے !
آخر میں ایک اور بات، عمران خان کے چاہنے والوں نے صرف 9مئی پر انحصار نہیں کیا بلکہ انہوں نے سوشل میڈیا پر پاکستانی فوج کو مسلسل نشانے پر رکھا ہوا ہے مگر اس رویے کے پس منظر میں سول لبرٹی نہیں بلکہ ایک دفعہ پھر نظر کرم کی التجا پوشیدہ ہے جنرل باجوہ انہیں اقتدار میں لایا تھا جب دوسری دفعہ انہیں اقتدار میں لانا اس کے بس میں نہیں تھا تو عمران خان جس باجوہ کے قصیدے پڑھا کرتے تھے اس کے بعد اس کی تذلیل میں کوئی کسر نہ چھوڑی اور اس وقت فوج کے حوالے سے وہ سب باتیں نمک مرچ لگا کر پھیلائی جا رہی ہیں جو بعض ناقدین کہتے چلے آئے ہیں یہ کہاں کی بہادری ہے یہ کہاں کی جمہوری پاسداری ہے ’’کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے ‘‘
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : الیکشن میں رکاوٹ نہ ڈالیں
Next Article کشور ناہیدکا کالم:تعریف اس خدا کی جس نے عورت کو پیدا کیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک

مئی 2, 2026

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.