Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»اظہر سلیم مجوکہ»درد وچھوڑے دا روگ : ہے خبر گرم / اظہر سلیم مجوکہ
اظہر سلیم مجوکہ

درد وچھوڑے دا روگ : ہے خبر گرم / اظہر سلیم مجوکہ

ایڈیٹرجولائی 18, 20203 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
qayum khogani
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کسی کی بھی موت پر لکھنا خاصا مشکل اور تکلیف دہ مرحلہ ہے بلاشبہ موت ایک اٹل حقیقت ہے اور موت خود زندگی کی حفاظت کرتی ہے یہ بھی حقیقت ہے کہ مرنے والے کے ساتھ کوئی مر نہیں جاتا لیکن اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ مرنے والے یادوں میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں کسی کی بھی موت کا نوحہ لکھتے ہوئے خود بھی مرنا پڑتا ہے۔ ان کی باتوں اور یادوں کے چراغ جلانے پڑتے ہیں اور درد کا روگ پالنا پڑتا ہے۔ کورونا نے اوپر تلے اپنے مہلک وار اور کاری ضربوں سے کتنے ہی پیاروں کو ہم سے جدا کر دیا ہے ابھی تو پروفیسر شوکت مغل کی وفات کا نوحہ بھی مکمل نہیں ہوا تھا کہ اور کتنے ہی نام ہیں جو اس عفریت کی بھینٹ چڑھ گئے۔ ہر دلعزیز رانا اعجاز محمود دوستوں کو افسردہ کر گئے رانا اعجاز محمود اپنی ذات میں اک انجمن تھے انجمن آرائی اور محفل کو سجانا ان پر ختم تھا ۔
ان کی وفات کا غم ابھی تازہ تھا کہ معروف شاعرہ اور ڈاکٹر اسد اریب کی ہم سفر ماہ طلعت زیدی بھی کینسر جیسے موذی مرض سے جنگ ہار گئیں۔ ڈاکٹر مقصود زاہدی کی صاحبزادی اور ہمارے افسانہ نگار دوست ڈاکٹر انوار زاہدی کی بہن ہونے کے ناطے وہ وراثتی طور پر شعر و ادب کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنائے ہوئے تھیں اور انہوں نے آخری دم تک قلم و قرطاس سے رابطہ استوار رکھا۔ ڈاکٹر اسد اریب نے بھی ان سے محبت اور رفاقت کا حق خوب ادا کیا۔ رضی، شاکر اور میں جب ان سے تعزیت کیلئے ان کے گھر گئے تو انہوں نے ماہ طلعت کی فرمائش پر بنایا ہوا لان بھی ہمیں دکھایا جہاں پر پودوں اور پھولوں میں ان کی یادوں کی مہک اور خوشبو رچی بسی تھی۔ ماہ طلعت کی بیماری کے درد کی طرح ڈاکٹر اسد اریب بھی اب جس کرب سے گزر رہے ہیں اللہ اس کرب اور دکھ کو دور فرمائے۔ انہوں نے درست کہا کہ ہر بیماری کی تشخیص کے ساتھ ساتھ اس کی پیمائش کا پیمانہ موجود ہے لیکن ابھی تک درد ماپنے کا کوئی آلہ ایجاد نہیں ہوا۔
ماہ طلعت کی وفات ادبی حلقوں کیلئے یقیناًایک بہت بڑا سانحہ ہے انہی دنوں ریڈیو ملتان کی ابتدائی دنوں کی آواز شاہد اشرف بھی راہی عدم ہوئے۔ ان کی وفات پر ایک تعزیتی پروگرام ریڈیو پاکستان ملتان کی کنٹرولر کوثر ثمرین نے قیصر نقوی اور سعید احمد کے تعاون سے خاصی محنت سے ترتیب دیا جس میں سابق سٹیشن ڈائریکٹر سرفراز قریشی، سہیل اصغر، محسن گیلانی، مظہر جاوید اور راقم کے تاثرات بھی شامل کیے گئے۔
قومی اسمبلی کے چیف وہپ اور ایم این اے ملک عامر ڈوگر کے چچا اور صلاح الدین ڈوگر کے بھائی سابق ایم این اے ملک لیاقت علی ڈوگر بھی انہی دنوں خالق حقیقی سے جا ملے۔ ان کی وفات پر بھی جنوبی پنجاب کے تمام مکاتب فکر کی طرف سے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ان کی وفات کے بعد نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر غلام مصطفےٰ پاشا بھی کورونا کا شکار ہوئے۔ ایک ماہر سرجن بہترین معالج اور منتظم کی موت نے بھی پورے شہر کو اداس اور سوگوار کر کے رکھ دیا ہے۔ انہوں نے اپنی بیماری کے دوران ایک ویڈیو کے ذریعے کورونا کے مریضوں کے حوصلے اور دلجوئی کے لیے ایک ویڈیو پیغام بھی ریکارڈ کرایا لیکن خود کورونا کا شکار ہو گئے۔ انہوں نے نشتر میڈیکل کالج اور یونیورسٹی کے لیے قابل فراموش خدمات انجام دی ہیں۔
ہماے بنک کے صدر کے دورے اور ملاقات کے دوران انہوں نے یونیورسٹی کے لیے مزید سہولتوں کی فراہمی کی خواہش کا اظہار کیا جو پوری بھی ہوئیں۔ ڈاکٹر غلام مصطفےٰ پاشا کی وفات کے اگلے ہی دن ہمارے بہت ہی پیارے دوست قیوم خان خوگانی بھی کورونا کے مہلک وار کا شکار ہو گئے۔ قیوم خوگانی کالج کے کھلنڈرے دور سے اپنی حساس ملازمت کے سنجیدہ دور تک دلوں پر نہ مٹنے والے نقش چھوڑ گیا ہے۔ اس کے بچپن کے ساتھی اس کی جدائی پر رنجیدہ ہیں۔ وہ جو دوستوں کا دوست تھا سب کو حیران و پریشان کر کے وچھوڑے کا دکھ دے گیا ہے۔ زمانہ طالب علمی میں ایک سیاسی لیڈر کی حیثیت سے وہ خاصا نمایاں رہا۔ دوران ملازمت وہ ایک فرض شناس آفیسر کی حیثیت سے اپنے محکمے کی زینت بنا ہوا تھا۔دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل کی حیثیت سے قیوم خوگانی نے پاکستانی کمیونٹی کی خوب خدمت کی۔8 دسمبر 2019ء کی ایک یادگار دوپہر میں کمشنر فیصل آباد جناب محمود بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آئی بی جناب افضل شیخ اور ایس ایس پی سپیشل برانچ جناب شریف ظفر کے ساتھ راقم کے غریب خانے پر ایک کھانے پر اس دوپہر کی خوبصورت باتیں اور یادیں کبھی نہیں بھلائی جا سکتیں۔ اس دن قیوم خوگانی نے آنے سے پہلے فون کیا کہ میں ٹریک سوٹ میں ہوں اور واک سے سیدھا ہی آپ کی طرف آ رہا ہوں کیا ٹریک سوٹ میں آنا مناسب ہے،میں نے کہا کہ گھر کی بات ہے اور دوستوں کی محفل ہے لہٰذا وقت پر پہنچنے والے قیوم خوگانی کے ساتھ اس دوپہر دوستوں کی خوب بیٹھک لگی بہت سی باتیں ہوئیں یکم جولائی کو قیوم خوگانی کی طرف سے مجھے صبح بخیر کا بلاناغہ آنے والا آخری میسج جو موصول ہوا وہ درود شریف کا تھا۔
وہ خدا پر توکل رکھنے والا ایک درویش صفت خوبصورت انسان تھا اس کی موت پر دوست ہی نہیں سارا شہر اداس ہے۔ افضل شیخ، محمود بھٹی، شریف ظفر، شوکت فیروز ڈی آئی جی جیل، علی رضا گردیزی، ناصر محمود شیخ، رضی الدین رضی، شاکر حسین شاکر، عامر شہزاد صدیقی، خالد خان مہمند، کلیم درانی، طارق قادری،امیر اللہ شیخ، زاہد اور قیوم خان کے دفتر کے ساتھی ابھی بھی اس موت کا یقین نہیں کر رہے۔ شہر میں اوپر تلے ہونے والی ان اموات نے وسیب کو ہلا کے رکھ دیا ہے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

قیوم خوگانی ماہ طلعت زاہدی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleہمارا ٹی وی کہاں گیا؟۔۔آئینہ/مسعوداشعر
Next Article ہم قیوم خوگانی کے مقروض ہیں ۔۔ ( 1 ) ۔۔ شاکر حسین شاکر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

آج معروف شاعرہ اور نقاد ماہ طلعت زاہدی کا یوم ولادت ہے

ستمبر 8, 2025

آج ’’ تابِ نظارہ نہیں‘‘ کی خالق ماہ طلعت زاہدی کی پانچویں برسی ہے

جولائی 12, 2025

محمد افضل شیخ کا اختصاریہ :بہت پیارے قیوم خان خوگانی کی یادیں‌

جولائی 16, 2021

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.