Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مارچ کے بعد پیٹرول پانچویں بار مہنگا : قیمت میں 15 روپے کا اضافہ، نئے نرخ 414.78 فی لیٹر
  • معرکہ حق کی برسی اور پاکستانی قوم کی نفسیات : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»سی ایس ایس افسر بننے والے خانیوال کے بلال پاشا کی موت کیسے ہوئی ؟
اہم خبریں

سی ایس ایس افسر بننے والے خانیوال کے بلال پاشا کی موت کیسے ہوئی ؟

ایڈیٹرنومبر 29, 202336 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
bilal pasha suicide
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

خانیوال سے تعلق رکھنے والے بلال پاشا ایک غریب گھر میں پیدا ہوئے لیکن اپنے والدین کا خواب پورا کرنے کے لیے انہوں نے دن رات محنت کی اور پھر 2019 میں سی ایس ایس افسر بن کر وہ کر دکھایا، جس کا لاکھوں کروڑوں نوجوان خواب ہی دیکھتے رہ جاتے ہیں۔
گذشتہ روز سے بلال پاشا کا نام سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہا ہے لیکن اس بار اس کی وجہ ان کی اچانک موت کی خبر ہے، جس نے سب کو ہلا کر رکھ دیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق بلال پاشا پیر (27 نومبر) کو بنوں میں اپنی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پائے گئے تھے، جن کی نماز جنازہ کے بعد ان کی میت ان کے آبائی علاقے منتقل کردی گئی۔
ایکس پر کئی لوگ یہ لکھنے پر مجبور ہو گئے کہ ’جب غریبوں کے دن آتے ہیں تو موت بیچ میں ٹپک پڑتی ہے۔‘
بلال نے پرائمری تعلیم خانیوال کے ایک مدرسے سے حاصل کی اور اس کے بعد اسی علاقے کے ایک سرکاری سکول سے میٹرک کیا۔ ایم فل کے لیے انہوں نے یونیورسٹی آف ایگریکلچر، فیصل آباد کا انتخاب کیا۔
اس کے بعد وہ پولیس میں سب انسپکٹر بھرتی ہوئے اور مختلف سرکاری اداروں میں 16 ویں اور 17ویں سکیل کی ملازمت کرتے ہوئے 2018 میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنے میں کامیاب ہوگئے۔اپنی موت سے قبل وہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے کنٹونمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات تھے۔
ایکس پر بلال پاشا کی کئی ویڈیوز زیر گردش ہیں، جن میں سے ایک ویڈیو وہ ہے، جس میں وہ اپنے والد محمد بشیر کے ساتھ کھڑے اپنی سی ایس ایس میں کامیابی حاصل کرنے کی کہانی لوگوں کو سنا رہے ہیں۔
اس ویڈیو میں بلال پاشا کا کہنا تھا کہ وہ پرائیویٹ سیکٹر میں کام کر رہے تھے لیکن ان کے والد کی خواہش تھی کہ وہ گورنمنٹ سیکٹر میں شمولیت اختیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد ایک دیہاڑی دار مزدور ہیں اور انہیں فخر ہے کہ وہ ایک مزدور کے بیٹے ہیں۔
انہوں نے اس ویڈیو میں نوجوانوں کو یہ بھی بتایا کہ یہ ضروری نہیں ہے کہ سی ایس ایس کے لیے بہت پیسہ یا ایلیٹ کلاس کا ہونا ضروری ہے یا آپ کی فیملی میں کوئی بیوروکیٹ ہونا چاہیے، آپ میں بس جذبہ ہونا چاہیے۔
انہوں نے اپنی کامیابی کی کہانی میں یہ بھی بتایا کہ ان کے خاندان میں بس دو تین لوگوں نے ہی میٹرک کر رکھا ہے اور انٹر تک بھی کوئی نہیں پہنچ سکا۔
بلال پاشا نے 2019 میں ہم نیوز کے ایک مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی تھی، جس کا کلپ اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
اس انٹرویو کے دوران اپنی والدہ کو یاد کرتے ہوئے وہ انتہائی جذباتی دکھائی دیے۔ بلال نے بتایا کہ انہوں نے اپنے اس سی ایس ایس کے سفر میں اپنی والدہ کو کھو دیا اور وہ ان کی اس کامیابی کو نہیں دیکھ سکیں۔
مارننگ شو میں اپنی کامیابی کا کریڈٹ اپنی والدہ کو دیتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ آج میں جو کچھ بھی ہوں اپنی ماں کی وجہ سے ہوں۔ انہوں نے جاتے ہوئے کہا تھا کہ ’بلال تمہیں بہت بڑا آفیسر بننا ہے۔‘
اسی پروگرام کے آخر میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ کامیابی کے بعد ’میں سب سے پہلے ان (والدہ) کی قبر پر گیا اور سیلوٹ کیا۔ اگر آج وہ زندہ ہوتیں تو بتاتیں کہ میں نے جو بیج بویا تھا وہ آج تناور درخت بن گیا ہے۔‘
بلال پاشا بنوں میں کنٹونمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو کی ذمہ داریاں نبھانے کے ساتھ ساتھ ’لرن ود بلال پاشا‘ کے نام سے یوٹیوب چینل بھی چلاتے تھے، جس میں وہ نوجوانوں کو سی ایس ایس کے حوالے سے بتاتے تھے۔
وہ ٹک ٹاک پر ویڈیوز بھی بناتے تھے اور اپنی روز مرہ زندگی اور خیالات کے بارے میں بھی لوگوں کو آگاہ رکھتے تھے۔ ان میں سے کئی ویڈیوز اس وقت ایکس پر وائرل ہیں۔
ان ہی میں سے ایک ویڈیو میں بلال یہ بھی کہتے نظر آئے کہ ان کے پاس سب کچھ ہے، لیکن پھر بھی وہ اپنے آفس میں بیٹھ کر کبھی روتے ہیں کیونکہ ان کا دل کرتا ہے کہ ان کی والدہ ان کے سر پر ہاتھ پھیر کر کہیں کہ ’چل بیٹا تیری خیر ہو‘۔
بلال پاشا کی موت پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بھی ایکس پر بلال پاشا کی ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ میں ایک شعر لکھا ؎
یہ کس مقام پہ سوجھی تجھے بچھڑنے کی
کہ اب تو جا کے کہیں دن سنورنے والے تھے
سابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور موجودہ کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات نے بھی بلال پاشا کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔
نوجوان سی ایس پی افسر بلال پاشا کی اچانک موت نے جہاں سب کو اداس کیا، وہیں یہ سوال بھی کھڑا کر دیا کہ خوشی اور اطمینان کا کامیابی سے کوئی تعلق ہے بھی یا نہیں؟
بلال پاشا کی موت کے لیے مبینہ طور پر ڈپریشن کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : نگران وزیر اعظم کی مینڈیٹ سے ماورا بھاگ دوڑ
Next Article ڈاکٹر اسد اریب کی تین نگارشات کا اجمالی جائزہ  ۔۔۔ رضی الدین رضی کا کتاب کالم 
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مارچ کے بعد پیٹرول پانچویں بار مہنگا : قیمت میں 15 روپے کا اضافہ، نئے نرخ 414.78 فی لیٹر

مئی 9, 2026

معرکہ حق کی برسی اور پاکستانی قوم کی نفسیات : سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 8, 2026

آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم

مئی 7, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • مارچ کے بعد پیٹرول پانچویں بار مہنگا : قیمت میں 15 روپے کا اضافہ، نئے نرخ 414.78 فی لیٹر مئی 9, 2026
  • معرکہ حق کی برسی اور پاکستانی قوم کی نفسیات : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 8, 2026
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم مئی 7, 2026
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم مئی 7, 2026
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن مئی 6, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.