Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جون 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»بلاگر وقاص گورایہ کے قتل کی سازش : برطانوی شہری گوہر خان مجرم قرار
اہم خبریں

بلاگر وقاص گورایہ کے قتل کی سازش : برطانوی شہری گوہر خان مجرم قرار

ایڈیٹرجنوری 28, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ahmad waqas goraya
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لندن : ایک جیوری نے برطانوی شہری محمد گوہر خان کو نیدرلینڈز میں مقیم پاکستانی بلاگر احمد وقاص گورایہ کو قتل کرنے کی سازش میں شریک ہونے کے الزام میں مجرم قرار دے دیا ہے۔جیوری نے متفقہ فیصلے میں گوہر خان کو مجرم قرار دیا ہے۔ مجرم کو سزا مارچ میں سنائی جائے گی۔
برطانوی شخص محمد گوہر خان پر الزام تھا کہ اس نے نیدرلینڈز میں مقیم بلاگر وقاص گورایہ کو قتل کرنے کی سازش میں بطور کرائے کے قاتل حصہ لیا اور اس مقصد کے لیے اس نے نیدرلینڈز کا سفر بھی کیا تھا۔
برطانوی شخص نے اپنے دفاع میں موقف اپنایا تھا کہ اس کا وقاص گورایہ کو قتل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا اور وہ صرف اس شخص سے کچھ رقم نکلوانے کی کوشش کر رہا تھا جس نے اس کے کارگو کے کامیابی سے چلتے ہوئے کاروبار کو تباہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
گوہر خان نے عدالت کو بتایا تھا کہ مزمل نامی جس شخص نے اس سے رابطہ کیا تھا وہ اس کے کارگو بزنس کے لیے پاکستان میں ڈلیوری ایجنٹ کے طور پر کام کرتا رہا تھا۔ اس مقدمے میں مسٹر مزمل کو مسٹر مڈز اور پاپا کے ناموں سے بھی پکارا گیا ہے۔
استغاثہ نے عدالت کو بتایا تھا کہ مسٹر مزمل، مسٹر زیڈ کے نام کے جس دوسرے شخص کو اپنا باس کہہ کر گوہر خان سے متعارف کراتا رہا تحقیق کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ مسٹر مزمل نے ہی اپنی جعلی شناخت تیار کر رکھی تھی۔
گوہرخان نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ اسے نہیں معلوم کہ ایک لاکھ برطانوی پاونڈ کی رقم کہاں سے آ رہی تھی اور نہ ہی اس نے یہ جاننے کی کوشش کی تھی کیونکہ اسے یقین تھا کہ پاکستان میں کسی کے پاس اتنی رقم نہیں ہے۔برطانوی شخص محمد گوہر خان نے بھی مسٹر مزمل سے بات کرنے کے لیے تین مختلف نام گوہر، مش (مشتاق) اور مسٹر جی استعمال کیے تھے۔
محمد گوہر خان کا عدالت کے سامنے موقف تھا کہ وہ مزمل کو بتانا چاہتا تھا کہ اس کے پاس پراجیکٹ کو مکمل کرنے کے لیے ایک سکواڈ ہے جس کے ہمراہ وہ نیدرلینڈ گیا تھا۔ اس کا کہنا ہے تھا کہ اس جھوٹ کا صرف ایک ہی مقصد تھا کہ وہ مزمل سے زیادہ سے زیادہ رقم نکلوا سکے۔
برطانوی شخص محمد خان کا عدالت کے سامنے موقف تھا کہ اس کی پاکستان کی سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں اور وہ احمد وقاص گورایہ کو جانتا تھا نہ ہی کبھی جاننے کی کوشش کی۔
استغاثہ کا موقف تھا کہ ملزم گوہر خان ایک ‘عادی جھوٹا’ اور قرضوں میں جکڑا ہوا شخص ہے جس نے ایک لاکھ برطانوی پاؤنڈ حاصل کرنے کے لالچ میں کرائے کا قاتل بننے پر آمادگی ظاہر کی تھی۔
استغاثہ کا موقف تھا کہ گوہر خان کو یہ لالچ دیا گیا تھا کہ اگر اس نے نیدرلینڈز میں بلاگر وقاص گورائیہ کو قتل کر دیا تو اسے یورپ میں مزید ایسے کام دیے جا سکتے ہیں۔ اس مقدمے کی کارروائی کے دوران کسی موقع پر بھی مزید ایسے ’پراجیکٹس‘ کی وضاحت نہیں کی گئی۔البتہ گوہر خان کا موقف رہا ہے کہ اس نے مزید مواقعوں کے بارے میں کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی تھی کیونکہ وہ پہلے کام کو مکمل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا تھا۔

( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بلاگر وقاص گورایہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleلاہور: ’پب جی‘ گیم کے عادی بچے نے اپنی ماں، 3 بہن بھائیوں کو قتل کر ڈالا
Next Article قمر احمد کا کالم : پاکستان میں گھاس کی پچ کیسے رائج ہوئی ؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سید مجاہد علی کا تجزیہ : بیرون ملک مقیم پاکستانی شہریوں کو کون خوفزدہ کرنا چاہتا ہے؟

جنوری 30, 2022

بلاگر کے قتل کی سازش کیلئے رقم پاکستانی بینک اکاؤنٹ میں بھیجی گئی، برطانوی عدالت کو آگاہی

جنوری 18, 2022

بلاگر وقاص گورایہ کے قتل کی سازش : لندن میں مقدمے کی سماعت شروع

جنوری 14, 2022

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم جون 26, 2026
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی جون 26, 2026
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان جون 25, 2026
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟ جون 24, 2026
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.