Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»بلاگر وقاص گورایہ کے قتل کی سازش : لندن میں مقدمے کی سماعت شروع
اہم خبریں

بلاگر وقاص گورایہ کے قتل کی سازش : لندن میں مقدمے کی سماعت شروع

ایڈیٹرجنوری 14, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ahmad waqas goraya
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لندن : لندن کی عدالت میں ایک شخص پر پاکستانی فوج کے ناقد سمجھے جانے والے ایک پاکستانی بلاگر کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں مقدمے کا آغاز کیا گیا ہے۔عدالت کو بتایا گیا کہ مبینہ طور پر پاکستان میں موجود شخصیات نے 31 سالہ محمد گوہر خان کو بطور ‘کرائے کے قاتل‘ خدمات انجام دینے کے لیے پیسے دیے۔محمد گوہر کو گذشتہ جون میں گرفتار کیا گیا تھا اور انھوں نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔
وکلا کا کہنا تھا کہ ان کا ہدف وقاص احمد گورایہ تھے جنھوں نے فیس بک پر ایک بلاگ بنایا تھا جس پر پاکستانی فوج کا مذاق اڑایا جاتا تھا اور انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کی تفصیلات بتائی جاتی تھیں۔کینزنگٹن کراؤن کورٹ کو بتایا گیا کہ وقاص گورایہ، جو کہ اس وقت نیدرلینڈز کے شہر روٹرڈیم میں مقیم تھے، ‘پاکستانی حکومت کی کارروائیوں کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے معروف تھے اور بظاہر انھیں اسی وجہ سے نشانہ بنایا گیا۔‘
عدالت میں جیوری کو بتایا گیا کہ مشرقی لندن میں ایک سپر مارکیٹ میں کام کرنے والے گوہر خان بہت مقروض تھے اور استغاثہ کا دعویٰ ہے کہ جب انھیں ‘مڈز‘ نام کے ایک شخص نے پاکستانی سیاسی کارکن کو ایک لاکھ پاؤنڈ کے عوض قتل کرنے کی پیشکش کی تو ان کا ردعمل پرجوش تھا۔
استغاثہ کی سربراہی کرنے والی ایلیسن مورگن کیو سی نے کہا کہ دسمبر 2018 میں وقاص گورایہ کو ایف بی آئی کی جانب سے یہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ وہ ایک ‘کل لسٹ‘ (قتل کی فہرست) پر ہیں اور انھیں انٹرنیٹ پر اور آمنے سامنے دھمکیاں دی گئی تھیں جن میں سے کچھ گورایہ کے خیال میں پاکستانی انٹیلیجنس ایجنسی آئی ایس آئی کے کہنے پر دی گئی تھیں۔
عدالت کو وہ مبینہ وٹس ایپ میسجز بھی دیکھائے گئے جن میں ملزم گوہر خان اور ایک شخص مڈز بظاہر اس قتل کے بارے میں بات کر رہے ہیں اور اس کے لیے وہ مچھلیاں پکڑنے کا کوڈ استعمال کر رہے ہیں اور ایک موقع پر ہدف کو ‘ایک چھوٹی مچھلی‘ کہا گیا اور یہ کہ ایک ‘چھوٹی چھری۔۔۔ کانٹا‘ اس کام کے لیے کافی ہو گا۔ان پیغامات میں اس مبینہ منصوبے میں ایک اور شخص کا ذکر ہے جسے ‘بگ باس‘ کہہ کر پکارا گیا۔
استغاثہ کا کہنا ہے کہ ملزم کو گورایہ کے گھر کا پتا اور تصویر بھیجی گئی تھی اور وہ روٹرڈیم گئے تھے جہاں انھوں نے ایک چھری خریدی مگر وہ گورایہ کا پتا نہیں لگا سکے اور پھر برطانیہ لوٹ آئے جہاں انھیں گرفتار کیا گیا۔
وکیلِ استغاثہ ایلیسن مورگن کیو سی نے عدالت کو بتایا کہ گوہر خان ان پیغامات کو بھیجنے اور موصول کرنے سے انکار نہیں کرتے اور روٹرڈیم جانے کا اعتراف بھی کرتے ہیں تاہم کہتے ہیں کہ ان کا ارادہ یہ تھا کہ وہ پیسے رکھ لیں گے اور قتل نہیں کریں گے۔تاہم استغاثہ کا موقف ہے کہ وہ وقاص گورایہ کو قتل کرنے کی نیت سے ہی روٹرڈیم گئے تھے۔
اندازہ ہے کہ یہ مقدمہ تقریباً دو ہفتے چلے گا۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بلاگر وقاص گورایہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ:پاکستانی قومی اسمبلی نے ’آئی ایم ایف کا بجٹ‘ منظور کرلیا
Next Article وجاہت مسعود کا تجزیہ : 71ء کی شکست میں جنرل نیازی کا کردار۔۔ (پہلا حصہ)
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سید مجاہد علی کا تجزیہ : بیرون ملک مقیم پاکستانی شہریوں کو کون خوفزدہ کرنا چاہتا ہے؟

جنوری 30, 2022

بلاگر وقاص گورایہ کے قتل کی سازش : برطانوی شہری گوہر خان مجرم قرار

جنوری 28, 2022

بلاگر کے قتل کی سازش کیلئے رقم پاکستانی بینک اکاؤنٹ میں بھیجی گئی، برطانوی عدالت کو آگاہی

جنوری 18, 2022

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت اپریل 25, 2026
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.