Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, دسمبر 8, 2025
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈھک شکر پڑیاں کے عوام نے کرپشن کا پول کیسے کھولا ؟
  • تحریک انصاف کے ’ اونترے منڈے ‘ اور ریاست کےاگلے قدم کا انتظار: نصرت جاوید کا کالم
  • تحریک انصاف کا جواب بھی مایوس کن رہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عمران خان جیلر ہے یا قیدی؟۔۔ وسعت اللہ خان کا کالم
  • بیجنگ کی محبت میں ۔۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ( پہلا حصہ )
  • خان آئے گا ؟ : عطاءالحق قاسمی کا کالم
  • بھارتی ریاست گوا کے نائٹ کلب میں آتشزدگی، 23 افراد ہلاک
  • اسلام آباد میں دو لڑکیوں کا قاتل رہا ۔۔طاقت اور دولت جیت گئی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • صوبائی عصبیت قومی وحدت کے لیے خطرے کی گھنٹی : نوجوان مایوس کیوں ہیں ؟ شہزاد عمران خان کا تجزیہ
  • پاکستان اور افغان طالبان کے ایک دوسرے پرحملے کرنے کے الزامات
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»چیمپئنز ٹرافی: سنسنی خیز مقابلہ : افغانستان نے انگلینڈ کو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا
تازہ ترین

چیمپئنز ٹرافی: سنسنی خیز مقابلہ : افغانستان نے انگلینڈ کو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا

رضی الدین رضیفروری 27, 20253 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
afghan cricket
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے آٹھویں میچ میں افغانستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 8 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے ہی باہر کردیا۔لاہور کے قذاقی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ابراہیم زدران کی 177 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ابتدائی وکٹیں جلد گری تاہم جوروٹ کی سینچری کی بدولت میچ انتہائی دلچسپ رہا تاہم وہ اپنی ٹیم کو میچ نہیں جتواسکے اور پوری انگلش ٹیم آخری اوور میں 317 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
خیال رہے کہ ابراہیم زدران نے چند روز قبل انگلش بلے باز بین ڈکٹ کی جانب سے بنایا گیا چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا انفرادی اسکور کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا جب کہ وہ ورلڈکپ کے بعد چیمپئنز ٹرافی میں بھی افغانستان کی جانب سے سینچری بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔
انگلینڈ بیٹنگ
انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز کرنے والے فل سالٹ صرف 12 رنز بنانے کے بعد عظمت اللہ عمرزئی کا شکار بن گئے جب کہ وکٹ کیپر لے باز جیمی اسمتھ بھی 9 رنز ہی بناسکے۔آسٹریلیا کے خلاف ریکارڈ اننگز کھیلنے والے بین ڈکٹ بھی 38 رنز بنانے کے بعد راشد خان کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے جب کہ ہیری بروکس کو 25 رنز پر محمد نبی نے پویلین واپس بھیج دیا۔انگلش بیٹر جو روٹ ایک اینڈ سے وکٹ پر ڈٹے رہے، انہوں نے اپنی نصف سینچری کو سینچری میں تبدیل کیا، تاہم وہ میچ فنش کرنے سے پہلے 46ویں اوور میں 111 گیندوں پر 120 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے، ان کی اننگز میں ایک چھکا اور 11 چوکے شامل تھے۔کپتان جوز بٹلر 42 گیندوں پر 38 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے جب کہ لیام لیون اسٹون صرف 10 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، جیمی اورٹن 32 اور جوفرا آرچر 14 رنز بناسکے۔افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی نے 5، محمد نبی نے 2 جب کہ فضل الحق فاروقی، راشد خان اور گلبدین نائب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
افغانستان بیٹنگ
افغانستان نے اننگز کا آغاز کیا تو میچ کے چوتھے اوور کی پہلی گیند پر اوپنر رحمٰن اللہ گرباز 6 رنز بنانے کے بعد جوفرا آرچر کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے جب کہ اسی اوور کی پانچویں گیند پر صدیق اللہ اتل 4 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔افغانستان کی تیسری وکٹ بھی جوفرا آرچر کے حصے میں آئی جب 37 رنز کے مجموعی اسکور پر رحمت شاہ 4 رنز بنانے کے بعد راشد خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔تاہم، ابتدائی 3 وکٹیں جلد گرنے کے باوجود افغان ٹیم پریشر میں نہیں آئی اور دوسرے اوپننگ بلے باز ابراہم زدران نے کپتان حشمت اللہ شاہدی کے ساتھ ملکر 103 رنز کی شراکت قائم کی۔ شاہدی 3 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 41 رنز بناکر عادل رشید کاشکار بنے۔
عظمت اللہ عمر زئی نے 31 گیندوں پر 3 چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 41 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ محمد نبی نے بھی 24 گیندوں پر 40 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔اننگز کا آغاز کرنے والے ابراہیم زدران 50ویں اوور کی پہلی گیند پر آؤٹ ہوئے، انہوں نے نہ صرف ون ڈے کریئر کی چھٹی سینچری مکمل کی بلکہ وہ 146 گیندوں پر 177 رنز کی یادگار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جس میں 6 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے۔انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے 3، لیام لیونگ اسٹون نے 2، جمی اوورٹن اور عادل رشید نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں اپنا پہلا میچ ہار چکی ہیں اور اگلے مرحلے میں رسائی کے لیے دونوں ٹیموں کو آج لازمی فتح درکار ہے، ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوجائے گی۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

افغانستان کرکٹ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاپوزیشن گرینڈ الائنش کا کل ہر صورت قومی کانفرنس کے انعقاد کا اعلان
Next Article ملک بھر میں ایک ہی دن روزہ رکھنے کی کوشش ، اجلاس 28 فروری کو پشاور میں طلب
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

علی ترین نے ملتان سلطانز کی ملکیت چھوڑنے کا اعلان کردیا

نومبر 25, 2025

پاکستان نے سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کر دیا

نومبر 16, 2025

پاکستان نے استنبول مذاکرات کی ناکامی کا اعلان کر دیا : طالبان نے ہٹ دھرمی کی ۔۔ عطاء تارڑ

اکتوبر 29, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ڈھک شکر پڑیاں کے عوام نے کرپشن کا پول کیسے کھولا ؟ دسمبر 8, 2025
  • تحریک انصاف کے ’ اونترے منڈے ‘ اور ریاست کےاگلے قدم کا انتظار: نصرت جاوید کا کالم دسمبر 8, 2025
  • تحریک انصاف کا جواب بھی مایوس کن رہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ دسمبر 8, 2025
  • عمران خان جیلر ہے یا قیدی؟۔۔ وسعت اللہ خان کا کالم دسمبر 8, 2025
  • بیجنگ کی محبت میں ۔۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ( پہلا حصہ ) دسمبر 7, 2025
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2025 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.