Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, فروری 15, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری، 78 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ
  • بھارت کا 6 طیارے گرنے پر تاحال غصہ برقرار، آج بھی ہینڈ شیک نہ کیا
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستان کے خلاف بھارت کی ایک رن پر پہلی وکٹ گرگئی
  • ملتان پریس کلب کو قبضہ مافیا اور سوداگروں سے نجات دلائیں: مقبول حسین تبسم کا کالم
  • فیلڈ مارشل کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • راولپنڈی: عمران خان کے علاج سے متعلق اہم پیشرفت
  • ٹی 20 ورلڈ کپ، کولمبو میں میدان سج گیا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے
  • جمشید رضوانی کا کیا بنے گا : ناصر محمود شیخ کا کالم
  • پریس کلب کو فعال اور باوقار بنائیں گے،سب کی رسائی ہو گی : اشفاق احمد
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»وسعت اللہ خان کا کالم : ایسی رفتار کہ اللہ کی پناہ!
کالم

وسعت اللہ خان کا کالم : ایسی رفتار کہ اللہ کی پناہ!

ایڈیٹراپریل 24, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
wusat ullah khan columns about pakistan politicsat girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کئی عشرے بیت جاتے ہیں اور کچھ بھی نہیں ہوتا اور پھر چند ایسے ہفتے آتے ہیں جن میں کئی عشرے سمٹ جاتے ہیں (لینن)۔
ویسے تو ہر نسل کو یہ کہنے کا حق ہے کہ وہ پچھلی تمام نسلوں سے زیادہ گردشِ افلاک دیکھ چکی ہے، مگر یہ تعلی نہیں حقیقت ہے کہ میری نسل نے پچھلی نصف صدی میں جتنی تیز رفتار تبدیلیاں دیکھی ہیں ایسی نصف صدی پہلے کبھی نہیں گزری۔
جب میں 58 برس پہلے پیدا ہوا تو اس وقت اطلاعات کی ترسیل کے دو ذرائع تھے۔ اخبار اور ریڈیو۔ جب ہوش سنبھالا تو ٹیلی ویژن گھروں میں چار پاؤں پسارنے لگا۔ ایریل اور تار والے ریڈیو کی جگہ ٹرانزسٹر نے لے لی۔ پھر دیکھتے ہی دیکھتے بلیک اینڈ وائٹ ٹی وی رنگین ہو گیا اور سنیما وی سی آر کی شکل میں ہماری خواب گاہوں میں در آیا ۔ سپول والا جرمن ٹیپ ریکارڈر جاپانی کیسٹ پلیئر سے شرما گیا۔ ٹیلی فون امرا کی لگژری تھی جسے غریب آدمی دور دور سے تکتا تھا۔ فوری چھٹی تار کی شکل میں بھیجی جاتی تھی۔ پھر ایک روز اسی تار گھر کو فیکس مشین نے فارغ کر دیا اور فیکس کو ای میل نے چلتا کر دیا۔ دستاویزات کی نقول بنانے کا کوئی تصور نہیں تھا ۔ کیمرے سے اہم دستاویزات کے فوٹو کھینچے جاتے تھے مگر فوٹو سٹیٹ مشین نے یہ مسئلہ بھی چٹ پٹ حل کر دیا۔
پھر دیکھتے ہی دیکھتے کمپیوٹر متعارف ہو گیا اور 80 کی دہائی کے وسط میں کمپیوٹر تک عام آدمی کی رسائی ہو گئی ۔ کمپوزنگ اور پروگرامنگ کی نئی نوکریاں متعارف ہونے لگیں۔
نصف صدی پہلے عام آدمی یا تو لاری یا پھر ٹرین سے سفر کرتا تھا۔ پاسپورٹ صرف حج کے لیے بنتا تھا۔ انٹرنیشنل پاسپورٹ صرف سفارت کاروں یا سرکاری عمل داروں، تاجروں اور صنعت کاروں وغیرہ کو جاری کیا جاتا تھا اور اس کے لیے بھی سی آئی ڈی والا کلیئرنس دیتا تھا ۔ پھر یہ جادوئی دستاویز بھی ٹکے سیر ہو گئی۔ پاسپورٹ نے مزدور کے لیے ’باہرلے ملک‘ کا دروازہ کھول دیا اور ہماری روزمرہ زندگی میں دبئی چلو داخل ہو گیا۔
50 برس پہلے جو بچہ برطانیہ یا امریکہ پڑھنے کے لئے جاتا تھا اس کی تصویر اخبار میں چھپتی تھی اور نیچے کیپشن لکھا جاتا ’محمد بوٹا اعلٰی تعلیم کے لیے لندن روانہ ہو گئے‘۔ پھر وہ وقت بھی آ گیا جب کراچی سے ٹنڈو آدم جانے سے کہیں زیادہ دبئی اور لندن تک کا سفر آسان ہو گیا۔
دیکھتے ہی دیکھتے سوئی کی نوک تلے اٹکنے والے کالے ریکارڈ کو کیسٹ نے، کیسٹ کو سی ڈی نے، ویڈیو کیسٹ کو ڈی وی ڈی نے اور ان دونوں کو یو ایس بی نے اور یو ایس بی کو مائیکرو چپ نے کھا لیا۔ ٹیلی فون کو بنا تار والے کیلے کے سائز کے نوکیا نے اور اینالوگ نوکیا کو ڈیجیٹل فون نے ڈکار لیا۔
اکاؤنٹس کے زیرِ استعمال مین فریم کمپیوٹرز کو ٹی وی کے سائز کے ڈیسک ٹاپ نے، ڈیسک ٹاپ کو لیپ ٹاپ نے، لیپ ٹاپ کو ٹیبلٹ نے اور ٹیبلٹ کو آئی فون نے دھکے دے کر نکال دیا، اور پھر ٹی وی، ریڈیو، انٹرنیٹ، یوٹیلٹی بلز، ٹیکس، ریستوران اور ہر طرح کی مصنوعات کو مصنوعی ذہانت سے مسلح ڈیجیٹل ایپس نے آن لائن شاپنگ کی درفنتنی کا غلام بنا دیا ۔ ٹرنک کال کو وٹس ایپ نے اور خط کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے ہڑپ کر لیا۔
سمارٹ ایپ، سمارٹ بم، سمارٹ ڈرون، سمارٹ کریڈٹ کارڈ، سمارٹ شناختی کارڈ اور سمارٹ لاک ڈاؤن سمیت میری نسل نے ہر ممکن ارتقائی تبدیلیاں اس نصف صدی میں دیکھ لیں جنہیں میرے پرکھے جیتے جی دیکھنا تو درکنار تصور کرنے سے بھی عاری تھے۔
نصف صدی پہلے عام لوگ دل کے دورے ، ٹی بی ، ہیضے، اسہال ، چیچک، بھک مری یا بہت ہی عیاشی کا موڈ ہوا تو کینسر سے مر جاتے تھے۔
جب سے جراثیم کو وائرس نے معزول کیا ہے اور ایکسرے اور کالے شربت کی جگہ سی ٹی سکین، انجیو پلاسٹی ، انجیو گرافی، ٹرانسپلانٹیشن ، اکیوٹ ڈیفی شینسی سنڈروم، سٹننگ ، کی ہول سرجری ، سٹنٹ، فزیو تھراپی، جینیٹک موڈیفکیشن جیسی کانوں کو بھلے لگنے والی اصطلاحات نے لی ہے تب سے پولیو، کوڑھ ، عرق النسا ، گل گھوٹو ، گردن توڑ بخار، دست، پیٹ کے کیڑے، آنتوں کی سوزش ، بواسیر، آتشک، سوزاک، پتھری وغیرہ جیسی اجڈ بیماریاں آؤٹ آف فیشن ہو چکی ہیں ۔ اب ڈیپریشن، انگزائیٹی ، پی ٹی ایس ڈی، ٹیومر، ایچ آئی وی ، سوائن فلو ، سارس اور کوویڈ نائنٹین کا زمانہ ہے۔
ہمارے دیکھتے ہی دیکھتے اقدار بدل گئیں۔ کھلا دودھ اور نلکے کا پانی صحت کا دشمن اور ٹیٹرا پیک اور منرل واٹر صحت بخش ہو گیا۔ دیسی گھی گنوار اور کوکنگ آئل مہذب ہو گیا ۔ ہر کش سکون بخش ٹائپ سگریٹ فیشن سٹیٹ منٹ کی مسند سے اتر کر بیماریوں کی جھونپڑ پٹی میں جا بسی ۔ کولڈ ڈرنک امارت کی نشانی کے بجائے ذیابطیس کی تائی کہلانے لگی۔
ابھی دو مہینے پہلے تک گلے ملنا خلوص کی نشانی تھی۔ آج گلے ملنے اور گلے پڑنے کا فرق مٹ گیا۔ کل تک ہاتھ نہ ملانے والے کو مغرور سمجھا جاتا تھا۔ آج جو ہاتھ ملانے کی کوشش کرے اسے جاہل سمجھا جاتا ہے۔ پہلے ماسک لگا کر کسی دکان یا گھر میں داخل ہونے والے کو ڈاکو خیال کیا جاتا تھا آج ماسک نہ لگا کر گھومنا غیر ذمہ دار شہری ہونے کی دلیل ہے۔ کل تک جو محفل میں شریک ہونے کے بجائے دور دور کھڑا محفل کا لطف لیتا رہتا اسے آدم بیزار کہا جاتا تھا۔ آج وہ زمانہ ہے کہ جو چھ فٹ دور کھڑا ہو کر بات نہ کرے اسے عقل سے پیدل تصور کیا جاتا ہے۔
چند دن پہلے تک یہ مقولہ سچا ہوا کرتا تھا ’جان (صحت) ہے تو جہان ہے‘۔ آج یہ مقولہ بھی الٹ کے یوں ہوگیا کہ جہان (معیشت) ہے تو جان ہے۔
اب کوئی بتائے کہ دیکھتے ہی دیکھتے ہوش سنبھالنے سے اب تک جو ہوش ربا تبدیلیاں آئی ہیں اور جس رفتار سے برسوں کی کہانی دنوں میں سمٹ رہی ہے کیا پچھلی کسی نصف صدی کو ایسی برق رفتاری نصیب ہوئی؟ اب تو شہرِ آشوب میں کہے گئے ایسے اشعار کا مطلب بھی بے مطلب ہو گیا۔
عمر باقی ہے اے دلِ بیزار
ایسی عجلت میں روز و شب نہ گزار
تو نے دیکھا کہ سب ہی گرد ہوئے
تیز رفتار ہوں کہ کج رفتار ( احمد نوید )
( بشکریہ : اردو نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکیا پیسہ ملازمین کو کام کی ترغیب دلاسکتا ہے؟ ۔۔ زعیم ارشد ( 2 )
Next Article نظم : ہر اک۔۔ اک دوسرے سے ڈر رہا ہے ۔۔ کوثر ثمرین
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی

فروری 15, 2026

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری، 78 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ

فروری 15, 2026

بھارت کا 6 طیارے گرنے پر تاحال غصہ برقرار، آج بھی ہینڈ شیک نہ کیا

فروری 15, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی فروری 15, 2026
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری، 78 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ فروری 15, 2026
  • بھارت کا 6 طیارے گرنے پر تاحال غصہ برقرار، آج بھی ہینڈ شیک نہ کیا فروری 15, 2026
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستان کے خلاف بھارت کی ایک رن پر پہلی وکٹ گرگئی فروری 15, 2026
  • ملتان پریس کلب کو قبضہ مافیا اور سوداگروں سے نجات دلائیں: مقبول حسین تبسم کا کالم فروری 15, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.