Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جولائی 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی
  • کینیا کی سپریم کورٹ نے ارشد شریف کےقتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد کر دی
  • جہانیاں : معروف عالم ناصر مدنی کو نمازِ جمعہ کے دوران دل کا دورہ : ملتان میں زیرِ علاج
  • زار سے ضمیر تک ۔۔روسی ناول کا اردو بیانیہ : محمد عمران کا کتاب کالم
  • قصّہ کلکتہ میں گذاری ایک مایوس رات کا : نصرت جاوید کا کالم
  • ژوب: کوئٹہ سے پشاور جانے والی بس کھائی میں گر گئی، 40 افراد ہلاک
  • ایران کے رہبرِ اعلی سید علی خامنہ ای کی تدفین کی سات روزہ تقریبات شروع
  • پاک بھارت مذاکرات کا امکان ہی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کہانی نرگس کی … اسد مفتی کاکالم
  • لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصاریئے»رضی الدین رضی کا اختصاریہ :کرسمس پر ڈگلس جیری اور پرکاش جیمز کی باتیں
اختصاریئے

رضی الدین رضی کا اختصاریہ :کرسمس پر ڈگلس جیری اور پرکاش جیمز کی باتیں

ایڈیٹردسمبر 25, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
razi logo
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پچیس دسمبر کو بڑا دن کیوں کہتے ہیں ؟ بچپن میں یہ سوال ہمارے ذہن میں گردش کرتا تھا اور ہم سوچتے تھے کہ سال کا طویل ترین دن تو بائیس جون کو ہوتا ہے پچیس دسمبر تو مختصر دنوں میں سے ایک ہے پھر اسے بڑا دن کیوں کہتے ہیں۔ پھر رفتہ رفتہ ہم اس حقیقت سے آشنا ہوئے کہ بڑا دن اسے حضرت عیسیٰ کی ولادت کے تناظر میں کہا جاتا ہے اور اس روز مسیحی برادری حضرت عیسٰی کے پیدا ہونے کی خوشی مناتی ہے کہ اس روز درازی شب کی انتہا کے بعد دن کی درازی کی ابتدا ہوتی ہے۔
اس خطے پر چونکہ طویل عرصہ گوروں کی حکمرانی رہی تو اسی تناظر میں مسلمانوں نے بھی اسے بڑا دن کہنا شروع کر دیا۔کرسمس کے علاوہ پچیس دسمبر کو قائد اعظم کے یوم پیدائش کے حوالے سے بھی ہمیشہ سے اہمیت حاصل رہی اور نواز شریف کے وزیر اعظم بننے کے بعد ان کے حامی بھی اس روز ان کی سالگرہ کا کیک کاٹتے ہیں۔ اور اس حوالے سے الگ تقریبات بھی ہوتی ہیں۔
ہمیں یاد ہے کہ ہمارے کچھ دوست ایسے بھی تھے جنہیں ہم کرسمس پر مبارک باد بھیجتے تھے وہ آج اس دنیا میں نہیں لیکن جس طرح عید پر ہم اپنے عزیز اقارب اور پیاروں کو یاد کرتے ہیں اسی طرح کرسمس پر بھی ہمیں اپنے یہ دوست یاد آتے ہیں۔ کئی سال تک میں کرسمس کی رات کو ڈگلس جیری کو کرسمس مبارک کہتا تھا اور جواب میں جیری مجھے خیر مبارک مسلمانو کہتے تھے۔ جیری کے ساتھ ہم نے کرسمس کی ایک سرد رات ڈاکٹر عامر سہیل کے ہمراہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع ان کے گھر میں گزاری تھی جہاں اس نے کرسمس کی خوشی میں دوستوں کے لئے محفل موسیقی کا اہتمام کیا تھا۔ اس رات اس نے جو سر چھیڑے وہ آج تک سماعتوں میں محفوظ ہیں۔ اسی رات ہماری ملاقات بھابھی جبین سے بھی ہوئی۔جیری دنیا سے چلے گئے تو کچھ عرصہ ہماری طرف سے کرسمس کا پیغام بھابھی کے لئے پرسہ بنا رہا اور پھر ایک روز وہ بھی چلی گئیں۔ لیکن میں آج بھی ان دونوں کو کرسمس کی مبارک باد دیتا ہوں اور اس یقین کے ساتھ دیتا ہوںکہ وہ ان تک پہنچتی بھی ہے۔
روزنامہ ” نیا دن“ میں پرکاش جیمز ہمارے ساتھ کام کرتےتھے ، انگریزی مضامین کا ترجمہ ہم ان سے کراتے تھے۔ بہت ہنس مکھ انسان ، ان کی آواز گمبھیرتاہمیں ہمیشہ مسحور کرتی تھی ۔ وہ سینئر صحافی عبدالقادر یوسفی کے بھی دوست تھے اور اسی دوستی کے حوالے سے یوسفی صاحب کو چچا جوزف کے نام سے بھی یاد کیا جاتا تھا۔ یوسفی صاحب کے ساتھ ایک مرتبہ ہم پرکاش جیمز صاحب کی بیٹی کی شادی میں شرکت کے لئے کینٹ والے گرجا گھر بھی گئے تھے جسے ککڑ والا گرجا بھی کہا جاتا ہے ۔ پرکاش جیمز کو ہم آج بھی کرسمس کی مبارک باد دے رہے ہیں کہ وہ پیرانہ سالی کے باعث اب گھر تک محدود ہو چکے ہیں۔
نذیر قیصر ، جاوید یاد ، شوکت قادری سمیت ہمارے بہت سے مسیحی دوست کورونا میں آنے والا پہلا کرسمس منا رہے ہیں۔ آج کے دن ان سب کے لیے نیک تمنائیں اور مبارک باد۔ دعا ہے کہ آنے والے برسوں میں سب کے تہوار مختلف ماحول میں ہوں۔ وہی ماحول جو کووڈ 19 سے پہلے تھا۔

( بشکریہ : روزنامہ سب نیوز اسلام آباد )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ڈگلس جیری کرسمس
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعطاء الحق قاسمی کا کالم : مدّاحین کی سہولت کے لئے چند ہدایات!
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : کیا عمران خان جنرل صاحب کا پیغام سمجھ گئے ؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

’25 دسمبر آتا رہے گا، جاتا رہے گا‘ : وسعت اللہ خان کا کالم

دسمبر 26, 2025

شنگھائی میں کرسمس : یاسر پیرزادہ کا کالم

دسمبر 18, 2025

مسیحی برادری آج کرسمس منا رہی ہے : ملتان ٹی ہاؤس میں کیک کاٹا گیا

دسمبر 25, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی جولائی 4, 2026
  • کینیا کی سپریم کورٹ نے ارشد شریف کےقتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد کر دی جولائی 3, 2026
  • جہانیاں : معروف عالم ناصر مدنی کو نمازِ جمعہ کے دوران دل کا دورہ : ملتان میں زیرِ علاج جولائی 3, 2026
  • زار سے ضمیر تک ۔۔روسی ناول کا اردو بیانیہ : محمد عمران کا کتاب کالم جولائی 3, 2026
  • قصّہ کلکتہ میں گذاری ایک مایوس رات کا : نصرت جاوید کا کالم جولائی 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.