Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»عطا ء الحق قاسمی کا کالم : میں اور میرا آئینہ!
تازہ ترین

عطا ء الحق قاسمی کا کالم : میں اور میرا آئینہ!

ایڈیٹرستمبر 8, 202419 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پسند اپنی اپنی ہوتی ہے مجھے ذاتی طور پر اپنے گھر کا آئینہ بہت پسند ہے اسے خریدتے ہوئے اللہ جانے مجھے کیوں یقین تھا کہ کم از کم یہ میرے بارے میں سچ ضرور بولے گا اور ایسا ہی ہوا چنانچہ میں جب صبح صبح آئینے کے سامنے کھڑا ہوتا ہوں تو اپنی خوبصورتی پر عش عش کر اٹھتا ہوں۔ مجھے خود پر عامرخان ہونے کا گمان گزرتا ہے بلکہ کبھی کبھی تو قطرینہ کیف بھی لگتا ہوں۔ مجھے اپنے حسن وجمال کے بیان کے لئے یہ ناکافی مثالیں دینا پڑی ہیں کہ بدقسمتی سے پاک و ہند میں بچی کھچی خوبصورتی بس اتنی ہی ہے۔ بہرحال آئینے کے سامنے کھڑے ہو کر میں اپنے مد بھرے نین دیکھتا ہوں تو بے اختیار میری زبان سے اللہ کی حمدوثناء جاری ہو جاتی ہے جس نے صناعی کا یہ کمال دکھایا۔ اپنی ستواں ناک اپنے گلاب کی پنکھڑی جیسے ہونٹ اور اپنی کشادہ پیشانی دیکھ کر میں سوچنے لگتا ہوں کہ میں کس منہ سے خدا کا شکر ادا کروں۔ صرف یہی نہیں بلکہ میں آئینے کے سامنے کھڑے ہو کر مختلف حرکات و سکنات کرتا ہوں جسے دوسرے لفظوں میں ادائیں دکھانا بھی کہا جاتا ہے اورپھر میں خود ہی اپنی ادائوں پر قربان ہونے لگتا ہوں۔ میں اس موقع پر شیرینی گفتار کا مظاہرہ بھی کرتا ہوں اور مجھے لگتا ہے میرے منہ سے پھول جھڑ رہے ہیں۔میرا آئینہ میری عمر بھی صحیح بتاتا ہے یہی کوئی تئیس چوبیس سال اپنا صحت مند سراپا دیکھ کر بھی میں نظربد سے بچنے کی دعا مانگنے لگتا ہوں، سرخ وسپیدرنگ، ابھرے ہوئے ڈولے، تنا ہوا سینہ اور چھ فٹ قد، مجھے لگتا ہے میں خود پر عاشق ہو جائوں گا مگر اللہ نہ کرے کہ ایسا ہو کہ ان دنوں عشق بھی بہت مہنگا ہے۔
دوسری طرف جب میں آئینے سے دور گھر سے باہر قدم رکھتا ہوں تو مجھے حاسدانِ شہر کے رویے پر بہت دکھ ہوتا ہے مثلاً جب میں بس میں سوار ہوتا ہوں تو بظاہر اس قماش کے لوگ میرا احترام کرتے ہوئے کہتے ہیں ’’بابا جی کو جگہ دو، دراصل ان سے میری جوانی دیکھی نہیں جاتی۔ان لوگوں کو میرے چہرے کا ہر نقش اور میرا سارا سراپا بے ڈھنگا لگتا ہے۔ وہ میری ناک کو طوطے کی ناک قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں بزرگو ذرا اپنی ناک آگے کریں میں نے کوٹ ٹانگنا ہےیہ لوگ میرے چہرے کو نونمبرکے جوتے سے تشبیہ دیتے ہیں ، میری کشادہ پیشانی انہیں ’’رڑا میدان‘‘لگتی ہے۔ان اندھوں کو یہ چھ فٹ قد بھی چار فٹ سے زیادہ نہیں لگتا، میرے سرخ وسپید چہرے کو دیکھ کر انہیں شب دیجور یاد آنے لگتی ہے، میرے گھنگھریالے بال انہیں نظرہی نہیں آتے چنانچہ وہ میرے سر کو سائبیریا قرار دیتے ہیں۔ جب میں محسوس کرتا ہوں کہ حاسدان ِشہر کا ہمنوا ہر وہ شخص ہے جو مجھے دیکھتے ہی خوفزدہ ہو جاتا ہے تو کبھی کبھار میں خود بھی شک میں مبتلا ہو جاتا ہوں چنانچہ سارے کام ادھورے چھوڑ کر فوراً گھر کی طرف چل پڑتا ہوں اور آئینے کے سامنے کھڑا ہو جاتا ہوں اور مجھے یہ دیکھ کر بے پناہ خوشی ہوتی ہے کہ آئینہ میرے بارے میں وہی رائے دیتا ہے جو رائے میں نے اپنے بارے میں قائم کی ہوتی ہےمگر کسی اور طرف سے اس کی تصدیق نہیں ہوتی۔ میرا ایک شاعر دوست میرے سامنے کئی دفعہ اپنا یہ دکھڑا رو چکا ہے کہ لوگ اسے وہ مقام تک نہیں دیتے جو وہ فیض احمد فیض، احمد ندیم قاسمی، منیر نیازی، ناصر کاظمی، احمد فراز اور جون ایلیا وغیرہ کو دیتے ہیںجبکہ ان کا آئینہ ان کی شاعری کا موازنہ میر، غالب اور اقبال سے کرنےلگتا ہے جو اگرچہ اسے اچھا نہیں لگتا کہ وہ انہیں اپنے قد کے برابر نہیں سمجھتا لیکن اپنی کشادہ دلی اور وسیع النظری کی بنا پر وہ اس کی رائے کا احترام کرتا ہے۔
کچھ اس طرح کا معاملہ زندگی کے مختلف شعبوں کے ان افراد کا بھی ہے جنہوں نے اپنے مقام و مرتبہ کی تشخیص اپنے اپنے آئینے کی رائے کے مطابق کر رکھی ہے۔ ان میں سیاست دان بھی ہیں، علماء بھی، اسکالر بھی، صحافی بھی، موسیقار، گلوکار اور اداکار بھی ہیں۔ بس ایک ان کا آئینہ ہے جو ان کے مقام اور مرتبے کو پہچانتاہے لیکن بدخواہوں کی بدخواہی کا یہ عالم ہے کہ جب یہ گھر سے باہر قدم رکھتے ہیں تو ان کے لئےعلاقہ غیر شروع ہو جاتا ہے۔ میں ایک دن اسلام آباد گیا وہاں جو صورتحال میں نے دیکھی آپ یقین جانیں میں اپنا اور اپنے ان تمام دوستوں کا دکھ بھول گیا جن کا ذکر میں نے اس کالم میں کیا ہے۔ وہاں میری ملاقات اکابرین اور عمائدین سے ان کے دفاتر میں ہوئی جن میں ہر طرف آئینے لگے ہوئے تھے اور یہ سب آئینے ان کے مدح خواں تھے۔ دورانِ ملاقات انہوں نے مجھ سے یہی بات کی کہ آپ ان آئینوں کو دیکھ رہے ہیں یہ ہماری پالیسیوں سے کس قدر مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا یہ آئینے ہمیں بتاتے رہتے ہیں کہ ملک میں کرپشن کا نام و نشان نہیں ہر طرف امن و امان ہے تمام ادارے بہترین حالت میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں لیکن میڈیا کو ہماری یہ کامیابیاں نظر ہی نہیں آتیں۔یہ کہتے ہوئے یہ عمائدین گلو گیر ہوگئے مجھ سے ان کی یہ حالت دیکھی نہ گئی دراصل ہم دونوں اپنے اپنے بدخواہوں کے زخم خوردہ تھے۔ ان کی باتیں سن کر میرا دل بھر آیا چنانچہ غم و اندوہ کے عالم میں وہاں سے رخصت ہوا۔
ان کے کمرے سے نکلتے ہوئے میں نے احتیاطاً اپنی جیب ٹٹولی تو یہ دیکھ کر میرے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے کہ میرا شناختی کارڈ غائب تھا اور یوں مجھے یہ ملاقات کافی بھاری پڑی کیونکہ پہلے میں قومی شناخت سے محرومی کا رونا رویا کرتا تھا اب میں اپنی شناخت سے بھی محروم ہوگیا ہوں۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عطا ء الحق قاسمی کالم گردوپیش
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاقبال ارشد کے غم کا فسانہ اور کہانی کا آخری کردار : رضی الدین رضی کی یاد نگاری
Next Article یاسر پیر زادہ کا کالم : ایک اسپتال کی ’فحاشی‘
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم

جون 26, 2026

کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم

جون 21, 2026

1984 کا اور آج کا اسلام آباد نصرت جاوید کا کالم

جون 16, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 27, 2026
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم جون 26, 2026
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار جون 26, 2026
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم جون 26, 2026
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم جون 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.