Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»وجاہت مسعود کا کالم : خواب زلیخا کا طلسم اور دام بردہ فروش
تازہ ترین

وجاہت مسعود کا کالم : خواب زلیخا کا طلسم اور دام بردہ فروش

ایڈیٹرجون 1, 202449 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
wajahat masood
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہمارے عہد میں چار شاعر ایسے گزرے جنہیں خود نمائی ، شہرت ، ادبی گروہ بندیوں اور دنیائے رنگ و بو میں نمود سے غرض نہیں تھی۔ مجید امجد، مختار صدیقی، عزیز حامد مدنی اور محبوب خزاں۔ آج رائے پور کے عزیز حامد مدنی یاد آرہے ہیں۔ 1922میں پیدا ہونے والے عزیز حامد مدنی نے انگریزی ادبیات میں اعلیٰ تعلیم پائی۔ تقسیم کے بعد پاکستان میں اطلاعات و نشریات کے صیغے سے وابستہ ہو گئے۔ کنٹرولر آف ہوم براڈ کاسٹنگ کے منصب تک پہنچے۔1991 میں انتقال ہوا۔ تزویج و متاہل سے تعلق نہیں رکھا۔ کلام کے چار مجموعے’چشم نگراں‘، ’دشت امکاں‘، ’مژگاں خوں فشاں‘ اور ’نخل گماں‘البتہ ایسے چھوڑ گئے کہ اردو شعر میں درجہ دوام پایا۔ مدنی صاحب فرماتے تھے ۔ ’ادب کے ہزار شیوہ،ہزار رخی چہرے کی پہچان کسی ایک آدمی تک محدود نہیں ہوتی۔ ہر دور میں افراد کی پسند اور معاشرتی تجربات کے مطابق ادب لکھا، پڑھا اور برتا جاتا ہے۔ دو چار بڑی کتابیں ایسی ہوتی ہیں جو ایک ہی پرتو میں اس ہزار رخی چہرے کے صلح وپیکار کی ساری کیفیتیں سمیٹ لیتی ہیں ‘۔اسی تحریر میں مدنی صاحب نے انتباہ بھی کیا کہ ایسی کتابوں کو اثاثے کی بجائے کوہ گراں جاننے والے ’بے رنگ محرری‘ کے اسیر ہو جاتے ہیں۔ اس زاویے سے مدنی صاحب خود ایسے احتیاط پسند تھے کہ ا ن کے درجنوں اشعار ضرب المثل کا درجہ پا کر نئی اردو شاعری کے لہجے میں جذب ہو گئے۔ اردو شعر کی بحث میں میرؔ کا نام لینا حفظ مراتب کے منافی ہے۔ تاہم تلازمے کی نشان دہی تو ہو سکتی ہے۔ میر نے فرمایا ۔ کس کو خبر ہے میرؔ سمندر کے پار کی۔یہ انتہائے سفر کی اطلاع تھی۔ عزیزحامد مدنی نے راستے کا احوال بیان کیا ۔’ طلسم خواب زلیخا و دام بردہ فروش / ہزار طرح کے قصے سفر میں ہوتے ہیں‘۔
ان دنوں وطن عزیز میں ایک ٹویٹ کی خبر گر م ہے۔ ہماری روایت ہے کہ وقفے وقفے سے کسی سیاسی رہنما کے نام اور تصویر پر قدغن لگا دی جاتی ہے۔ بھٹو صاحب وزیراعظم تھے تو ان کے تعظیمی القاب تین سطروں پر محیط ہوتے تھے جو شمالی کوریا کے رہنما کم ال سنگ کی تشہیری سوانح سے حرف بحرف اٹھائے گئے تھے۔ پھر ایک وقت آیا کہ بھٹو کا نام تو ایک طرف، نشریاتی اداروں پر مکئی کے بھٹے کا ذکر بھی ممنوع قرار پایا۔ اگست 1990میں سیدہ عابدہ حسین وزیر اطلاعات بنیں تو دو ٹوک ہدایت جاری کی کہ معزول وزیراعظم محترمہ بینظیر کو صرف بینظیر بھٹو صاحبہ کہا جائے۔ بعد ازاں پاکستان کے خودساختہ چیف ایگزیکٹو آفیسر پرویز مشرف نے نواز شریف اور بینظیر بھٹو پر بھی کمپنی بہادر کا حکم جاری کیا۔ 40 برس قبل افلاک سے ایک فرشتہ بلدہ کراچی پر اترا تھا جس کا گیت مالا تمام ٹیلی ویژن سکرینوں پر سماعت کا امتحان لیتا تھا۔ اگست 2015میں ’بھائی صاحب ‘ محض ’بانی تحریک‘‘ رہ گئے۔2018 میں صادق اور امین قرار پانے والا 2023آتے آتے محض ’بانی چیئرمین ‘رہ گیا۔ اب اسی بانی چیئرمین کے ایکس اکائونٹ پر ایک ٹویٹ نکلی ہے۔ متن سے واضح ہے کہ پابند سلاسل عمران خان نے ٹویٹ خود نہیں لکھی لیکن سوشل میڈیا پر کوئی اکائونٹ جس شخص کے نام پر رجسٹر ہوتا ہے وہی مندرجات کا ذمہ دار ٹھہرتا ہے۔ خبر ہے کہ بانی چیئرمین ایف آئی اے سے تعاون کرنے سے گریزاں ہیں۔ ٹویٹ کا خلاصہ یہ ہے کہ اہل پاکستان حمود الرحمن کمیشن رپورٹ پڑھ کر یہ جانیں کہ یحییٰ خان اور مجیب الرحمن میں سے حقیقی غدار کون تھا۔ بظاہر متن میں کسی موجودہ سیاسی یا ریاستی عہدے دار کا نام نہیں لیا گیا لیکن اشارہ بالکل واضح ہے۔ آپ کو یاد دلا دیں کہ یکم نومبر 2022کو اسلام آباد کی طرف ’حقیقی آزادی‘ کے لیے مزعومہ لانگ مارچ کے آغاز پر عمران خان نے بعینہ یہی الفاظ استعمال کرتے ہوئے شیخ مجیب الرحمن کا نام لے کر کہا تھا کہ ایک سیاسی جماعت کو اس کے جائز حق اقتدار سے محروم کرنے کے نتیجے میں ملک دو ٹکڑے ہوا تھا۔ گویا عمران خان کے بیانیے میں مجیب الرحمن کا اشارہ نیا نہیں۔ زیر تفتیش معاملے پر حکم لگانا مناسب نہیں البتہ عزیز حامد مدنی کے شعر کی رعایت سے پاکستان کے جمہوری سفر پر گزرنے والا حادثہ بیان کیا جا سکتا ہے۔ آپ تو جانتے ہیں کہ لالہ موسیٰ کے شہرہ آفاق صحافی نے سابق فوجی سربراہ قمر باجوہ سے یہ جملہ منسوب کر رکھا ہے کہ ’ہم عمران خان کے عشق میں گرفتار ہو گئے تھے‘۔ یہ عشق ہی خواب زلیخا تھااور اس کا طلسم ایک روز ٹوٹنا تھا۔ قوم عشق کی بنیاد پر نہیں، ہوش و خرد کی روشنی میں کیے گئے فیصلوں سے چلائی جاتی ہے۔ عزیز حامد مدنی نے اس تلمیح میں بردہ فروش کی ترکیب بھی استعمال کی ہے۔ بائبل مقدس کے باب Genesis میں لکھا ہے کہ حضرت یعقوب کے چوتھے بیٹے یہوداہ (Judah)نے اپنے بھائیوں کو سمجھایا تھا کہ یوسف علیہ السلام کو قتل کرنے کی بجائے غلام بنا کر بیچ دیا جائے۔ عمران خان نے تو اپنی متنازع ٹویٹ میں کسی کو متعین طور پر غدار نہیں کہا لیکن اہل وطن جانتے ہیں کہ ہماری تاریخ میں ’بردہ فروش‘ کون ہے۔ وہ تمام طاقتیں بردہ فروش ہیں جنہوں نے وفاق پاکستان کے دستور کو روندتے ہوئے عوام کا حق اقتدار غصب کیا۔ یہ ایک طویل تمثیل ہے لیکن 2009سے اب تک کے پندرہ برس میں نمودار ہونے والے بردہ فروشوں کی فہرست میں خود عمران خان کا اسم گرامی بہت اوپر آتا ہے۔ ممنوعہ فنڈنگ کا معاملہ نامعلوم کہاں پہنچا لیکن مسل مقدمہ کے مطابق بیشتر رقوم 2009سے 2012 کے درمیان موصول ہوئیں۔ گویا قوم کے آفاق پر سحر کا دام بچھانے والے پس پردہ کردار 2008میںنحیف جمہوری تجربہ شروع ہوتے ہی سرگرم ہو گئے تھے۔ عمران خان نے تومحض ’مشتری ہوشیار باش‘ کا آوازہ لگایا ہے ۔اہل پاکستان جانتے ہیں کہ خواب زلیخا کس نے دیکھا اور بردہ فروشوں کی محضر پر کس کس کی مہر ثبت ہے۔ عزیز حامد مدنی ہی کا شعر دیکھئے
خوں ہوا دل کہ پشیمان صداقت ہے وفا
خوش ہوا جی کہ چلو آج تمہارے ہوئے لوگ
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

وجاہت مسعود
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعطا ء الحق قاسمی کا کالم: دو بندوں کیلئے ایک کالم!
Next Article سہیل وڑائچ کا کالم : نہ بھِڑ نہ بھیڑ!!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دور سے آتے ہوئے چیتے کی بو : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 8, 2026

جنگ تہذیب نہیں، وحشت کا استعارہ ہے : وجاہت مسعود کا کالم

مارچ 12, 2026

تزویراتی گہرائی، تزویراتی کھائی اور خونی لبرل : وجاہت مسعود کا کالم

فروری 26, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.