Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹر انوار احمد»ایمرسن یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ، خان اعظم کی غیب دان دلہن اور وزیراعلیٰ گونگا پہلوان : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد
ڈاکٹر انوار احمد

ایمرسن یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ، خان اعظم کی غیب دان دلہن اور وزیراعلیٰ گونگا پہلوان : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد

ایڈیٹراگست 22, 202515 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
dr anwar ahmad
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اس وقت جو کلاؤڈ برسٹ یا بادلوں میں شگاف ہوا اور اس سے گلگت بلتستان،خیبر پختون خوااور آزاد کشمیرمیں انسانی جانیں ہی نہیں،مال اسباب کیساتھ اپنے حاکموں پر بھروسہ بھی بہہ گیا ہے۔بلوچستان کے بعد سندھ اور پنجاب میں بھی طغیانی عروج پر ہے۔وہ دور اب بہت پیچھے رہ گیا جب بڑے لوگ پجیرو،لینڈ روور یا جہاز پر بھاگ کے محفوظ مقامات پر جاتے تھے اور پیچھے رہ جانے والوں سے کہتے تھے کہ اپنے اللہ سے گناہوں کی سچے دل سے معافی مانگیں، لٹنے والے کئی برس اس پر عمل کرتے رہے مگرآہستہ آہستہ وہ کہنے لگے کہ ہم یہ ماننے کیلئے تیار نہیں کہ امیروں اور حاکموں کا خدا اور ہے غریبوں اور بے گھروں کا رب کوئی اور ہے۔
شاید تین قسم کے انسان ہر دور میں،ہر معاشرے میں ہوتے ہیں۔ امید پرست،یاسیت میں ڈوبے ہوئے اور ہر شے سے بے تعلق اور بے نیاز، تیسری قسم کے لوگوں پر بجلی بھی گرتے ہوئے گھبراتی ہےاور طغیانی بھی ادھر کا رخ نہیں کرتی کہ ان ظالموں کو یاسیت بھرے ،واویلا کرتے ہوئے لوگ اچھے لگتے ہیں۔
یہ منظر دیکھ کر بے اختیارارشد ملتانی یاد آتے ہیں،وہ جراح تھے مگر غریبوں کے،جو ہر مرہم یا پھاہے کے عوض چونی،اٹھنی یا زیادہ سے زیادہ ایک روپیہ لیتے تھے ان کا ایک شعر سن لیجئے:
ہے فرق بہت زاویہ فکر و نظر کا
تو شام پہ قانع ہے میں قائل ہوں سحر کا
شاید انہوں نے ایک مشاعرے میں یہ شعر بھی پڑھا تھا
حالات ہر اک شخص کو درپیش ہیں یکساں
کچھ فرق اگر ہے تو ہے انداز نظر کا
سارا ماجرا اسی انداز نظر کاہے اگر آپ مایوس ہیں توپھر لوگوں کو چیختے چلاتے دیکھ کے خوش ہوتے ہیں کہ ’’قیامت‘‘آ گئی ہے۔باجوڑ میں سبھی اس استاد کو سلام کر رہے ہیں جس کا مدرسہ اس پانی میں اس طرح بہا کہ اس کی صرف بالائی منزل پر کچھ معصوم شاگرد بچ گئے مگر اس استاد نے اپنے شاگردوں کی جان بچا کے استادوں کی عزت بچا لی۔ ابھی ایک سیمینار میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایک سابق سربراہ فرما رہے تھے جب تک ہمیں جاپان کے برابر فنڈز نہیں ملتے ہمارے اداروں کی پس ماندگی نہیں جائے گی۔کیا جاپان کے پاس صرف روپیہ پیسہ ہے؟ جب جاپان میں سونامی آیا جس میں کئی سفینے،ٹرینیں مسافروں سمیت بہہ گئیں ہزاروں لاکھوں بے گھر ہوئے میں تب اوساکا یونیورسٹی کے ایک انسٹی ٹیوٹ میں پڑھا رہا تھا اس قوم کا صبر،ہمت،ایثار اور احسان شناسی بہت بڑا سرمایہ ہے کئی دن تک لاکھوں بے گھر بھوکے پیاسے لوگ کس طرح رہے میں آپ کو بتا نہیں سکتا،ان کے میڈیا نے بار بار ممنونیت کیساتھ بتایا کہ کئی گاڑیوں میں پکا پکایا کھانا لیکر سب سے پہلے ایک پاکستانی پہنچا۔ پھر جو اوساکا یونیورسٹی کا کانووکیشن ہوا تو میں دنگ رہ گیا مہمان خصوصی کوئی وزیر،کبیر یا مشیر نہیں تھا جو لکھی ہوئی تقریر بھی روروکے یا رلا رلا کے پڑھتا ہے وہ اسی یونیورسٹی کا نوبل انعام جیتنے والا ایک سائنسدان تھا،اسکی تقریر کئی درجن اسکرینوں پر دکھائی اور سنائی جا رہی تھی اور دنیا کی چھ زبانوں میں ترجمہ ہو رہا تھا اس نے گریجویشن کرنیوالے نوجوانوں سے کہا ’’فطرت ہماری دوست ،حریف اور معلم ہے ،ہم نے طوفانوں اور زلزلوں سے بہت کچھ سیکھا ہے مگر بچو! ہماری نسل نے سوچا تھا کہ اگر ہم اپنی تنصیبات سمندر کی تہہ میں رکھیں گے تو وہ محفوظ رہیں گی مگر ہمیں بتایا گیا ہے کہ ہمیں اور ٹیکنالوجی اور حکمت عملی اختیار کرنی ہو گی،تو آپ وہ تلاش کرو‘‘۔
٭٭٭٭
محمد رفیق رجوانہ جب گورنر پنجاب تھے تو ایک تقریب سے پہلے ایک خوب رو میزبان نے پوچھا ’’سر! آپ ایچی سونین ہیں،ابدالین ہیں،راوین ہیں یا…‘‘؟ مسلم ہائی اسکول اور ایمرسن کالج میں ہمارے ساتھ پڑھنے والے اس خود شناس نے کہا’’ بھئی! میں تو ٹاٹیّن ہوں‘‘میرے اسکول میں ٹاٹ بچھے ہوتے تھے اورکالج میں ڈیسک ٹوٹے ہوتے تھے مگر میرے اسکول کے مباحثے،موسیقی کی محفلیں،ڈرامے،بینڈ،فٹ بال، کتاب خانہ اور چمن زار کے ہر رنگ کے گلاب پر لکھا ہوتا تھا کہ صدر معلم چوہدری عبدالرحمان ہی باغبان ہے جو غریبوں کے بچوں کو بھی اعتماد سے جینا سکھا رہا ہے،کالج میں بھی اچھے پرنسپل آئے کم اچھے بھی مگر ہمارے استادوں(عرش صدیقی ،فرخ درانی، ظفر اقبال فاروقی، اسلم انصاری ، سید ریاض حسین زیدی،سید اقبال عباس نقوی،نصیرالدین صدیقی) جیسا کوئی نہ آیا۔
پھر ہمارے کچھ ساتھیوں نے ایمرسونین بنائی، توبات ہونے لگی کہ ایک سو پانچ برس قبل قائم ہونیوالے اس کالج کو یونیورسٹی کا درجہ ملنا چاہئے۔ خان اعظم نے اپنی غیب دان دلہن کے مشورے سے ایک گراں خواب گونگے پہلوان کو وزیر اعلیٰ بنایا کہ اس کے نام کا پہلا حرف’’ع‘‘ ہے تب یہ کالج یونیورسٹی بنا اور پہلے وائس چانسلر انگریزی کے استاد ڈاکٹرنوید احمد چوہدری بنے جنہوں نے اپنی محتاط روش کے باوجود اس میں وہ ادارے اور ضوابط بنائے جو یونیورسٹی کی پہچان ہوتے ہیں۔اب تجویزہے کہ جنوبی پنجاب کی جامعات میں وائس چانسلروں کے تقرر کی نئی سرچ کمیٹی محمد رفیق رجوانہ کی قیادت میں بنائی جائے ،سرجن ڈاکٹر ہارون پاشا،ڈاکٹر مفتی سعید الرحمن اور ڈاکٹر صاعقہ امتیاز جیسے افراد اراکین ہوجائیں اور موجودہ وائس چانسلر سے درخواست کی جائے کہ وہ رخصت قبل از ریٹائرمنٹ پر چلے جائیں۔
٭٭٭٭
اس وقت سچے دل سے توبہ کے مشورے پر بات ہو رہی ہے مولوی نذیر احمد نے توبتہ النصوح نامی پورا ناول لکھا نصوح کا ساتھ اسکی بیگم فہمیدہ نے دیا بہت سی دشواریاں آئیں مگر یہ دونوں گھر کے افراد کو سدھارنے میں کامیاب ہوئے مگر کیا کیجئے کہ نصوح کی بیگم ایک ہی تھی۔ اسی کالم میں’’غیب دان دلہن‘‘کا ذکر آیا وہ بھی عبدالحلیم شرر کا ناول ہے۔
( بشکریہ : روزنامہ جنگ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکیا ریکوڈک اور گوادر جیسے منصوبے بھی بلوچوں کی زندگیاں نہیں بدل سکتے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
Next Article "کہانیاں رفتگان ملتان کی” : ادبی تاریخ کا نیا باب اور رضی الدین رضی : شاہد راحیل خان کا کتاب کالم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 21, 2026

امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ

اپریل 20, 2026

تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ

اپریل 19, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 21, 2026
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.