Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, نومبر 15, 2025
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ججوں کے استعفے اور عدلیہ کی آزادی : سید مجاہد علی کاتجزیہ
  • لندن میں پاکستانی اور اسرائیلی وفود کی ملاقات اتفاقیہ تھی یا طے شدہ ؟ سردار الیاس کی وضاحت
  • ملتان کے جسٹس امین الدین خان چیف جسٹس آئینی عدالت مقرر
  • آرمی چیف کے عہدے کی مدت 5 سال ہوگی: قومی اسمبلی میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظور
  • 27ویں ترمیم کی منظوری: جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ مستعفی
  • عرفان صدیقی کا انتقال اور سیاست کے گندے کھیل کے چسکہ فروش : نصرت جاوید کا کالم
  • جو بچھڑ گئے : سینیٹر عرفان صدیقی کی یاد میں ۔۔ حامد میر کا کالم
  • صحافی اور صحافت : حشمت وفا سے عرفان صدیقی تک : راحت وفا کا کالم
  • ایک گناہ گار بندے کا عمرہ : یاسر پیرزادہ کا کالم
  • سپریم کورٹ کو سیاسی پارٹی نہ بنایا جائے! ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹر انوار احمد»کپتان کا نیا کھلاڑی ، نوبیل امن انعام اور ڈونلڈ ٹرمپ : ڈاکٹر انوار احمد کا کالم / کوچہ و بازار سے
ڈاکٹر انوار احمد

کپتان کا نیا کھلاڑی ، نوبیل امن انعام اور ڈونلڈ ٹرمپ : ڈاکٹر انوار احمد کا کالم / کوچہ و بازار سے

رضی الدین رضیاکتوبر 10, 20259 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
modi imran and trump
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایک وقت تھا کہ جوں ہی کہا جاتا تھا کہ ’’ کپتان نے نیا کھلاڑی آزمانے کا فیصلہ کر لیا‘‘ تو اک دم سے کچھ بجھے ہوئے چہرے کھِل اٹھتے تھے، اور کچھ کِھلے ہوئے چہروں پر ستارے اترنے لگتے تھے ،پھر ذرا ڈرامائیت پیدا کرنے کیلئے اسی بات کو یوں کہا جانے لگا ’’کپتان نے نیا کھلاڑی میدان میں لانے یا اتارنے کا فیصلہ کر لیا‘‘ تو پھر تماشا دیکھنے والے کچھ تقسیم ہو جاتے تھے کچھ کہتے تھے اب دیکھنا حریف کیسے بدحواس ہوتا ہے، کچھ کہتے کہ کچھ فرق نہیں پڑے گا،متواتر ہار کو کوئی کپتان،کوئی حکمت عملی بدل نہیں سکتی اب ہمارے کھیل کے میدان اجڑ چکے،مصنوعی زور سے بھلا کیا ہوگا،پھر وقت آیا کہ کھلاڑیوں کے بھی طبی معائنے ہونے لگے کہ وہ منشیات یا کوئی ایسی دوا تو استعمال نہیں کر رہے جس کی ممانعت ہے اگر کوئی نیا کھلاڑی پکڑا جاتا اور اس پر پابندی لگتی تو کچھ دل جلے کہتے ایسے کھلاڑی کو نہیں اسے میدان میں اتارنے والے کو پکڑو اور اگر کوئی تیر تکا لگ جاتا تو پھر اس کھلاڑی کے ساتھ کپتان کی بھی گڈی چڑھ جاتی۔ شعر سے رغبت رکھنے والے غالب،اقبال ،فیض اور فراز کے شعروں سے سند لاتے،تیر نیم کش کی بات کرنے والے غالب کا یہ شعر یاد کیا جاتا’ہم تھے مرنے کو کھڑے پاس نہ آیا،نہ سہی
آخر اس شوخ کے ترکش میں کوئی تیر بھی تھا؟‘
ذرا سمجھ دار قسم کےلوگ اقبال کا پہلا مصرعہ حذف کر کے کہتے’آہ وہ تیرِ نیم کش جس کا نہ ہو ہدف‘
اور نتیجہ وہی نکلتا جو یاسیت پسند پہلے سے کہہ رہے تھے تو وہ کہتے ہمارے فیض نے تو میچ سے پہلے ہی کہہ دیا تھا’نہ گنواؤ ناوک نیم کش ،دلِ ریزہ ریزہ گنوا دیا‘
جنہیں یہ بات سمجھ میں نہ آتی وہ شبلی فراز کے والد گرامی کا شعر دہرا دیتے’زخموں سے بدن گلزارسہی ،پران کے شکستہ تیر گنو
خود ترکش والے کہہ دیں گے یہ بازی کس نے ہاری ہے؟‘
بات پھر وہیں آجاتی ہے کہ آپ یاسیت پسند ہیں یا پھر تھوڑے سے خوش فہم دونوں صورتوں میں تبصرہ الگ الگ ہو گا،اور جو ہم جیسے بےخبروں کے سامنے باخبر ہوگا وہ مسکرا کے کہے گا کہ کھیل جاری ہے ممکن ہے کپتان نے ایک کھلاڑی کا نام لیا ہے مگر وہ میدان میں کسی اور کو اتارے اور پھر صدمے پہ صدمہ سہنے کے عادی ذرا کڑوی مسکراہٹ کے ساتھ کہیں گے’ نہ ان کی ہار نئی ہے نہ اپنی جیت نئی‘بات یہ ہے کہ جس کرکٹ نےکبھی ہمیں حنیف محمد،امتیاز احمد،فضل محمود ،جاوید میاں داد،وسیم اکرم اور وقار یونس دئیے تھے اس نے اب صدمے ہی صدمے دئیے ہیں ،ہم نے ان کے ناموں کے ساتھ خان بھی لگا کے دیکھ لئے مگر میرا نواسہ کہتا ہے کہ کوئی بھی آفریدی پانسہ پلٹ سکتا ہے کل رات آپ نے درہ خیبر پر چراغاں کرنیوالی فائرنگ نہیں سنی؟ میں اس پیارے بچے سے کہتا ہوں کہ اب ہمارے وطن کو امن چاہئے،تازہ پانی،تھوڑا سا سبزہ اور اپنے بچوں کے چہروں کی مسکراہٹ۔
٭٭٭٭
بے شک یہ دن ایسی خبروں کے ہیں جن میں انسانیت کیلئے بہت امیدیں ہیں۔ کیمسٹری کی دنیا میں نوبل انعام ایک فلسطینی کو دیا گیا ہے جو کینسر کی بدصورتی کو مٹانے کا عزم رکھتا ہے بے شک وہ امریکہ چلا گیا جو صرف صدر ٹرمپ کا دیس نہیں وہاں ایسی درس گاہیں ہیں جہاں آزادانہ تحقیق کی روایت ہےاور ٹرمپ بھی ایک آنکھ میچ کے کہتے ہیں کہ میں ہی ہوں جو نیتن یاہو اور حماس ،نریندرمودی اور شہباز کو ساتھ ساتھ بٹھا سکتا ہوں بے شک میرے پاس کوئی نیا کھلاڑی نہیں مگر میں کسی بھی جنگجو شرارتی بچے کو اچھا بچہ بننے کی تلقین کر سکتا ہوں۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ وہ منہ پکا کرکےتھوڑی سی آنکھ مار کے کروڑوں دلوں میں اتر جانے والے انداز میں نقشے میں سویڈن کو دیکھ کے کہتے ہیں بس مجھے امن کا نوبل انعام دلوا دو نومبر کے بھارتی انتخاب سے پہلے تاکہ میں نریندر مودی کو بھی سمجھا سکوں کہ وہ اس افغانستان کے ذریعے پاکستان میں دھماکوں کے منصوبوں پر عمل درآمد ذرا کم کر دے ۔جہاں کے وزیر خارجہ آج ہی بھارت پہنچےہیں کیونکہ میں بھارت جیسی بہت بڑی مارکیٹ کو امریکہ کے ہاتھ سے جاتا نہیں دیکھ سکتا،بھارت کو جعفر ایکسپریس کا نام پسند نہیں تو کوئی اور نام تجویز کردیں میں پاک بھارت مذاکرات کرا دوں گا بے شک اسے امبانی ایکسپریس کا نام دے دیں۔ میں چاہتا ہوں کہ بلوچستان کے ساحل پر جیونی بندرگاہ کو ترقی دوں، امریکہ کے سرمایہ کار قیمتی معدنیات میں سرمایہ کاری کرکے پاکستان کو چین کے عشق سے نکالیں ، میرا تو جی چاہتا ہے کہ آج اپنے دوست ملک مصر کے شہر شرم الشیخ میں حماس اور اسرائیل کے معاہدے کے بارے میں پاکستان کی پس ماندہ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں اور استادوں کے لئے ریفریشر کورس کرا سکوں کہ اتنی تیزی سے بدلتے ہوئے منظر نامے کو وہ بے چارے بھی کچھ سمجھ سکیں جو اپنی میٹنگوں میں رونی شکلیں بنا کے کہتے ہیں کہ ہمیں اوپر سے حکم آیا ہے کہ ایک برس کا ایجنڈا اور نصاب یہی ہوگا۔ آخر وہ کیسے سمجھیں گے کہ سیٹلائٹ اور اسپیس ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے وسیع تر میدان کو اور اس بات کو کہ آج جس معاہدے پر فلسطینی بچے بھی یہودی بچوں کے ساتھ رقص کر رہے ہیں اور شمالی کوریا جیسے امن کے دشمن ملک کے ساتھ چین اور روس ایک بڑی رقص گاہ بنانا چاہتے ہیں ،جس میں ہمارے پیارے مسلمان اور عرب ملک بھی یہ کہہ کے اتر سکتے ہیں ’اے مری ہم رقص! مجھ کو تھام لو‘ ۔مجھے میری وزارت خارجہ کے افسروں نے اردو؍ ہندی شاعری اور کہانیوں کی کتابوں کے انگریزی ترجمے بھیجے ہیں، میں ٹیگور کو بھی پڑھ رہا ہوں مگر پہلے ایک کشمیری منٹو کو پڑھ لوں کہ اس ناشکرے نے چچا سام کے نام کچھ خط لکھے تھے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleٹی ایل پی پھر میدان میں : اسلام آباد ، راول پنڈی کنٹینروں کے شہر میں تبدیل : موبائل اور انٹرنیٹ بند
Next Article ’’ عشق آباد سے اشک آباد ‘‘ : مارکیز کے ناول کی یاد تازہ کرنے والا شاہکار ۔۔ ڈاکٹر پروفیسر(ریٹائرڈ) نجیب حیدر ملغانی کا اختصاریہ
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

ججوں کے استعفے اور عدلیہ کی آزادی : سید مجاہد علی کاتجزیہ

نومبر 15, 2025

لندن میں پاکستانی اور اسرائیلی وفود کی ملاقات اتفاقیہ تھی یا طے شدہ ؟ سردار الیاس کی وضاحت

نومبر 14, 2025

ملتان کے جسٹس امین الدین خان چیف جسٹس آئینی عدالت مقرر

نومبر 14, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ججوں کے استعفے اور عدلیہ کی آزادی : سید مجاہد علی کاتجزیہ نومبر 15, 2025
  • لندن میں پاکستانی اور اسرائیلی وفود کی ملاقات اتفاقیہ تھی یا طے شدہ ؟ سردار الیاس کی وضاحت نومبر 14, 2025
  • ملتان کے جسٹس امین الدین خان چیف جسٹس آئینی عدالت مقرر نومبر 14, 2025
  • آرمی چیف کے عہدے کی مدت 5 سال ہوگی: قومی اسمبلی میں آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظور نومبر 13, 2025
  • 27ویں ترمیم کی منظوری: جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ مستعفی نومبر 13, 2025
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2025 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.