عمران عثمانیکھیللکھاری

کوروناوائرس نے پہلے پاکستانی کرکٹر کی جان لے لی ۔۔ عمران عثمانی

کورونا وائرس نے پاکستان کے پہلے بڑے کرکٹر کی جان لے لی،سابق فرسٹ کلاس کرکٹرظفر سرفراز پشاور کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے کہ پیر کی شب ان کا انتقال ہوگیا،ان کاکورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا ۔1988میں فرسٹ کلاس ڈیبیو کرنے والے کرکٹر نے 15 میچز میں 616رنز کئے،لیفٹ ہینڈڈ بلے باز نے 6ایک روزہ میچزمیں 96رنزبھی بنائے۔50 سالہ ظفرسرفراز نے 1994میں ریٹائرمنٹ لے لی اور پشاور ٹیم کے لئے کوچنگ بھی کرتے رہے ،چنددن قبل انہیں ہسپتال لے جایا گیا تھا جہاں طبعیت بگڑنے پر وہ وینٹی لیٹر پر تھے۔پاکستان کرکٹ بورڈ سابق اور موجودہ کرکٹرز نے ظفر سرفراز کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

فیس بک کمینٹ
Tags

متعلقہ تحریریں

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker