Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جولائی 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • ملاّؤں کے سامنے بے بس پاکستانی ریاست : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»مے ڈے کال اور زندگی۔۔گونج/ڈاکٹر عفان قیصر
لکھاری

مے ڈے کال اور زندگی۔۔گونج/ڈاکٹر عفان قیصر

ایڈیٹراگست 11, 20191 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہم زندگی کو نجانے ہزاروں سال کا تحفہ مان لیتے اور ہمیشہ اس کو خوب سے خوب تر بنانے کی جہد میں رہتے اور زندگی ایسی بے وفا چیز ہے کہ پلک جھپکتے میں کیا سے کیا ہوجاتا اور سب فنا ہوجاتا۔ اگر ہم میں سے ہر کسی کو اپنی موت کے وقت کا تعین ہوجائے تو یہ تمام نفسا نفسی اور جہد بس یہیں رک جائے، ہم میں سے ہر کوئی بس اپنی زندگی کے لمحوں کا ہی تعین کرے ،اتنی ہی محنت کرے اور اس دنیا سے چلا جائے، مگر یہ فیصلے قدرت کے پاس ہیں اور شاید اسی پر دنیا کا نظام قائم ہے۔ کالم لکھنے کی نیت سے رات کے آخری پہر میں نے گھر بالکونی کا رخ کیا، موسم بارش کے بعد سرد تھا اور ٹھنڈی ہوا چل رہی تھی۔ میری آنکھوں کے سامنے سات آٹھ منٹ میں ایسا منظر نقش ہوا کہ میرے اوسان خطا ہوگئے۔ یہ سب میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا سو اس منظر کے بعد کالم تحریر کرنے کے لیے کوئی اور موضوع ذہن کے دریچوں میں داخل ہی نہیں ہوا۔



 

اتفاق سے میں نے دو دن پہلے ہی May Day Call کی تاریخ پڑھی تھی۔ یہ الفاظ 1921 ءمیں لندن میں Croydon ائیرپورٹ پر فریڈریک نامی ایک ریڈیو ٹاور کے افسر نے شدید ایمرجنسی یا مدد کی صورت میں بلانے کے لیے باقائدہ ریڈیو رابطوں کا حصہ بنائے تھے۔9 مئی 1980ءکو MV Summit Venture نامی جاپانی بحری جہاز امریکی ریاست فلوریڈا کی آبنائے تامپا میں معروف Sunshine Skyway پل سے ٹکرایا تھا، اس سے یہ جہاز اور پل مکمل تباہ ہوگئے تھے، مگر اس بحری جہاز کے ٹکرانے سے پہلے ایک آواز امر ہوگئی۔ اس جہاز کے کپتان نے مے ڈے کال یعنی مدد کے لیے سگنل چھوڑا تھا، وہ پوری ریکارڈنگ آج بھی محفوظ ہے ،اور اسی کو بنیاد بنا کر فریڈرک نے بعد میں ریڈیو ٹاور سگنل میں مے ڈے کال کے الفاظ کو کسی بھی ناگہانی صورت حال کے لیے پہلا پیغام دینے کے لیے امر کردیا۔اس لیے کبھی بھی آپ کو کسی ہوائی جہاز کا حادثے کے بعد بلیک باکس مل جائے تو آپ کو مے ڈے کال کی آواز سب سے پہلے سنائی دیتی ہے۔ رات گہری تھی ، سوچوں کا عجیب سا محور تھا، کبھی کالم کے لیے کچھ خیالات دماغ میں اکٹھے کرنے لگتا تو کام کی جگہ کا سٹریس حاوی ہوجاتا، کبھی کسی مریض کا کیس دماغ میں اٹک جاتا ،کبھی پڑھائی کی ٹینشن ہونے لگتی، کبھی مہنگائی اور کبھی ملکی حالات کی۔ ایسے میں کالے آسمان میں ایک طیارہ بہت نیچی پرواز کرتا نظر آیا۔ یہ عین میرے گھر کے اوپر سے گزرا اور اس میں سے دھواں نکل رہا تھا۔ یہ ملک کے دارلخلافہ کا انتہائی پوش علاقہ تھا اور رات کے اس پہر طیارے کی اتنی نیچی پرواز اور اس میں سے دھواں نکلنا ،یہ سب حیران کن تھا۔ میری آنکھوں کے سامنے طیارہ دریائے سواں کے اوپر گزرا اور پھر سامنے رہائشی کالونی سے ملحقہ گاؤں کی آبادی پر چکر سے لگانے لگا۔ یہ اسلام آباد بحریہ ٹاؤن فیز 7 سے ملحقہ گاؤں موڑہ کلو تھا۔ جہاز آہستہ آہستہ اس گاؤں کی جانب بڑھتا گیا، پھر ایک دم کسی میزائیل کی سی تیزی سے نیچے اترا اور پھر ایک دم اندھیری رات میں بہت تیز آگ اور روشنی بلند ہوئی اور بہت سا دھواں اٹھنے لگا۔ میری آنکھوں کے سامنے جہاز کریش ہو گیا تھا۔ میں نے فوری اہلیہ کو اٹھایا اور ہم دونوں نے رہائیشی سیکیورٹی کو فون کیا، معلوم ہوا کہ قریبی گاؤں میں طیارہ گرا ہے۔ طیارہ گرنے سے 7 منٹ پہلے مے ڈے کال دی جاچکی تھی۔ اس لیے علاقے کی ریسکیو ٹیمیں اور تمام سیکیورٹی عملہ روانہ ہوچکا تھا۔ تھوڑی دیر پہلے جو منظر میری آنکھوں میں قید ہوا تھا اس کی مزید تفصیلات سوشل میڈیا پر آنے لگیں۔ جب طیارے کے ایک انجن سے دھواں نکل رہا تھا تو وہ طیارے پر سے اپنا کنٹرول کھورہے تھے۔ مے ڈے کال ملتے ہی آرمی ریسکیو کی ٹیمز متحرک ہوگئیں، طیارے کی ممکنہ کریش لینڈنگ کی جگہ کو مارک کرلیا گیا۔دونوں پائلٹس لیفٹیننٹ کرنل ثاقب اور لیفٹیننٹ کرنل وسیم انتہائی تربیت یافتہ اور ہر طرح کے حالات سے نپٹنے کی صلاحیت رکھتے تھے. پائلٹس نے طیارے کا رخ آبادی سے موڑ کر ویرانے کی جانب کردیا، رفتار کم کرنے کے لئے انجن آف کر دیئے گئے تاہم انجنز سے نکلنے والا دھواں آگ کے شعلوں میں تبدیل ہوچکا تھا۔ یہ آرمی ایوی ایشن کا FL-766 بیچ کرافٹ کنگ ایئر 350 طیارہ تھا جو عموماً رسد پہنچانے، سگنل کیرئیر، مانیٹرنگ، ایمبیرگو مومنٹس اور شورش زدہ علاقوں میں پھنسے افراد کو بچانے کے آپریشنز میں استعمال کیا جاتا ہے۔حادثے سے 3 منٹ پہلے دونوں پائلٹس طیارے پر سے مکمل کنٹرول کھو چکے تھے آگ طیارے میں پھیل چکی تھی یہ وہ وقت تھا جب جہاز سے ایجیکٹ کیا جاسکتا تھا یعنی طیارے کے عملے میں موجود پانچ افراد نکل سکتے تھے۔ مگر سات ہزار کلو کا طیارہ تین سو بیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اگر آبادی پہ گر جاتا تو یہ کسی قیامت صغریٰ سے کم نہیں تھا۔


رات کے پچھلے پہر سکون کی نیند سوئی سینکڑوں زندگیاں ایک لمحے کے اندر جلی ہوئی لاشوں میں تبدیل ہو جاتیں اور بحریہ ٹاون فیز سیون کا پوش علاقہ جنگ سے تباہ حال شہر کا منظر پیش کر رہا ہوتا۔ پاک فوج کے جانباز پائلیٹس اس نقصان سے آگاہ تھے وہ آخری لمحے تک طیارے میں رہے ، اسکی رفتار کو کم کرنے اور طیارے کو آبادی سے جتنا ہوسکے دور لے جانے کی کوشش میں رہے۔ آگ کی لپٹوں میں جلتا طیارہ، جب موڑہ کلو نامی دیہات میں گرا اس وقت جہاز عمودی سمت میں نیچے آرہا تھا، کیونکہ بڑی تباہی سے بچنے کے لئے یہ وہ آخری حربہ تھا جو پائلٹس نے آزمایا کہ آخری لمحوں جہاز کو سلائیڈ لینڈنگ کروانے کے بجائے اسکا رخ زمین کی جانب موڑ دیا تاکہ طیارہ گرنے سے محدود علاقہ اسکی زد میں آئے۔ جس جگہ طیارہ گرا وہ بحریہ ٹاون اسلام آباد فیز 7 کا مضافاتی علاقہ تھا ۔طیارے کی زد میں دو گھر آئے جو مکمل تباہ ہو گئے ۔طیارے میں سوار دونوں پائلٹس سمیت عملے کے پانچ افراد اور دونوں گھروں کے مکین دیگر بارہ افراد شہید ہوگئے۔ آگ نے آس پاس کے گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے دس کے قریب لوگ زخمی ہوئے، ریسکیو کی ٹیمیں جو پہلے سے سٹینڈ بائی پر تھیں اور طیارے کی لینڈنگ لوکیشنز کی طرف نکل پڑئی تھیں بروقت حادثے کی جگہ پہنچیں اور آگ پہ قابو پالیا۔ یہ سب جان کر میرا یمان پاک فوج کی ہمت، حونصلے ، دلیری اور قربانی پر اور پختہ گیا۔ اگر پائلٹس جن کے پاس آپشن موجود تھا اپنی زندگیاں بچانے کے لیے طیارے سے ایجیکٹ کر جاتے اور خدانخواستہ یہ طیارہ پوش ترین علاقے میں بلڈنگز اور گھروں کو روندتا نکل جاتا تو آج ہم لاشیں گِن رہے ہوتے اور نقصان کا اندازہ لگانا مشکل ہوتا یا شاید خود لاش بن گئے ہوتے۔ اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر آخری لمحے تک طیارے کو کنٹرول میں رکھنے اور مقامی آبادی کو بڑے نقصان سے بچانے والے ان جانباز سپاہیوں کو جتنا خراجِ تحسین پیش کیا جائے کم ہے۔ یہ رات صرف رات نہیں تھی اور جو منظر میں نے خو دیکھا تھا، وہ میرے لیے زندگی کی اصل قدر جاننے کے لیے کافی تھا۔ یہ طیارہ میرے گھر کے عین اوپر سے گزرا تھا۔ یہ پائیلٹس کی جانبازی تھی کہ وہ اسے آبادی سے دور لے گئے اور مضافاتی علاقے میں اسے ڈراپ کردیا۔یوں اپنی جانوں کا نظرانہ دے پاک فوج کے پائیلٹس نے کئی جانیں بچا لیں۔ آج گھر کی اسی بالکونی پر جہاں میری آنکھوں نے یہ تمام منظر قید کیا تھا، رات کے آخری پہر قارئین کے لیے تحریر کرہا ہوں،تاکہ ایک گونج ہمیں پاک فوج کے جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے ساتھ زندگی کی اصل حقیقت بھی بتا سکے،وہ حقیقت جو شاید موڑہ کلو کے گاؤں میں ان دو گھروں میں سکون کی نیند سوئے بارہ افراد پر بھی آشکار نہ تھی،جو پلک جھپکتے میں خوابوں کی دنیا میں ہی دھواں ہوگئے اور مے ڈے کال بھی نہ دے سکے۔ہم سب کی زندگی کی اصل حقیقت بس اتنی ہی ہے جو کسی مے ڈے کال کی بھی محتاج نہیں۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

طیارہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکوئی آگے بڑھے یا پیچھے ہٹے، فتح افواج دنداں شکن کی ہو گی۔۔ سید مجاہد علی
Next Article زنجیر ( 2 ) ۔۔ حنا عنبرین
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

شارجہ سے آنے والا کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، پانچ افراد سوار تھے : ریسکیو آپریشن جاری

جولائی 8, 2026

بھارتی : فضائیہ کا لڑاکا طیارہ راجستھان میں گر کر تباہ، دونوں پائلٹ ہلاک

جولائی 9, 2025

کابل سےنکلنے کی کوشش : لوگ طیاروں پر چڑھ دوڑے : تین پہیوں سے گر کر ہلاک

اگست 16, 2021

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے جولائی 20, 2026
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم جولائی 19, 2026
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 19, 2026
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج جولائی 19, 2026
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے جولائی 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.