Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹر انوار احمد»کڑکڑاتے نوٹوں والے مولانا ، پرتگال کی شراب اور جیل توڑنے والا ناول نگار : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد
ڈاکٹر انوار احمد

کڑکڑاتے نوٹوں والے مولانا ، پرتگال کی شراب اور جیل توڑنے والا ناول نگار : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد

ایڈیٹرستمبر 19, 202534 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
dr anwar ahmad
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

آخر کوئی وجہ توہو گی کہ پاکستان کے وزیر دفاع نے پرتگال کو ہمارے بدعنوان سرکاری افسروں کی جنت کہا ہے۔وہاں کی تیز شراب ،تھرکنے پر اکسانے والی موسیقی اور فٹ بال کا چرچا توشاید ہر بالغ نے سنا ہوگا،ہسپانیہ کی قربت کے سبب لزبن کے شمال میں فاطمہ نامی قصبہ بھی سمجھ میں آتا ہے جہاں ایک روایت کے مطابق تین کم سن چرواہوں نے حضرت مریم کو اپنے روبرو دیکھا تھا،ایسی ہی ایک زیارت گاہ ازمیر کی دشوار گزار پہاڑی پر مریمانے( مریم انے،انے بمعنی ماں) کے نام کی میں نے خود دیکھی تھی مگرسوال تو وہی ہے کہ پرتگال کے بینک سوئٹزر لینڈ سے زیادہ منافع دیتے ہیں یا بہت سے معاملات پوشیدہ رکھتے ہیں؟۔
باقی رہا بچوں کی شادیوں پر ان طاقت وروں کی جانب سے سلامی کے نام پر کروڑوں روپے لینا، کوئی انوکھی بات نہیں اب تو جب سے پانچ پانچ ہزار روپے کے نوٹ آئے ہیں،دولہا میاں کو نوٹوں کے ہار پہنانے کارواج ہی تقریباً ختم ہو گیا ہے،وگرنہ بہت سی مذہبی جماعتوں کے کارکن نوٹوں کے یہی ہار بنایا کرتے تھے۔بے نظیر بھٹو وزیر اعظم بنیں تو ان کے اتحادی ایک مولانا صاحب کی پہلی فرمائش یہی تھی کہ میری جماعت کے غریب کارکن نوٹوں کے ہار بناتے ہیں اسٹیٹ بینک کے گورنر کو ہدایت کریں کہ وہ روزانہ انہیں ایک کروڑ کے نئے کڑکڑاتے نوٹ فراہم کر دیا کریں۔پھر یہ فرمائش بڑھتی چلی گئی یا تو مولانا کے غریب کارکنوں کا کاروبار پھیل گیا یا انہوں نے ایسے نوٹوں کی گڈیاں بھی خاکم ’’کالے بازار‘‘میں بیچنی شروع کر دیں ۔
آپ کو یاد ہوگا کہ ریٹائرڈ میجرجنرل نصیر اللہ بابر محض وزیر داخلہ نہیں تھے بی بی کو بہت پسند تھے ایک تو بی بی کو وزیر اعظم بن کر بھی بہت عرصہ حسرت رہی کہ ان کے آرمی چیف مرزا اسلم بیگ انہیں سلیوٹ نہیں کرتے تھے۔ مرزا صاحب چونکہ نصیراللہ بابر کے اے ڈی سی رہے تھے اس لئے وہ جب اونچی آواز میں انہیں یوں بلاتے ’’ادھرآ ؤ میری بات سنو‘‘ اور وہ کہتے ’’یس سر‘‘! تو ہمارے آئی بی سے وابستہ جیالے شاگرد افضل شیخ بتاتے تھے کہ بی بی بعض چیزوں کو ترسے ہوئے بچوں کی طرح بہت خوش ہو جاتی تھیں دوسرے جب بی بی نے کابینہ کو بتایا کہ کہ نئے کرنسی نوٹ روزانہ فراہم کرنے کیلئے مولانا کا مطالبہ بڑھ گیا ہے تو جنرل بابر نے کہا تھا’’بی بی صاحبہ! مولانا کو اسٹیٹ بینک کی چابیاں دے دو وہ اندر جاکے روزانہ اپنے حسب منشا کڑ کڑ کرتے نوٹ نکال آیا کرے‘‘۔
بہر طور طاقت وروں کی اولاد کی شادیوں پر سلامی کے موقع پر ہمارے باخبر صحافی ’’کڑکڑاتے نوٹ‘‘ اور ’’چمچماتی گاڑیوں‘‘ کی ترکیبوں کیساتھ پیپلز پارٹی کی اقتدار سے رخصتی کے منصوبے بنانیوالے صدر غلام اسحاق خان،مرزا صاحب یا ایک خفیہ ایجنسی کے سربراہ کی ملاقاتوں کو ریشہ دوانی کی بجائے ’’مسکوٹ‘‘ کہا کرتے پھر ایک تجربے کے بعد بی بی صدر مملکت ’’فاروق بھائی‘‘ کو لے آئیں تو عزت مآب سجاد علی شاہ بھی اس مسکوٹ میں شامل ہوگئے تب کچھ ایسا ہوا کہ عارف نظامی نے بھی لکھ دیا کہ بی بی کی حکومت اب چوبیس یا اڑتالیس گھنٹے کی مہمان ہے پھر ہمارے شاگرد عزیز افضل شیخ ایوان صدر میں براجمان مظہر عارف یا قسور سعید مرزا سے توقع رکھتے تھے کہ وہ اپنے ہونٹوں پر لگے تالے اگر کھول نہیں سکتے تو پرانے تعلقات کی لاج نباہنے کو کوئی ’’چابی‘‘ اس قید خانے کے کسی دریچے سے باہر پھینک دیں گے میں تب انقرہ اردو چیئر پر تھا میں نے شاگرد عزیز سے کہا کہ ڈان کے کالم نگارارد شیر کاوس جی، فاروق بھائی اورارشاد احمد حقانی کے ساتھ ساتھ’’مسکوٹ‘‘ میں شامل ہیں اپنے باس رحمان ملک کو دونوں کے تازہ ترین دو،دوکالم پڑھا دو کہ کالم نگار کوئی راز اپنے اندر نہیں رکھ سکتا ۔
تب میرا بیٹا احمد تمثال انقرہ کے ایمبیسی سکول میں پڑھ رہا تھا اس نے دو ایک دفعہ مجھ سے کہا بھی کہ آپ اردو میں موٹے موٹے لفظ کیوں لکھتے ہیں؟ مسکوٹ،نوشتہ دیوار، اقتدار کے قیدی،تب تمثال کولا،نان کباب اورآئس کریم کی وجہ سے موٹاپے کی طرف مائل ہورہا تھا۔ وہ میرے استاد اے بی اشرف کا بھی لاڈلا تھا وہ اسے کہتے Take care of you تو وہ پوچھا کرتا تھا کہ انکل اشرف میرے موٹاپے کی طرف تو اشارہ نہیں کر رہے تھے؟ تب میں اسے اس کے ایک اور انکل رؤ ف شیخ کی شادی کا لطیفہ سنایا کرتا تھا جب ہمارے ایک استاد سید افتخار حسین شاہ نے اسے سہرا باندھ کے کہا:آج سے آپ کی آنکھوں پر پردہ پڑ گیا ہے اور ایک بڑے لفافے کے اندر سے ایک درمیانہ لفافہ نکالا اور اسکے اندر سے ایک چھوٹا لفافہ نکال کے بیس روپے بطور سلامی دئیے مگر رئوف کے خوش مزاج بھائی محمد نواز نے دس دس روپے کے کڑکڑ کرتے نوٹوں کا ہار پہنایا تو ایک بے تکلف دوست (خ۔ ش) نے دولہا سے گلے ملتے ہوئے دو نوٹ کھسکا لئے دولہا نے شور مچا دیا،بعد میں نوٹ سرکانے والے دوست ریڈیو پاکستان سے وابستہ ہو کر مذہبی پروگرام کرنے لگے اور میں نے دولہا سے پوچھا تمہیں کیسے پتا چلا تو اس نے کہا میں شیخ ہوں میں نے محسوس کر لیا تھا کہ ہار کا وزن کچھ کم ہو گیا ہے۔
alvoro purtageze
یہ کالم لکھنے سے پہلے میں نے انگلستان میں مقیم اپنے بیٹے ڈاکٹر احمد تمثال سے کہا کہ تمہارے انقرہ کے اسکول میں پرتگال کی ایک پیاری بچی پیتریشیاپڑھتی تھی اس سے پوچھو کہ پرتگال کے کسی ادیب کا نام تو بتائے میں اس کی کتابیں پڑھوں،بیٹے نے جواب دیا کہ اب وہ لندن میں ہے اور پرتگال کے الورو کونہل کی وہ کتابیں بھی پڑھتی ہےجو گیارہ برس جیل میں رہنے سے اکتا کر جیل توڑ کے فرار ہونے کے بعد اس نےمینوئل تیاگو کے قلمی نام سے لکھی ہیں۔ہمارے ہاں بعض مصنفوں کے بارے میں یہ تو کہا جاتا ہے کہ وہ مشکل دنوں میں فرضی ناموں سے لکھتے ہیں تاہم اتنے بہت سے ناول لکھ لیں اور کوئی اشارہ نہ کریں کہ یہ ہم ہیں۔کیا پتہ ہمارےوزیر دفاع اور ان کے ’’معتوب‘‘افسر انہی ناولوں کے شوقین ہوں۔
( بشکریہ : روزنامہ جنگ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ناول نگار
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleچمن سرحد کے قریب پارکنگ میں دھماکا، 6 افراد جاں بحق
Next Article نصرت جاوید کا کالم : یسین ملک کا حیران کر دینے والا حلف نامہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

غزہ سے یکجہتی : اروندھتی رائے کا برلن فلم فیسٹیول کے بائیکاٹ کا اعلان

فروری 24, 2026

18 دسمبر ۔۔ نام ور ترقی پسند دانش ور شوکت صدیقی کا یومِ وفات

دسمبر 18, 2025

امریکا نواز ماریہ کورینا مچاڈو ، اسپیڈ بریکر پر رکی محنت کش دنیا اور ایک اجتماعی دھکا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

اکتوبر 13, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.