Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • رات گئے شدید حملوں کے بعد ایران کے خلاف امریکی جوابی کارروائیاں ختم
  • کوئٹہ : سرکاری ملازم نے مبینہ طور پر بیوی اور چار بچوں کو قتل کرکے خودکشی کر لی
  • ڈکار مینیجمنٹ فورس اور بریتھ ریگولیشن اتھارٹی :شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا لانگ مار چ شروع
  • جنگ کے دو متوالوں کے درمیان پھنسے صدر ٹرمپ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عدلیہ سے مکالمے کی ضرورت : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ
  • کشیر کی کہانی ۔۔ کل کے اتحادی آج کے دہشت گرد : حامد میر کا کالم
  • آزاد کشمیر : عوام اور پولیس میں جھڑپیں، تین پولیس اہلکار ہلاک، 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ
  • آزاد کشمیر میں تصادم سے گریز کی ضرورت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اسلام آباد میں ایک صحافی لاپتہ ہونے کی اطلاعات
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹرصغراصدف»ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:ورنہ ہمیں لاہور چھوڑنا پڑے گا!
ڈاکٹرصغراصدف

ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:ورنہ ہمیں لاہور چھوڑنا پڑے گا!

ایڈیٹردسمبر 4, 20239 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
lahore smog
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہم لاہور میں رہنے والے اس شہر سے کتنی محبت کرتے ہیں اس کو الفاظ میں تحریر کرکے بتایا اور سمجھایا نہیں جا سکتا۔ لاہور ہماری روح،سوچ، احساس اور مزاج میں رچا ہوا ہے۔لاہور کی فضا روحانی بھی ہے اور جمالیاتی بھی یوں ہمارا اس سے تعلق روحانی بھی ہے اور جذباتی بھی۔ اس لیے اس سے دور جانا لاہوریوں کیلئے ہمیشہ بہت دشوار رہا ہے۔ بہت سارے لوگ دیگر ملکوں میں روزگار، تعلیم اور دیگر سلسلوں میں جا بستے ہیں لیکن وہ لاہور کو دل میں بسائے رکھتے ہیں۔ کسی بھی معتبر،مقدس اور ترقی یافتہ شہر کی فضا لاہوریوں کو لاہور کی محبت سے جدا نہیں کر سکتی، وہ اسے مس کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔میں بہت سے لوگوں کو جانتی ہوں جنھیں ملک اور بیرون ملک میں جاب کے حوالے سے اعلیٰ آفرز ملیں مگر انھوں نے لاہورمیں رہنے کو ترجیح دی۔
گزشتہ کئی دنوں سےا سموگ کے باعث لاہور کی فضا کو جس صورتحال کا سامنا ہے اسے دیکھتے ہوئے خوف آنے لگا ہے کہ اگر یہ آلودگی اسی طرح بڑھتی رہی تو کچھ سال بعد ہمیں زندہ رہنے کیلئے ماسک نہیں آکسیجن ڈرم اٹھائے رکھنا پڑیں گے۔ تمام کھڑکیاں دروازے بند ہونے کے باوجود گندگی کے ذرات شیشے سے چھن کر آنے والی روشنی میں اڑتے دکھائی بھی دیتے ہیں اور منہ ناک میں گھستے بھی محسوس ہوتے ہیں۔ منہ بند رکھا جا سکتا ہے مگر سانس لینا تو بند نہیں کر سکتے۔صبح اوس میں بھیگے پودوں پر گرنے والی میل کی تہہ جمی ہوتی ہے اسی طرح کی تہہ ہمارے پھیپھڑوں پر بھی بن رہی ہے۔سوچئے ہم کتنا کوڑا کرکٹ اپنے اندر جمع کر رہے ہیں جو ہمیں مختلف بیماریوں کا شکار بھی کر رہا ہے اور ہماری اوسط عمر میں بھی سات سے دس سال کمی کر رہا ہے ۔پاکستان میں چھاتی، جگر، لبلبے، پھیپھڑوں، منہ اور پروسٹیٹ کا کینسر تقریباً وبا کی صورت اختیار کر چکا ہے۔ ماہرین کے مطابق موروثی وجوہات کا تناسب بہت کم ہے جبکہ ماحولیاتی، پانی اور غذائی آلودگی بڑا سبب ہے۔پھر یہ میل صرف انسانوں کو نہیں کھارہی ہمارے پورے ماحول کو مسمار کر رہی ہے۔ ہماری تاریخی، ثقافتی عمارتوں کا حسن گہنا رہی ہے۔اگر ہم نے ایک نارمل طبعی زندگی جینی ہے، اپنے بچوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے تو آج سے باتیں نہیں مستقل بنیادوں پراسموگ کے تدارک کی مہم شروع کرنا ہوگی۔ لاک ڈاؤن اور مصنوعی بارشیں وقتی حل ہیں۔ یہ وہ دوا نہیں جو مرض کو مستقل ختم کر سکے۔
اسموگ آلودگی کا عفریت ہے جس سے نجات کیلئے لاہور کی آبادی کا دباؤ کم کرنے کیلئے غیرقانونی بسنے والوں کو خداحافظ کہنا ہوگا، چھوٹے شہروں اور قصبوں کے نزدیک فیکٹریاں، کاروباری مراکز،کالج اور یونیورسٹیوں کے سب کیمپس بنانے ہوں گے۔ نئی ہاؤسنگ سوسائٹیز پر بین لگانا ہوگا۔ سڑکوں پر ٹریفک کم کرنے کیلئے تمام سرکاری ملازمین اور اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا کیلئے خصوصی بسیں چلائی جائیں۔اگر ہر علاقے سے پبلک ٹرانسپورٹ کا آغاز ہو جائے ، لوگوں کو ماہانہ بچت پاسز جاری کئے جائیں تو وہ بس میں سفر کو ترجیح دیں گے۔جب ہم برطانیہ ، فرانس یا دیگر ترقی یافتہ ملکوں میں جاتے ہیں تو کتنی سہولت سے بسوں اور ٹرینوں میں سفر کرتے ہیں۔ ویسا ہی نظام یہاں بھی اپنانے کی ضرورت ہے۔ پورے شہر کو جوڑنے والی معیاری پبلک ٹرانسپورٹ بہت سے مسائل کا حل ہوگی۔شجرکاری کیلئےصرف اعلانات نہ کئے جائیں بلکہ ہر شہری اپنے گھر، دفتر، گلی، علاقے میں پودے لگا کر تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کرے۔ طالبعلموں کو خصوصی ٹاسک دئیے جائیں۔ اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر تحصیل اور ضلع میں خالی پڑی زمینوں پر پودے لگوائیں۔فرنس آئل سے چلنے والی اورا سکریپ خصوصاََ پلاسٹک کو جلانے والی بھٹیوں، اینٹوں کےبھٹوں اور ہر قسم کی فیکٹریوں کو لاہور سے دور شفٹ کیا جائے اور ان فیکٹریوں کے بوائیلر پر فلٹر والی چمنیاں لگائی جائیں۔افسوس اس بات کا ہے کہ محکمہ ماحولیات نے کبھی جدید سائنسی تحقیق سے فائدہ اٹھا کر ماحول کو بچانے کی نہ مستقل بنیادوں پر کوشش کی نہ وقتی حل ڈھونڈا، جیسے کہ اینٹوں کے بھٹے سے پیدا ہونے والی آلودگی کے خاتمے میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کارآمد ہو سکتی ہے،جب کہ فیکٹریوں اور بھٹوں کی چمنیوں میں سے صرف چند لاکھ میں واٹر ٹریٹمنٹ کے ذریعے خارج ہونے والے دھوئیں کو صاف کرکے اسموگ میں فوری کمی لائی جا سکتی ہے۔ اچھی بات ہے کہ شہر میں دھواں دینے والی گاڑیوں کو بند کیا جا رہا ہے لیکن ابھی تک ہم بہت فرسودہ ایندھن استعمال کر رہے ہیں۔ آئل ریفائنری کی اپ گریڈیشن سے ان مسائل سے چھٹکارا پایا جاسکتا ہے۔ ڈیزل انجن گاڑیوں کو سولر ہائیڈروجن فیول پر منتقل کیا جائے تو بہتری آسکتی ہے۔جہاں صنعتی اور ٹرانسپورٹیشن سے پیدا ہونے والی گیسوں کی مقدار میں کمی بہت ضروری ہے وہیں گرین بیلٹ میں اضافہ کیا جانا اہمیت کا حامل ہے، درخت لگانے اور ان کی حفاظت کرنے کے بارے میں آگاہی میڈیا کے پروگراموں خبرناموں، مذہبی خطبوں، سیاسی تقریروں، کلاس روم لیکچرز میں شامل ہونی چاہیے ۔اداکاروں، فنکاروں، ادیبوں، کھلاڑیوں، صحافیوں اور گلوکاروں کو درخت لگانے کی مہم کا حصہ بنایا جائے۔ اسموگ سے نجات ایک مشکل مرحلہ ہے ناممکن نہیں۔ آئیے ہم سب انفرادی اور اجتماعی سطح پر اس حیات دشمن آلودگی کے خاتمے کے لئے عمل پیرا ہوں۔اپنے آپ، اپنے شہر اور اپنے بچوں کے لئے فضا کی صفائی ستھرائی کے لئے عملی اقدامات کریں۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوجاہت مسعودکا کالم:رائے عامہ کے نام پر رائے مخصوصہ
Next Article نصرت جاویدکا تجزیہ:ملک کو تحریری آئین کے تحت چلانے کا”جھانسہ”
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

رات گئے شدید حملوں کے بعد ایران کے خلاف امریکی جوابی کارروائیاں ختم

جون 10, 2026

کوئٹہ : سرکاری ملازم نے مبینہ طور پر بیوی اور چار بچوں کو قتل کرکے خودکشی کر لی

جون 9, 2026

ڈکار مینیجمنٹ فورس اور بریتھ ریگولیشن اتھارٹی :شہزاد عمران خان کا کالم

جون 9, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • رات گئے شدید حملوں کے بعد ایران کے خلاف امریکی جوابی کارروائیاں ختم جون 10, 2026
  • کوئٹہ : سرکاری ملازم نے مبینہ طور پر بیوی اور چار بچوں کو قتل کرکے خودکشی کر لی جون 9, 2026
  • ڈکار مینیجمنٹ فورس اور بریتھ ریگولیشن اتھارٹی :شہزاد عمران خان کا کالم جون 9, 2026
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا لانگ مار چ شروع جون 9, 2026
  • جنگ کے دو متوالوں کے درمیان پھنسے صدر ٹرمپ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.