Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹرصغراصدف»ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:کیہ جاناں میں کوئی وڑے اڑیا
ڈاکٹرصغراصدف

ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:کیہ جاناں میں کوئی وڑے اڑیا

ایڈیٹراگست 28, 20212 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اِن دِنوں بلھے شاہ کا 264 واں عرس جاری ہے۔ یقیناً وہ دن بہت مبارک اور کرامت والا ہو گا جس دن پنجاب کی سرزمین پر عظیم صوفیانہ روایات کے حامل صوفی، فلسفی، گیانی اور آفاقی سچائیوں کے پرچارک بلھے شاہ نے جنم لیا۔ بلھے کی شاعری، فکر اور عمل کسی ایک مضمون یا کالم کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ ایک صوفی جو تشکیک کا بانی ہو، جس کا ہر لمحہ جمال اور کمال کی دھن پر محوِ رقصاں ہو، جو زمانے کے ہر کیدو کے لئے للکار ہو، جس کی شاعری کا ڈھانچہ جمالیات اور ملامت سے مزین ہو۔
وہ سوال جو ابھی تک بڑے بڑے فلسفیوں اور گیانیوں کی چوکھٹ پر ہاتھ باندھے کھڑے تھے، بلھے نے انہیں سنا، سمجھا اور کھوجنا شروع کر دیا۔ اس کا پہلا سوال اپنی ذات سے تھا، اپنے باطن سے تھا۔ یہ سوال اپنی پہچان اور تشخص سے متعلق تھا کیونکہ خود سے آشنائی کے بعد آنکھ کے آئینے میں جنم لینے والا منظر یوں مشکوک ہو گیا کہ اندر باہر گڈمڈ ہو گیا۔ دل میں براجمان ہستی ہر شے میں ہویدا تھی۔ پھر جسم کا پنجرہ، خول اور علیحدہ تشخص کیا معنی رکھتا تھا اس لئے اس نے نسلِ انسانی کی تمام موجود تاریخ کی نیکوکار اور جابر ہستیوں میں خود کو تلاشنا شروع کیا لیکن گتھی کا سراغ نہ مل سکا۔ میں کون ہوں، کیا میری الگ ہستی وجود رکھتی ہے یا میں کسی کا پر تو ہوں۔ اگر میری الگ ہستی موجود ہے تو میرے اختیار کا دائرہ کہاں تک ہے جبکہ میں تو اتنا بے اختیار ہوں کہ جس نام سے پہچانا جاتا ہوں، جس نام پر اِتراتا ہوں وہ بھی میرا انتخاب نہیں، وہ بھی میں نے نہیں رکھا۔وہ گلی گلی ڈھنڈورا پیٹتا رہاپھر لمبی ریاضت کے بعد گیان کی وہ سطح نصیب ہوئی جہاں سارے آفاق کی رنگا رنگی، نسلوں، مذہب، قوموں، زبانوں، شکلوں، ناموں اور عقیدوں کے اختلافات اور تضادات ایک پردہ ثابت ہوئے۔ انسان کے پاس اس پردے کو ہٹانا اور حقیقی محبوب کا دیدار کرنے کی صلاحیت موجود تھی۔
بلھے نے سب سے پہلے ان ظاہر پرستوں کو للکارا جو پردہ ہٹا کر محبوب کا دیدار کرنے کے بجائے پردے کی آڑ میں اپنے من میں موجود خواہشات، مفادات اور آرزوؤں کو عبادت میں سمو کر خود کو دھوکہ دے رہے تھے، بلھے نے ایسی راتوں کے جگ رتے کو مال کی رکھوالی کرنے سے تعبیر کیا، عبادت اور عشق کی رمز سمجھائی، عبادت کے مکتب میں عشق کو نصاب بنانے کی بات کی۔ محبوب کو پانے کے لئے دل کے صحن میں جھانکنے کی صلاح دی، پھر الف اور اک کو سمجھنے پر زور دیا۔ الف (ا) اور اک (1) ایک ہی طرح لکھا جاتا ہے، دونوں کا رخ اوپر کی طرف ہے۔ پھر اس نے سب سے چھوٹے ہندسے نقطہ (.) پر بات ختم کی جس کو تقسیم نہیں کیا جا سکتا اور یہی حقیقت ہے۔
لوگوں کے ظاہر اور باطن میں تضاد نے بلھے کو ملامت کی طرف راغب کیا، وہ ماتھے پر اچھائی کے لیبل لگا کر معصوم لوگوں کو تنگ کرنے والے ظاہر پرستوں کے خلاف ڈٹ گیا اور کہہ رہا تھا۔
راتیں جاگیں کریں عبادت راتیں جاگن کتے
بلھے کی سوچ ایک کی طلب ہے۔ نقطے (.) کی سمجھ ہے اور الف (ا) کا ادراک ہے۔ اور جب یہ سب سمجھ آجائے تو پھر ہر لمحہ عبادت بن جاتا ہے پھر انسان گہری نیند نہیں سو سکتا اس لئے وہ کہتے ہیں
اٹھ جاگ گھراڑے مار نہیں
ایہہ سون تیرے درکار نہیں
انسانی روح ایک نوجوان لڑکی ہے جس نے رخصت ہو کر پیا گھر جانا ہے۔ اس کافی میں انسان کی پوری کہانی موجود ہے، مٹی کے جسم نے مٹی میں مل جانا ہے، اسے کیڑوں مکوڑوں کی خوراک بننا ہے اس لئے رخصتی سے پہلے محبوب کا پسندیدہ جہیز تیار کرنا ہے۔ اگر غفلت کی نیند سو کر بے عملی میں عمر گزار دی، چرخے کو ہاتھ نہ لگایا، سائیں سے غافل رہی تو کیسے اس کی محبت پاؤ گی۔ روح کا یہ سفر بہت مشکل سفر ہے۔ اس میں میدان، دریا، پہاڑ، جنگل، صحرا، سمندر اور کانٹوں بھرے رستے ہیں جن سے گزر کر جانا ضروری ہے۔ وہ اسے یاد دلاتے ہیں کہ یہاں کتنے بڑے بڑے سلطان، سکندر، پیام بر آئے، یوسف جیسے خوبصورت آئے، زلیخا کو جوانی اور محبت عطا ہوئی مگر پھر اسے بھی یہ محبت چھوڑ کر ازلی کی لو لگی، کیا تم نے تختِ سلیمان کا قصہ نہیں پڑھا۔ بڑے لشکر والوں کے غرور کی عبرت نہیں دیکھی۔ پھر تمہیں کیوں احساس نہیں۔ اگر آج غفلت میں سو کر زندگی گزار دو گی تو پھر پچھتانا تمہارا مقدر بن جائے گا۔ یاد رکھو وہاں تمہارے ساتھ کھیلنے اور تمہارے دکھ درد سننے کے لئے کوئی نہیں ہو گا اس لئے جاگو، سوچو اور عمل شروع کر دو کیونکہ تمہیں یہ کردار نبھانے کے لئے دوسرا موقع نہیں دیا جائے گا۔ اس لئے چرخہ کاتنے یعنی عمل کی طرف دھیان کرو۔
فیر آون دوجی وار نہیں
اٹھ جاگ گھراڑے مار نہیں
آج تقسیم در تقسیم نسلِ انسانی کو بلھے کی شاعری کا پیغام سمجھنے کی ضرورت ہے تا کہ انسانیت پنپ سکے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعطا ء الحق قاسمی کا کالم:ڈرو اس وقت سے زمین کے خداؤ!
Next Article ایازامیرکا کالم:قوتِ فیصلہ چنگیزی ہو
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام

اپریل 30, 2026

ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 30, 2026

پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا

اپریل 30, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام اپریل 30, 2026
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی اپریل 29, 2026
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.