Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ارشد چوہدری»ارشد چوہدری کی خصوصی رپورٹ : لاہور میں زائد المیعاد سٹنٹ ڈالنے کا دوسرا واقعہ
ارشد چوہدری

ارشد چوہدری کی خصوصی رپورٹ : لاہور میں زائد المیعاد سٹنٹ ڈالنے کا دوسرا واقعہ

ایڈیٹرستمبر 3, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
operation hospital
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایک اور سکینڈل سامنے آیا ہے جس میں امراض قلب کے مریضوں کو مبینہ طور پر زائد المیعاد سٹنٹ ڈالے گئے ہیں۔
یہ معاملہ منظرعام پر آنے کے بعد حکام نے تحقیقات کے لیے انکوائری ٹیم تشکیل دے دی جس کے بارے میں سربراہ پی آئی سی کا کہنا ہے کہ تحقیقات انتظامیہ کے خلاف ہیں اس لیے وہ خود بھی اپنے آپ کو کمیٹی کے سامنے پیش کریں گے۔تاہم ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’یہ اتنا بڑا معاملہ نہیں کیونکہ ڈالے گئے سٹنٹ چند دن زائد المعیاد تھے۔‘
پنجاب کے امراض قلب کے بڑے ہسپتال میں یہ پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل بھی ناقص سٹنٹ ڈالنے اور زائد المعیاد ادویات کے استعمال کے سکینڈل سامنے آچکے ہیں لیکن اس بارے میں کوئی ٹھوس حکمت عملی تیار نہیں ہوسکی ہے۔
زائد المعیاد سٹنٹ مریضوں کو ڈالے کیسے گئے؟
پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر( سی ای او) ثاقب شفیع نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی سی میں مریضوں کو 12 سے14 تک زائد المعیاد سٹنٹ ڈالے گئے ہیں۔
’ان سٹنٹس کی قابل استعمال معیاد کو ختم ہوئے پانچ سے چھ دن ہوئے تھے جن سے کوئی خطرہ نظر نہیں آتا، تاہم جن مریضوں کو ڈالے گئے ہیں ان کی میڈیکل ہسٹری کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کا خیال رکھا جا رہا ہے تاکہ کوئی مسئلہ ہو تو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔‘
ڈاکٹر ثاقب شفیع کا کہنا تھا کہ پی آئی سی کی فارمیسی میں سٹنٹ موجود ہوتے ہیں جنہیں چیک کرنے کا نظام بھی موجود ہے۔انہوں نے بتایا کہ سینکڑوں سٹنٹ خریدے لیے جاتے ہیں جن میں سے ایکسپائر ہو جانے والے سٹنٹ کمپنی کو واپس کرنے کا معاہدہ ہوتا ہے۔ان کے مطابق جون سے اگست تک تین ماہ کے دوران 12 سے 14 مریضوں کو ایکسپائرڈ سٹنٹ ڈالے گئے ہیں۔ یہ سنگین لاپرواہی ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ اسی لیے حکومت نے جو انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے اس کے سامنے میں بطور ہسپتال انتظامی سربراہ پیش ہوں گا۔
زائد المعیاد سٹنٹ ڈالنے کا کیسے معلوم ہوا اور کارروائی کیا کی جا رہی ہے؟
پی آئی سی میں مریضوں کو زائد المیعاد سٹنٹ ڈالنے کا دورانیہ تین ماہ ہے لیکن اس بارے میں مریضوں، ان کے لواحقین یا ڈاکٹروں نے کوئی بات نہیں کی۔جب بدھ کو میڈیا پر خبریں چلنا شروع ہوئیں تو انتظامیہ بھی حرکت میں آگئی اور معاملے کی ابتدائی تحقیق سے معلوم ہوا کہ واقعی امراض قلب میں مبتلا کئی مریضوں کو زائد المعیاد سٹنٹ ڈال دیے گئے ہیں۔ترجمان محکمہ صحت پنجاب محمد حماد نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ اس بارے میں انکوائری ٹیم چھان بین کر رہی ہے اور جب وہ اپنی رپورٹ پیش کریں گے تو ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خیال رہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ 2017 میں بھی لاہور کے بڑے ہسپتالوں میں دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کو ناقص سٹنٹ ڈالنے کا سکینڈل سامنے آیا تھا۔
ایف آئی اے کی انکوائری میں میو ہسپتال لاہور میں 5700 روپے والا ناقص سٹنٹ تین لاکھ روپے میں مریضوں کو دینے اورغیر رجسٹرڈ سٹنٹ کلو کے حساب سے منگوائے جانے کا انکشاف ہوا تھا۔یہی نہیں اس سے قبل پی آئی سی میں ہی دل کے مریضوں کو زائد المیعاد ادویات دینے سے 50 سے زائد مریض ہلاک ہو گئے تھے۔
( بشکریہ : انڈپینڈنٹ اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

امراض قلب لاہور ہسپتال
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ:یہ گائے مزید دودھ نہیں دے گی
Next Article امریکہ میں سمندری طوفان سے 41 افراد ہلاک ، نیو یارک میں ہنگامی حالت
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

محسن نقوی: رومانوی شاعر اور ذاکر کی ہمہ جہت شخصیت : ڈاکٹر علی شاذف کا اختصاریہ

جنوری 15, 2026

لاہور: طالبہ کی ’خود کشی‘ کی کوشش، دوسری منزل سے چھلانگ لگادی ، حالت تشویش ناک

جنوری 6, 2026

ڈاکٹروں ، شاعرو ں اور ادیبوں کا محکمۂ دکانداری : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

دسمبر 31, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.