لیہ:اردواورسرائیکی کے نامور شاعر نسیمِ لیہ کو ہم سے بچھڑے 34برس بیت گئے ۔نسیم ِلیہ کااصل نام عبدالسمیع تھا وہ 31اگست 1929ءکولیہ میں پیدا ہوئے ،میٹرک تک وہیں تعلیم حاصل کی ۔1965ءسے 1993ءتک میونسپل لائبریری لیہ میں لائبریرین کے فرائض انجام دیئے ۔انہیں اردو اورسرائیکی شعراءمیں منفرد مقام حاصل تھا ۔لاتعداد مشاعروں میں شرکت کی ۔ان کی تصنیفات میں دامن یوسف (سورة یوسف کامنظوم ترجمہ )،صبح بقا ء،وکھرے ڈکھ حسین دے (حسینی دوہڑے )،لالہ صحرا،بال ِجبرائیل (منظورم سرائیکی ترجمہ )،تخت بلقیس اوربرگ لرزاں شامل ہیں ۔وہ 25اکتوبر1990ءکو کینسر کے باعث انتقال کرگئے ۔
فیس بک کمینٹ