Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»فاروق عادل»ڈاکٹر فاروق عادل کا کالم:وکیل پی ٹی آئی کو کیوں لے ڈوبے؟
فاروق عادل

ڈاکٹر فاروق عادل کا کالم:وکیل پی ٹی آئی کو کیوں لے ڈوبے؟

ایڈیٹرجنوری 16, 20246 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سپریم کورٹ میں جس وقت پی ٹی آئی کے انتخابی نشان کے مقدمے پر بحث جاری تھی، وکلا کی ایک جیسی باتوں کی تکرار سے طبیعت تھوڑی اوبھ گئی۔ بس اسی اثنا میں میری نگاہ ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کی کتاب ’میرے راہنما، میرے ہم نوا‘ پر پڑی۔ ڈاکٹر صاحب نے یہ ان لوگوں کے تذکرے لکھے ہیں، اپنے سیاسی سفر کے دوران میں ان کا جن جن سے واسطہ پڑا۔ فرید احمد پراچہ کا تعلق جماعت اسلامی کی دوسری پیڑھی سے ہے لیکن ان کا شمار ان خوش قسمت لوگوں میں ہوتا ہے جو پہلی دوسری اور تیسری نسل سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے مزاج اور افتاد طبع سے پوری طرح واقفیت رکھتے ہیں۔
اس لیے وہ جماعت سے وابستگی رکھنے والی جس شخصیت پر بھی قلم اٹھائیں، اس کا حق ادا کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں لہٰذا مولانا مودودی ہوں، میاں طفیل محمد ہوں، قاضی حسین احمد ہوں یا مولانا گلزار احمد مظاہری، سید اسعد گیلانی یا صفدر چوہدری، وہ کسی بھی شخصیت پر پوری تفصیل سے قلم اٹھا سکتے ہیں، اس طرح کہ تاریخ کا ایک بیانیہ مرتب ہو جائے۔ شاید یہی احساس تھا کہ ان تذکروں کے اختصار کے باعث خیال پیدا ہوا کہ ڈاکٹر صاحب اپنی گونا گوں مصروفیات میں سے اس کام کے لیے پورا وقت نہیں نکال سکے۔ پھر خیال ہوا کہ ایسا تو ممکن نہیں ہے کہ جن لوگوں سے تعلق خاطر میں زندگی گزر گئی ہو، ان کے بارے میں تفصیل سے بات نہ ہو سکتی ہو۔ بات یقیناً کی جا سکتی ہے لیکن ڈیجیٹل میڈیا کے زمانے میں شاید تفصیل کی ضرورت نہیں۔
سبب یہ ہے کہ آج کا سیاسی کارکن جس کے ہاتھ میں سیل فون ہے، فیس بک، انسٹا گرام اور ایس ہے، اس کے پاس اتنی فرصت ہی نہیں ہے کہ وہ ہمارے ہم عصروں کی طرح سے کئی سو صفحے کی کتاب لے کر بیٹھے اور اسے گھول کر اپنے من میں اتار لے۔ یہ زمانہ مختلف ہے۔ آج کے سیاسی کارکن کی تربیت اور بگڑے ہوئے مزاج کو درست رکھنے کے لیے چھوٹی چھوٹی اور مختصر تحریریں ہی موثر ہو سکتی ہیں، خاص طور پر اس پس منظر میں جب اختلاف دشمنی میں بدل چکا ہے اور یہ ممکن ہی نہیں رہا کہ اختلاف رکھنے والے لوگ باہم مصافحہ بھی کر سکیں۔
ہماری سیاسی ثقافت میں فروغ پانے والے اس افسوس ناک رجحان سے صرف پی ٹی آئی کے لوگ ہی متاثر نہیں ہوئے بلکہ ہر سیاسی جماعت کے کارکنوں نے یہ مضر اثرات قبول کیے ہیں۔ اس صورت حال کی اصلاح کا، ایک طریقہ بزرگوں کا طرز عمل ہے جنھوں نے بڑی بڑی آزمائشوں کا سامنا کرنے کے باوجود کبھی وہ طرز عمل اختیار نہیں کیا جس کا چلن آج ہمیں دکھائی دیتا ہے۔ مثلاً مولانا مودودی کے تذکرے میں انھوں نے لکھا ہے کہ وہ مریض سے نہیں مرض سے نفور کرتے تھے جب کہ مریض کو گلے لگا لیا کرتے تھے۔ اس پس منظر میں میں یہ سمجھتا ہوں کہ ڈاکٹر صاحب نے یہ مختصر تذکرے لکھ کر فرض کفایہ ادا کیا ہے۔ اللہ کرے کہ یہ کوشش اصلاح احوال کی تحریک کی ابتدا بن جائے۔
ڈاکٹر فرید پراچہ کی یہ تحریریں پڑھتے ہوئے اچانک یہ خیال ذہن میں آیا کہ انھیں اگر عمران خان اور ان کی جماعت کے بارے میں لکھنا پڑتا تو ان کی تحریر کیسی ہوتی؟ ڈاکٹر صاحب کے مزاج کو دیکھ کر اندازہ ہوا کہ انھیں اس مقصد کے لیے زیادہ محنت نہ کرنی پڑتی صرف انتخابی نشان کے مقدمے کی کارروائی ہی اس تذکرے کے لیے کافی و شافی ہوتی۔
یہ درست ہے کہ پی ٹی آئی سے اس کا انتخابی نشان واپس لیے جانے کے فیصلے نے اس کے وابستگان میں مایوسی پیدا ہوئی ہے اور بہ طور جماعت اس کے لیے سیاسی عمل میں شرکت آسان نہیں رہی لیکن اس واقعے میں پاکستان کے حقیقی سیاسی کارکن کے لیے بڑے سبق بھی پوشیدہ ہیں۔ مثلاً یہ کہ یہ جو ہماری سیاسی جماعتوں میں ٹھوس کام کرنی کی روایت نہیں رہی اور سارا کام ہی ہوائی اور زبانی چلتا ہے، ڈاکٹر صاحب اس جماعت کی مثال سے ہمیں بتاتے سیاسی جماعت بنانا اور چلانا مذاق نہیں، اسے چلانے اور اس میں جان ڈالنے کے لیے ضروری ہے کہ کچھ ٹھوس کام بھی کیے جائیں۔
یہ نہیں ہو سکتا کہ چیف جسٹس سوال کرے کہ اگر آپ نے الیکشن کرا دیے ہیں تو براہ کرم یہ بتا دیں کہ الیکشن کیسے ہوئے۔ انتخابی عمل کے دوران میں جو مختلف مراحل ہوتے ہیں، ان کے دستاویزات کیا ہیں تو علی ظفر ایڈوکیٹ اور حامد خان ایڈووکیٹ کے پاس نہ صرف بتانے کے لیے کچھ ہو بلکہ وہ ثبوت کے طور پر دستاویز بھی پیش کر سکیں۔ یہ وکلا جب یہ الزام لگائیں الیکشن کمیشن ان کی جماعت کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھ رہا ہے اور اس الزام پر جب عدالت ان سے پوچھے کہ آپ جو الزام لگا رہے ہیں، اس کا ثبوت کیا ہے تو وہ آئیں بائیں شائیں نہ کریں، ان کے پاس کہنے کے لیے بھی بہت کچھ ہو اور ثبوت کے طور پر پیش کرنے کے لیے ان کی فائل خالی نہ ہو۔
سچی بات یہ ہے کہ ہماری تاریخ میں پی ٹی آئی ایک عجیب جماعت کی حیثیت سے ابھری۔ اس کا ہاتھ پکڑ کر جب اسے کوئی چلاتا رہا، اس وقت کے معاملات چلتے رہے لیکن جیسے ہی سرپرستوں نے ہاتھ اٹھا لیے، اس جماعت کا پورا نظام ہی بگاڑ کا شکار ہو گیا۔
سوال پیدا ہوتا کہ پی ٹی آئی اس انجام سے دوچار ہوئی کیوں؟ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ یہ جماعت اور اس کی قیادت کی مثال اس شخص کی طرح ہے جس کی ساری زندگی الل ٹپ گزر جاتی ہے، کرنے کے لیے اس کے پاس کچھ ہوتا ہے اور نہ کچھ کرنے کی اس میں کچھ خواہش ہوتی ہے۔ یہی سبب ہے کہ اس کے وکلا اس کا مقدمہ لڑنے کے لیے میدان میں اترے تو وہ جانتے تھے کہ دفاع کرنے کے لیے ان کے پاس نہ کوئی قانونی نکتہ ہے اور کوئی دلیل لہٰذا انھوں نے ہر سطح پر اس جماعت کے مقدمات قانونی بنیاد پر لڑنے کے بہ جائے سیاسی بنیاد پر لڑے۔ سیاسی بنیاد پر مقدمہ لڑنے کا نتیجہ کیا ہوتا ہے؟ اس کا اندازہ پیپلز پارٹی سے زیادہ اور کسے ہو سکتا ہے جسے ذوالفقار علی بھٹو جیسی شخصیت کو قربان کرنا پڑا۔
تو بات یہ ہے کہ پیپلز پارٹی نے بھٹو کا مقدمہ قتل سیاسی بنیاد پر لڑا تو اپنے لیڈر سے ہاتھ دھوئے۔ پی ٹی آئی نے مقدمہ کسی قانونی بنیاد پر لڑنے سے گریز کیا تو اپنے انتخابی نشان سے محروم ہوئی۔ ممتاز تجزیہ کار ڈاکٹر طاہر نعیم ملک اس رائے سے مکمل طور پر اتفاق کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کی زندگی کا یہ حادثہ مستقبل کے سیاسی کارکنوں کے لیے ایک سبق ہو گا کہ اگر سیاسی عمل میں شریک ہونا ہے تو اسے ایک سنجیدہ سرگرمی بھی بنانا ہے پی ٹی آئی اور اس کے لیڈر کی طرح سے اسے محض کھیل تماشا نہیں بنانا۔ رضا سید اس رائے سے اتفاق کرتے ہیں لیکن اس میں ایک اور نکتے کا اضافہ کرتے ہیں۔
وہ کہتے ہیں کہ جنرل مشرف کے زمانے میں ایک بار وہ کچھ دوستوں کے ساتھ الطاف حسین سے ملے اور ان سے پوچھا کہ کیا کوٹہ سسٹم کے خاتمے کا یہ بہترین وقت نہیں؟ وہ کہتے ہیں کہ ان کے جواب نے انھیں حیران کر دیا۔ انھوں نے کہا کہ یہ مسئلہ حل کر دیا تو پھر ان کی سیاست کا کیا بنے گا؟ وہ کہتے ہیں کہ یہی حادثہ پی ٹی آئی کے ساتھ بھی بیتا ہے۔ عمران خان نے ہمیشہ کی طرح زیادہ غور و فکر کیے بغیر اپنی جماعت وکیلوں کو سونپ دی۔ اب اگر اس جماعت کے مسائل حل ہو جاتے ہیں تو آج وکیلوں کی جو اہمیت ہے، اس کا تو خاتمہ ہو جائے گا پھر وہ کیوں سنجیدگی سے کوئی مقدمہ لڑیں گے؟
(بشکریہ: روزنامہ ایکسپریس)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈاکٹر حریم طارق کا افسانہ : آپے رانجھا ہوئی ۔۔۔
Next Article نصرت جاویدکا تجزیہ:تحریک انصاف کی "ایک قدم آگے، دو قدم پیچھے” والی لچک
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟

جون 24, 2026

محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

جون 24, 2026

بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک

جون 23, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟ جون 24, 2026
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.