ملتان ۔۔ گردو پیش نیوز ۔۔۔ سابق طالب علم رہنما، بہاءالدین زکریا یونیورسٹی سٹوڈنٹس یونین کے سابق صدر ،دانشور اور سماجی شخصیت فاروق احمد تسنیم جمعرات ستائیس فروری کو لاہور میں انتقال انتقال کر گئے ۔فاروق تسنیم کا تعلق ملتان سے تھا انہوں نے زکریا یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی اور پھر لاہور منتقل ہو گئے ۔ معروف شاعر اور کالم نگار نسیم شاہد نے فاروق تسنیم کےانتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے اپنی فیس بک وال پر لکھا کہ فاروق تسنیم سے نصف صدی سے بھی زیادہ کی دوستی تھی ۔
وہ جب ملتان کے ایک بڑے طالب علم رہنما تھے تو ہم ان کے ساتھ نعرے لگاتے تھے ۔اگرچہ وہ لاہور منتقل ہو چکے تھےلیکن ان کا دل ملتان اور ملتانی دوستوں کیلئے دھڑکتا تھا ۔لاہور میں انھوں نے ملتان سے جانے والوں کی ایک کہکشاں جمع کی ہوئی تھی۔ان کے بیٹے حسن فاروق کے مطابق وہ چار دن سے ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔
فیس بک کمینٹ