Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جون 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»آمنہ مفتی»آمنہ مفتی کا کالم : خوابوں سے جنگ کرنا بہت مشکل ہوتا ہے
آمنہ مفتی

آمنہ مفتی کا کالم : خوابوں سے جنگ کرنا بہت مشکل ہوتا ہے

ایڈیٹرفروری 7, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کچھ برس پہلے انڈیا جانے کا اتفاق ہوا۔ یہ کیسے ممکن تھا کہ امرتسر سے گزریں اور ’ہرمندر صاحب‘ نہ جائیں؟ ’ہرمندر صاحب‘ پہنچے، عام طور پہ عبادت گاہیں بلندی پہ واقع ہوتی ہیں لیکن ’ہرمندر صاحب‘ جانے کے لیے سیڑھیاں، بلندی سے ڈھلان کی طرف ہیں۔ جیسے اپنی ذات میں سفر کے مدارج ہوں۔
پانی کے تالاب کے بیچوں بیچ ’ہرمندر صاحب‘ کی پرشکوہ عمارت تھی۔ وہاں کھڑے کھڑے مجھے ایک عجیب احساس ہوا۔ میں نے وہاں خالصتان کے بھوت کو دیکھا۔ مجھے آپریشن بلیو سٹار یاد آیا اور ساتھ ہی جلیانوالہ باغ کا قتل عام۔ یوں لگا جیسے میرے چاروں طرف ان ہزاروں لوگوں کی روحیں موجود ہیں جو ان واقعات میں مار دیے گئے تھے۔ ظاہر ہے کہ وہم ہی تھا۔ عبادت گاہوں کی فضا میں پاکیزگی کی ساتھ ایک دہشت بھی ہوتی ہے۔ انسانوں کو ادب، محبت سکھانے اور ایک لڑی میں پرو دینے والی طاقت، مذہب سے بڑھ کر شاید کوئی بھی نہیں۔ لیکن جو کیفیت میں نے ہر مندر صاحب میں محسوس کی وہ کچھ اور ہی تھی۔ طوفان سے پہلے کے سکوت کی کیفیت۔ کچھ بھی درست نہیں تھا۔ قالین کے نیچے جانے کیا کیا چھپا یا گیا تھا؟
پچھلے ماہ جب انڈیا میں کسانوں کی تحریک چلی اور چلتے چلتے بات یہاں تک پہنچی کہ لال قلعے پہ مبینہ طور پہ ترنگے کے ساتھ خالصتان کا پرچم لہرا دیا گیا۔ اب خواہ وہ سکھ پنتھ کا پرچم ہو لیکن ’خالصتان فوبیا‘ نے اسے خالصتان کا پرچم بنا کے دکھایا۔ انڈین میڈیا ایک دلچسپ جگہ ہے۔ یہاں جس شے کی ،جتنے زور و شور سے مذمت کی جاتی ہے، اسی قدر وہ شے اہم ہوتی چلی جاتی ہے۔ کسانوں کی تحریک، بہرحال خالصتان کی تحریک نہیں تھی، اس میں بہت سے علاقوں کے مختلف مذاہب کو ماننے والے کسان نظر آ رہے تھے لیکن کیا کیا جائے خالصتان کے بھوت کا۔ ہمیں نظر آیا تو ہم چپ سادھ کے بیٹھے رہے لیکن ریحانہ کی ٹویٹ نے بھس میں چنگاری پھینک دی۔
ایسی چنگاریاں، ایندھن نہ ملنے پر بجھ جاتی ہیں لیکن یہاں اس آگ کو پھونکیں مارنے والے بھی ہیں اور وافر ایندھن بھی میسر ہے۔ مودی کا انڈیا دائیں بازو کے شکنجے میں ہے اور ایسے میں جو نہ ہو جائے کم ہے۔ خالصتان ایک خواب ہے اور خواب کی حکمرانی میں بڑا تسلسل ہوتا ہے۔ یہ ایک نسل سے دوسری نسل کو منتقل ہوتے چلے جاتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ خواب جینیاتی یادداشت کا حصہ ہوتے ہیں۔ تو صاحبو! خوابوں اور بھوتوں سے جنگ کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ دنیا کے کسی بھی حصے میں ناانصافی کی جائے، بےجا خون بہایا جائے اور خوابوں کو کچلا جائے، وہاں یہ بھوت منڈلاتے رہتے ہیں۔ خواب دیکھنے والے یہ خواب، اگلی نسلوں کو دے جاتے ہیں اور وہ اگلی نسلوں کو۔
خالصتان کا باب، جسے انڈیا نے بڑی مشکل سے بند کیا تھا اگر دوبارہ کھلتا ہے تو خطے کی ساری سیاسی صورت حال تبدیل ہو جائے گی۔ آج نہ 80 کی دہائی کے حالات پاکستان میں ہیں اور نہ ہی انڈیا میں۔ سکھ کمیونٹی، کینیڈا، امریکہ اور یورپ میں بھی موجود ہے اور اگر یہ آگ پھیلی تو بہت کچھ خاکستر کر دے گی۔ آج سکھ ماضی کی نسبت بہت مضبوط ہیں اور ماضی کی طرح آج بھی بہت متحد ہیں۔ یہ اتحاد اور مضبوطی، خالصتان جیسی تحریک کے زور پکڑنے کے لیے گویا خام مال ہے۔ کسانوں کے مطالبات مان کر اگر یہ محاذ یہیں بند کر دیا جائے تو بہتر ہے۔ اسے خالصتان تحریک سے جوڑنے سے بات بگڑ جائے گی۔ کسانوں میں تو پھوٹ پڑ جائے گی لیکن ایک دبی ہوئی چنگاری کو بھڑکانے کا مقصد مجھے سمجھ نہیں آ رہا۔ ہمارا ملک ہوتا تو آرام سے سب کچھ ’ان‘ کے کھاتے میں ڈال دیا جاتا۔ انڈیا میں تو ’وہ‘ بھی نہیں ہوتے پھر وہاں یہ ’چولیں‘ کون مارتا ہے؟

( بشکریہ: بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

خالصتان کسان تحریک
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبھارت میں گلیشیئر ٹکرانے سے ڈیم تباہ: 125 افراد لاپتہ
Next Article ڈاکٹر عفان قیصر کا کالم : کورونا کی نئی لہر اور شعبہ ٹیلی میڈیسن کی خدمات
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

رزاق شاہد کا اختصاریہ : سب برائے فروخت ہیں ۔۔ ریٹ لگاؤ، ریٹ

ستمبر 30, 2022

لکھنؤ سے عادل فراز کا تجزیہ : کسان تحریک نے بی جے پی کا اصلی چہرہ بے نقاب کردیا

اکتوبر 15, 2021

وسعت اللہ خان کا کالم : انڈین کسان آندولن اور پاکستانی سینیٹ

فروری 7, 2021

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.