Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹر علی شاذف»ذہنی صدمے کے مراحل : انکار سے اندمال تک ۔۔ ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
ڈاکٹر علی شاذف

ذہنی صدمے کے مراحل : انکار سے اندمال تک ۔۔ ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

ایڈیٹرستمبر 22, 202514 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اتار چڑھاؤ زندگی کا حصہ ہوتے ہیں۔ خطرات مول لینے والے انسانوں کی زندگیاں رولر کوسٹر کی طرح ہوتی ہیں۔ میرے نزدیک یہی زندگی کا حسن ہے۔ گھسے پٹے اصولوں پر زندگی گزارنے والے افراد اس لطف سے محروم رہتے ہیں۔ انسان کی زندگی میں سانحے اور حادثے رونما ہوتے رہتے ہیں۔ دل کا ٹوٹنا اہل دل کے سفرِ زندگی کا حصہ ہوتا ہے۔ پچھلے دنوں میرا دل ٹوٹا تو مجھے احساس ہوا کہ میرے اندر کا حساس انسان ابھی زندہ ہے۔ میں ایک مدت سے محبت سے خالی تھا اور مجھے اس کا احساس تک نہیں تھا۔ میں بھرپور زندگی گزارنے کا قائل ہوں۔

میں ترقی پسند ہوں اور ہمیشہ آگے بڑھنے پر یقین رکھتا ہوں۔ اس عمر میں دل ٹوٹنا میرے لیے حیران کن تھا۔ مجھے نوجوان علی شاذف یاد آ گیا۔ یہ حادثہ برسوں بعد رونما ہوا تھا۔
میرا ردِعمل بھی عجیب تھا۔ میں نے اپنا دکھ شیئر کرنے کے لیے اپنی چھوٹی بہن لومی کو فون کیا۔ لومی نے فون اٹھایا تو پریشان ہو گئی۔ "بھائی جان سب خیریت تو ہے؟” وہ سمجھی کہ میں نے شاید اسے کسی افسوسناک خبر کی اطلاع دینے کے لیے فون کیا ہے۔ میں نے اسے دل کا احوال سنایا تو وہ بہت حیران ہوئی۔ وہ سمجھی کہ شاید میں مذاق کر رہا ہوں۔ لیکن یہ مذاق نہیں بلکہ بہت سنجیدہ حقیقت تھی۔ یہ میرے لیے ایک بڑا نفسیاتی صدمہ تھا۔ "بھائی جان سنا ہے اس عمر کی محبت بہت خطرناک ہوتی ہے، اپنا بہت خیال رکھنا۔” لومی سے بات کر کے میرے دل کا بوجھ ہلکا ہو گیا۔ کئی برسوں سے میری اس سے صرف رسمی بات چیت ہوتی ہے۔ میں نہیں جانتا کہ اس موقع پر مجھے اپنی اسی بہن کا خیال کیوں آیا۔ آخر میرے بہت سے دوست، دوسرے بہن بھائی، کزن اور کامریڈ بھی تو ہیں۔

ہماری زندگی میں ہر مشکل کو شیئر کرنے کے لیے کچھ مخصوص لوگ ہوتے ہیں۔ بعض اوقات ہمیں خبر ہی نہیں ہوتی کہ کس برے وقت میں کون ہمارے کام آئے گا۔ لیکن کوئی نہ کوئی ایسا ضرور ہوتا ہے جو ہمارا ہاتھ تھام لیتا ہے یا ہم خود اس کا ہاتھ تھام لیتے ہیں۔ یہ سماجی تعلقات کی دنیا ہے۔ ہم سب ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ اور شاید ہماری زندگی کا مقصد یہی ہے کہ ہم کسی نہ کسی مرحلے پر ایک دوسرے کے کام آتے رہیں۔

دل ٹوٹنا ایک جذباتی اور نفسیاتی سانحہ ہے۔ ہر صدمے کی طرح اس صدمے کے بھی کچھ مراحل ہوتے ہیں۔ یہ مراحل کسی خاص ترتیب سے رونما نہیں ہوتے اور یہ بھی ضروری نہیں کہ ایک مرحلہ گزر جائے تو ہم دوبارہ اس مرحلے سے نہیں گزریں گے۔ صدمے کی شدت ظاہر ہے کہ ہماری محبت کی شدت کے برابر ہوتی ہے۔

پہلا مرحلہ انکار کا ہوتا ہے کہ ایسا ہو ہی نہیں سکتا۔ شاید اس نے جھوٹ بولا ہو، یا مذاق کیا ہو۔ شاید وہ میری خاطر اسے چھوڑ دے گی۔ یہ خیالات انتہائی غیر معقول ہوتے ہیں۔ لیکن یہ ہمارے ذہن کو صدمے کی شدت سے بچانے کے لیے اسے جذب کرنے کا کام بھی کرتے ہیں۔

دوسرا مرحلہ غصے کا ہوتا ہے۔ یہ غصہ باہر یا اندر کی طرف ظاہر ہو سکتا ہے۔ باہر کی طرف جائے تو ہم چیختے اور چلاتے ہیں۔ اندر کی طرف جائے تو ہم خود سے باتیں کرتے ہیں۔ جیسے: "آخر وہ میری زندگی میں کیوں آئی؟ مجھے اس سے محبت نہیں ہونی چاہیے تھی۔ ایسا ہونا ہی نہیں چاہیے تھا، آخر میں ہی کیوں؟”

تیسرا مرحلہ بارگیننگ یا سودے بازی کا ہے۔ اس میں ہمارا دماغ ایک متبادل منظر نامہ تشکیل دیتا ہے۔ ہم فرض کر لیتے ہیں کہ بات ابھی ختم نہیں ہوئی، کہانی ابھی جاری ہے اور کسی بھی وقت حالات سازگار ہو سکتے ہیں۔ یہ ہمارے دماغ کی ہماری تقدیر کے ساتھ سودے بازی ہوتی ہے۔ یہ بھی ہماری خود کو نفسیاتی ضرب کی شدت سے محفوظ رکھنے کی کوشش ہوتی ہے۔

چوتھا مرحلہ افسردگی یا ڈپریشن کا ہے۔ ہمیں سرنگ کے آخر میں موجود روشنی دکھائی نہیں دیتی۔ ہم سمجھنے لگتے ہیں کہ سب کچھ ختم ہو چکا ہے۔
داستاں ختم ہونے والی ہے
تم مری آخری محبت ہو
(جون ایلیا)

ہم پاتال میں گرنے لگتے ہیں۔ تنہائی ہمیں چاروں طرف سے گھیر لیتی ہے۔ یہ ماتم کا مرحلہ ہوتا ہے۔ ہم باقاعدہ غم مناتے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ سب سے مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔ لیکن اچھی بات یہ ہے کہ یہ کیفیت بھی عارضی ہوتی ہے اور ہم جلد یا بدیر بالآخر اس سے نکل ہی آتے ہیں۔

پانچواں مرحلہ قبولیت کا ہے۔ ہم حقیقت کو تسلیم کر لیتے ہیں۔ ‘ہمارے راستے الگ الگ ہیں اور ہم کبھی ایک ساتھ نہیں ہو سکتے۔” اس مرحلے پر پہنچ کر دل کے زخموں کا اندمال شروع ہو جاتا ہے اور ہم دوبارہ زندگی کی طرف لوٹنے لگتے ہیں۔

اوپر بیان کیے گئے مراحل بار بار آ سکتے ہیں لیکن ہر بار ان کی شدت پہلے سے کم ہوتی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ ہمارا ایسے صدمات سے گزرنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہم اپنے اندر محبت کے قدرتی انسانی جذبات رکھتے ہیں اور اپنے گرد موجود افراد کے حسن اور ذہانت سے متاثر ہوتے ہیں۔ یقینا یہی وہ جذبات ہیں جو ہمیں عملی زندگی میں عام انسانوں کی خدمت کی طرف راغب کرتے ہیں۔ ہمیں ایسے صدمات کے تمام مراحل کو کھلے دل کے ساتھ خوش آمدید کہنا چاہیے تاکہ اندمال کی طرف ہمارا سفر جلد از جلد شروع ہو سکے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#آم_اور_عام_لوگ #گل_نخیز_اختر #آم_کا_موسم #مزاحیہ_کالم #عام_لوگوں_کی_کہانیاں #سادہ_زندگی #پاکستانی_ثقافت #زندگی_کے_رنگ #آم_سے_محبت #اردو_کالم علی شاذف
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبرطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا : نیتن یاہو کا شدید ردِ عمل
Next Article ایچ پی وی ویکسینیشن اور سازشی تھیوریاں : ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ڈاکٹر علی شاذف کا جہان ِحیرت : ظہور چوہان کا اختصاریہ

فروری 10, 2026

طبقاتی تقسیم ، مارکسزم ، مذہبی طبقہ اور لبرل دانشور : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

اکتوبر 21, 2025

اظہار پر قدغن اور تخلیق کا ر : میں اپنا پروفائل ’’ low کیسے رکھوں ؟ ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

اگست 24, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.