Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»علاقائی رنگ»پنجاب»گجرات»ضلع گجرات کو پنجاب کا 10واں ڈویژن بنا دیا گیا : حافظ آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں کا شدید احتجاج
گجرات

ضلع گجرات کو پنجاب کا 10واں ڈویژن بنا دیا گیا : حافظ آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں کا شدید احتجاج

ایڈیٹراگست 18, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Gujrat railway
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور : پنجاب حکومت نے گجرات کو ڈویژن کا درجہ دے دیا جب کہ صوبے کے 10ویں ڈویژن کے طور پر اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو (بی او آر) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گجرات ڈویژن 3 اضلاع گجرات، منڈی بہاؤالدین اور حافظ آباد پر مشتمل ہوگا۔
سینئر انتظامی عہدیدار نے ڈان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیا ڈویژن گوجرانوالہ ڈویژن کو تقسیم کر کے بنایا گیا جو 6 اضلاع پر مشتمل سب سے بڑا ڈویژن تھا جس کی مجموعی آبادی تقریباً ایک کروڑ 60 لاکھ تھی۔
سینئر افسر نے نئے ڈویژن کے قیام کا کریڈٹ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور ایم این اے مونس الٰہی کو دیا جنہوں نے اپنے آبائی شہر کو ڈویژنل ہیڈ کوارٹر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔گجرات کے ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کانگ نے بتایا کہ ڈویژن میں تعینات ہونے سرکاری ملازمین اور افسران کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر دفاتر اور رہائش گاہوں کے قیام کے لیے مچیانہ گاؤں کے قریب 73 ایکڑ اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے۔
سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو (ایس ایم بی آر) زاہد اختر زمان نے 3 روز قبل ڈویژنل دفاتر کے لیے مجوزہ سائٹ کا معائنہ کیا تھا، اس موقع پر زاہد اختر زمان، کے ہمراہ کمشنر گوجرانوالہ منصور قادر بھی موجودہ تھے، دوے کے دوران ڈی سی اور دیگر متعلقہ افسران نے سائٹ کے ترقیاتی منصوبے سے متعلق بریفنگ دی۔
مجوزہ جگہ کنجاہ اور منڈی بہاؤالدین کے قریب واقع ہے، حافظ آباد کو منڈی بہاؤالدین اور گجرات کے اضلاع سے ملانے والی سڑک کی حالت بہت خراب اور مسافروں کی سہولت کے لیے اس کی مرمت یا تعمیر نو کی ضرورت ہوگی۔
ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کے لیے نشاندہی کی گئی جگہ ایک ایسے علاقے میں واقع ہے جہاں بڑے تعمیراتی منصوبے جاری ہیں، ان میگا پروجیٹکس میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا فیز2 سمن ڈنگہ روڈ پروجیکٹ بھی شامل ہے۔انتظامی عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ مقامی انتظامیہ اور محکمہ لینڈ ریونیو نے گجرات میں 2 نئی تحصیلیں جلال پور جٹاں اور کنجاہ کے قیام کے لئے تجاویز بھی تیار کرلی ہیں جنہیں مستقبل قریب میں اپ گریڈ کیا جا سکتا ہے۔افسر کا کہنا ہے کہ 2 نئی تحصیلوں کے قیام کے لیے زیادہ تر ہوم ورک پہلے ہی مکمل ہو چکا۔انہوں نے مزید کہا کہ مجوزہ تحصیل جلال پور جٹاں کو پہلے اپ گریڈ کیا جا سکتا ہے۔
مسلم لیگ (ق) پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات اور سابق وزیر تعلیم میاں عمران مسعود نے کہا کہ ان کی پارٹی نے ضلع گجرات کو ڈویژن بنانے کا وعدہ پورا کیا ہے جس کے پورے علاقے کے لوگوں کی زندگیوں پر بہت دور رس مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ گوجرانوالہ ڈویژن کی تحصیل وزیر آباد کو بھی ضلع کا درجہ دیا جا سکتا ہے جسے بعد میں گجرات ڈویژن میں شامل کیا جائے گا جب کہ پنجاب حکومت نے متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں کام شروع کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں ۔دوسری جانب، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکڑوں کارکنوں نے حافظ آباد میں ضلع کو نئے ڈویژن میں شامل کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔پی ٹی آئی کارکنوں نے ٹائر جلا کر سڑک کو بلاک کردیا اور پنجاب حکومت کے فیصلے کے خلاف نعرے بھی لگائے۔
ذرائع نے بتایا کہ حافظ آباد سے پی ٹی آئی کے واحد ایم این اے شوکت بھٹی اور پارٹی کے کچھ دیگر قانون سازوں نے ضلع حافظ آباد کو نئے ڈویژن میں شامل کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ معاملہ اٹھایا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
( بشکریہ : ڈان نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#gujrat حافظ آباد گجرات
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleآئی ایم ایف سے پیٹرولیم لیوی 50 روپے فی لیٹر تک کرنے، مزید ٹیکس لگانے کا وعدہ
Next Article شہباز گل کو دل کی تکلیف نہیں، ان کی صحت تسلی بخش ہے: پمز اسپتال
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بلاول قتل ہوتا ہے : لورالائی میں قتل ہونے والے گجرات کے بلاول کی نذر : رضی الدین رضی کی نظم

جولائی 13, 2025

گجرات : نوجوان نے احمدی ڈاکٹر کو قتل کر کے خود کشی کر لی

فروری 20, 2023

چودھری شجاعت ق لیگ کے صدر رہیں گے یا نہیں،الیکشن کمیشن کل فیصلہ سنائے گا

جنوری 30, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام اپریل 30, 2026
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی اپریل 29, 2026
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.