Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»حامد میر»حامد میرکا کالم:ایک لاپتہ شخص کی دہائی
حامد میر

حامد میرکا کالم:ایک لاپتہ شخص کی دہائی

ایڈیٹرستمبر 18, 20236 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

صدر مملکت نے چیئرمین نیب کو غصے سے گھورتے ہوئے کہا کہ مجھے پروا نہیں کہ تم نے اس انکوائری رپورٹ میں کیا لکھا ہے، میں تو اسے پڑھنا بھی گوارا نہیں کرتا۔ پھر انہوں نے اس انکوائری رپورٹ کو پرے پھینک دیا۔ اپنی اس توہین پر چیئرمین نیب اٹھ کھڑے ہوئے اور انہوں نے بھی بڑے تلخ لہجے میں صدر سے کہا کہ آپ کوئی نیا چیئرمین نیب ڈھونڈ لیں میں آپ کیساتھ کام نہیں کرسکتا۔ اس صدر کا نام جنرل پرویز مشرف تھا جس نے 1999ء میں بڑے فخر کیساتھ نیب بنایا تھا اور جس چیئرمین نیب نے جنرل پرویز مشرف کی خوشنودی کیلئے اپنا ضمیر فروخت کرنے سے انکار کیا اسکا نام لیفٹیننٹ ریٹائرڈ شاہد عزیز تھا۔ یہ واقعہ شایدعزیز نے اپنی کتاب ’’یہ خاموشی کہاں تک؟‘‘ میں خود تحریر کیا تھا۔ یہ کتاب بہت سی خوفناک کہانیوں پرمشتمل تھی۔ پہلے اس کتاب کو مارکیٹ سے غائب کیا گیا پھر یہ کتاب لکھنے والا بھی لاپتہ ہوگیا۔ شاہد عزیز نے اس کتاب میں لکھا کہ جب وہ کور کمانڈر لاہور تھے تو انہوں نے ڈی ایچ اے میں مبینہ بدعنوانیوں کی انکوائری کرائی تھی۔ اس انکوائری سے جنرل پرویز مشرف خوش نہیں تھے لیکن انہیں اندازہ تھا کہ شاہد عزیز دباؤمیں نہیں آتے، لہٰذا انہیں نیب کا سربراہ بنا دیا گیا۔ جس انکوائری رپورٹ پر جنرل پرویز مشرف برہم ہوئے یہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق تھی۔ نیب نے شاہد عزیز کی نگرانی میں کئی ماہ کی تحقیقات کے بعد ٹھوس شواہد کی مدد سے یہ پتہ لگایا تھا کہ پٹرول کی قیمتوں کا تعین بظاہر اوگرا کرتا ہے لیکن حقیقت میں یہ فیصلہ پرائیویٹ آئل کمپنیاں کرتی ہیں جو ناجائز منافع کمانے کیلئے عوام پرضرورت سے زیادہ بوجھ ڈالتی ہیں۔ نیب نے 2006ء میں اوگرا کی 81ارب روپے کی کرپشن کا سراغ لگایا۔ اس وقت کے سیکرٹری پٹرولیم احمد وقار اور چیئرمین سی بی آر عبداللہ یوسف سے لیکر وزیر اعظم شوکت عزیز تک ہر کسی نے شاہد عزیز پر دباؤ ڈالا کہ اوگرا کے خلاف تحقیقات بند کر دو۔ آخر میں ملک کا فوجی صدر بھی آئل مافیا کا محافظ بن گیا تو شاہد عزیز نے 13جون 2006ء کو انکوائری رپورٹ سرکاری طور پر وزیر اعظم کو بھجوا دی اور اس کی ایک نقل صدر پاکستان کو بھیجی جس پر صدر صاحب سیخ پا ہوگئے۔ پھر اس انکوائری کا اثر زائل کرنےکیلئے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر ڈاکٹر عشرت حسین کو لایا گیا۔ انہوں نے نیب کی انکوائری کی انکوائری کر ڈالی۔ ڈاکٹرعشرت نے دسمبر 2006ء میں نیب کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے بڑی بڑی پرائیویٹ آئل کمپنیوں اور اوگرا کے گٹھ جوڑ پر پردہ ڈالنے کیلئے کہا کہ کچھ سرکاری اداروں نے غلطیاں ضرور کی ہیں لیکن ان غلطیوں کے پیچھے بدنیتی نہیں تھی۔ نیب کے سربراہ شاہد عزیز نے ڈاکٹر عشرت حسین کی رپورٹ کو مسترد کردیا اور آخر کار چھٹی لیکر گھر بیٹھ گئے۔ 2007ء میں انہوں نے استعفیٰ دیدیا۔ شاہد عزیز کی کتاب مجھے اسلئے یاد آئی ہے کہ سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ہونیوالے چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے جاتے جاتے نیب قانون میں کی جانیوالی ترامیم کو مسترد کردیا اور ایک سابق صدرسمیت چھ وزرائے اعظم کیخلاف نیب کی تحقیقات کو دوبارہ زندہ کردیا ہے۔
جس سپریم کورٹ نے نیب کےپرانے قانون کو بحال کیا ہے اسی سپریم کورٹ کے کچھ جج صاحبان نیب کو پولیٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ قرار دے چکے ہیں اور اس پولیٹیکل انجینئرنگ کی تصدیق شاہد عزیز کی کتاب بھی کرتی ہے۔ جنرل مشرف نے یہ ادارہ کرپشن ختم کرنے کیلئے نہیں بلکہ کرپٹ عناصر کے تحفظ اور سیاستدانوں کی وفاداریاں تبدیل کرانے کیلئے قائم کیا تھا۔ اس ادارے کے پہلے چار سربراہ فوجی جرنیل تھے۔ بعد میں جسٹس دیدار حسین شاہ اور جسٹس جاوید اقبال کو نیب کاسربراہ بنایا گیا۔ آج کل دوبارہ ایک ریٹائرڈ جرنیل اس ادارے کےسربراہ ہیں اور عام خیال یہ ہےکہ نیب کا پرانا قانون بحال ہونے سے زیادہ نقصان تحریک انصاف کا ہوگا کیونکہ آج کل تحریک انصاف نشانے پر ہے۔ کاش کہ نیب کا نشانہ مختلف ادوار میں مختلف سیاسی جماعتیں نہیں بلکہ صرف اور صرف کرپشن ہوتی۔ جنرل پرویز مشرف 2006ء میں اوگرا کےخلاف نیب کی انکوائری کو نہ دباتے تو پاکستان میں غیر ملکی آئل کمپنیوں کی لوٹ مار بند ہوچکی ہوتی۔ نیب ہمیشہ سیاستدانوں اور سول بیوروکریٹس کے پیچھے جاتا ہے۔ یہ اتنا بے بس ادارہ ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد سول اداروں کی سربراہی کرنے والے ریٹائرڈ فوجی جرنیلوں کا بھی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ تازہ ترین مثال واپڈا کے سابق چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کی ہے۔ ان صاحب کو نواز شریف نے 2016ء میں واپڈا کا چیئرمین بنایا اور پھر 2021ء میں عمران خان نے انہیں ایکسٹینشن دی۔ 2022ء میں تحریک عدم اعتماد کے دوران پتہ چلا کہ یہ صاحب تو واپڈا ہاؤس میں بیٹھ کر سیاسی جوڑ توڑ کرتے ہیں۔ ان کےخلاف نیب نے ایک انکوائری شروع کی اور استعفیٰ لیکر انکوائری بند کردی۔ اس سے پہلے واپڈا کے ایک اور چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ زاہد علی اکبر کیخلاف بھی نیب نے انکوائری کی تھی۔ انکے 70 غیر ملکی اکاؤنٹس کا پتہ چلا تھا۔ نیب نے کچھ رقم لیکر ان کیخلاف انکوائری بھی بند کردی تھی۔ مارچ 2023ء میں نیب راولپنڈی نے آئی ایس آئی کےسابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کیخلاف آمدنی سے زیادہ اثاثے رکھنے کے الزام میں ایک انکوائری شروع کی اور چند دنوں کے اندر اندر یہ انکوائری بند کردی گئی۔ ایک ریٹائرڈ میجر جنرل نے خود مجھے بتایا کہ فیض حمید کے غیر قانونی اثاثوں کے متعلق دستاویزی ثبوت انہوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھے لیکن پچھلے ایک سال میں کوئی ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکا تاہم نیب ترامیم کیخلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سیاستدانوں کیخلاف انکوائریاں دوبارہ کھلنے پر کچھ دوست خوب ناچ رہے ہیں۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ نیب کا پرانا قانون بحال ہونے کے بعد اوگرا اور پرائیویٹ آئل کمپنیوں کا گٹھ جوڑ کمزور ہوگا یا نہیں؟ تیل کی قیمتوں میں کوئی کمی ہوگی یا نہیں؟بجلی بنانے والی پرائیویٹ کمپنیوں کی طرف سے جو لوٹ مار کی جا رہی ہے وہ کم ہوگی یا نہیں؟ پرانا قانون بحال ہونے کے بعد نیب کے نئے چیئرمین کا ٹارگٹ کرپشن ہوگی یا تحریک انصاف؟ اگر تحریک انصاف کی حکومت نے کرپشن کی ہے تو اس کرپشن کو ضرور پکڑیئے لیکن سب جانتے ہیں کہ شوگر مافیا کا تعلق صرف تحریک انصاف سے نہیں ہے۔ اس مافیا میں سب بڑی جماعتیں شامل ہیں۔ آئل، سی این جی، گھی اور پرائیویٹ ہاؤسنگ اسکیموں کے مافیا کا تعلق بھی ایک جماعت سے نہیں ہے بلکہ اس مافیا کے کارندے انکوائریوں سے بچنے کیلئے سیاسی وفاداریاں تبدیل کرلیتے ہیں۔ پاکستانی عوام کےمسائل کی اصل وجہ نہ آئی ایم ایف ہے، نہ عالمی منڈی۔ نیب،ایف آئی اے، ایف بی آر سمیت تمام ادارے ناکام ہو چکے ہیں۔ نیب کے سابق سربراہ شاہد عزیز چند سال سے لاپتہ ہیں۔ اس لاپتہ شخص نے اپنی کتاب میں دہائی دیتے ہوئے لکھا تھا کہ :’’ہمارا نظام کرپشن کو فروغ دیتا ہے۔ اسے پالتا ہے۔ اسی میں سیاست پنپتی ہے۔ اسے سیاستدان کی مجبوری کہیں یا جمہوریت کی قیمت، جب ملک فنا ہوجائے گا تو نہ جمہوریت رہے گی اور نہ ہی سیاستدان۔ سب بڑے بڑے اپنی دولت بٹور کر باہر چلے جائیں گے۔ صرف ایک بھوکی قوم باقی رہ جائے گی، عذاب سہنے کو‘‘۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبلوچستان کے میر تقی میر ۔۔ قاضی جو مبارک بھی تھے ۔۔ رضی الدین رضی کا کالم
Next Article ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:عادتیں بدلنی ہوں گی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام

اپریل 30, 2026

ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 30, 2026

پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا

اپریل 30, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام اپریل 30, 2026
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی اپریل 29, 2026
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.