Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»ادب»بلوچستان کے میر تقی میر ۔۔ قاضی جو مبارک بھی تھے ۔۔ رضی الدین رضی کا کالم
ادب

بلوچستان کے میر تقی میر ۔۔ قاضی جو مبارک بھی تھے ۔۔ رضی الدین رضی کا کالم

ایڈیٹرستمبر 18, 202315 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
mubarak qazi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

نام ور مزاحمتی شاعر مبارک قاضی کے انتقال کے بعد ہمیں معلوم ہوا کہ وہ تو بلوچستان کے میر تقی میر تھے ۔ جیسے ہم اردو کے مزاحمتی شاعروں میں فیض ، فراز اور جالب سے محبت کرتے ہیں بلوچستان کے عوام اسی طرح مبارک قاضی کو مبارک سمجھتے تھے ۔
کسی اور کی تو بات ہی چھوڑیں میں جو شعر و ادب اور صحافت سے جڑا رہتا ہوں اور خود کو باخبر بھی سمجھتا ہوں، مجھے بھی آج ان کے انتقال کے بعد انہیں جاننے اور پڑھنے کا موقع ملا ۔ اور میں سوچ رہا تھا کہ بلوچستان سے ہماری یہ لاتعلقی ہی تو دوریاں بڑھا رہی ہے ۔ مبارک قاضی کا تعلق پسنی تھا وہ شاعری کے دس مجموعوں کے خالق تھے ۔ وہ ماں بولی اور دھرتی سے محبت کرتے تھے اور تلاشیاں لینے اور ناکے لگانے والوں کے خلاف آواز بلند کرتے تھے ۔
ان کی یہی آواز لوگوں کے دلوں تک پہنچتی تھی اور ان کے اشعار اور گیت لوگ ترانوں کی طرح گاتے تھے ۔ پسنی ایک پسماندہ اور غربت زدہ علاقہ ہے ۔ مبارک قاضی 1972 میں میٹرک کے بعد تعلیم کے لیے کراچی چلے گئے اور سندھ مسلم کالج میں داخلہ لیا لیکن تعلیم پوری نہ کرسکے اور واپس پسنی آ گئے۔ وہ چھ مہینے تک محکمہ ماہی گیری میں لیبارٹری اسسٹنٹ رہے۔ 1978 میں مبارک نے دوبارہ پڑھنے کا ارادہ کیا اور کراچی چلے گئے۔ وہاں سے انٹر کرنے کے بعد بی اے کرنے کے لیے اردو آرٹس کالج میں داخلہ لیا۔ 1983 میں بی اے کرنے کے بعد 1984 میں کوئٹہ کا رخ کیا اور بلوچستان یونیورسٹی میں داخلہ لیا اور یوں 1986 میں ایم اے آئی آر کیا۔
انہیں حق گوئی کی پاداش میں‌ قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کرنا پڑیں وہ 1980 میں مچھ جیل میں بھی رہے ۔ ان کی یہ جد و جہد اور طاقت ور لوگوں کے خلاف مزاحمت تاریخ کا حصہ ہے۔ وہ بلوچ نوجوانوں کے آئیڈیل تھے ۔ اور شاید اسی لیے ہم جیسے بزدل ان سے بے خبر تھے۔ آج شام شاعر کا جنازہ بہت دھوم سے اٹھایا گیا اور جنازے میں اکثریت نوجوانوں کی تھی جو جانتی تھی کہ ان کے ساتھیوں کے اغوا کیے جانے پر ابھرنے والی مبارک قاضی کی آ واز ہمیشہ کے لیے خاموش ہو گئی ہے ۔
مبارک قاضی کی شاعری کے چند تراجم آپ سب کی نذر:
مبارک قاضی کی غزلیں:

پھول پرندے بادل خوشبو کچھ بھی نہیں
کچھ بھی نہیں سیلاب نہ آنسو کچھ بھی نہیں

جس کا جو بھی جی چاہے قانون وہی
نہ پیمانہ کوئی ترازو کچھ بھی نہیں

میں اک ایسے پریم نگر آ پہنچا ہوں
بوجھل پلکیں بکھرے گیسو کچھ بھی نہیں

میں نے اپنے اندر جھانکا تو دیکھا
چاروں سو سب کچھ ہے ہرسو کچھ بھی نہیں

کوہ قاف سے آئی ہے وہ شہزادی
اس پہ چلے گا سحر نہ جادو کچھ بھی نہیں

ان بوسیدہ ہڈیوں میں کیا رکھا ہے
عمر رواں نہ زور نہ بازو کچھ بھی نہیں

۔۔۔۔۔

قوم دربدر ہے، مجھے جب سے ہوش ہے
بے خبر راہبر ہے، مجھے جب سے ہوش ہے

دھوپ کی صورت کبھی دیکھی نہیں مَیں نے
اَبر میں اَمبر ہے، مجھے جب سے ہوش ہے

مَیں نے کب کیا ہے بھلا وقت کا حساب
وہ مِری دلبر ہے، مجھے جب سے ہوش ہے

جانے کون دیس پہ چھائے ہیں اَبر و باد
گھر آگ کی نذر ہے، مجھے جب سے ہوش ہے

ہم نے شجاعت سے لیے ہیں یہ کوہسار
یہ ہمارا گھر ہے، مجھے جب سے ہوش ہے

چل دیا ہے قاضیؔ مکاں سے، پہ جانے
کب مجھ سے پیشتر ہے، مجھے جب سے ہوش ہے

۔۔۔۔۔

نظم اُونٹ کی فریاد اے خدا
اے منصف و پروردگار
اے ہست کے سرّنہاں کے رازدار
آج کے دن بخش دے اِس گوسفندِ چارہ خور کو اے خدا
مَیں ترا فریادی ہوں
تجھ سے میری دست بستہ عرض ہے
کچھ سوالوں کے مجھے دے دے جواب
اے خدا
کچھ دنوں سے اپنی بستی میں عجب صورت سپاہی آئے ہیں
مار ڈالا ہے جنہوں نے مات و طفلِ شیر خوار،
پیر مرد و نوجواں قتل کر کے
برہنہ پھینکا اُنہیں اور کتنوں کو وہ اغوا کر گئے
(کون جانے اب وہ زندہ ہیں کہ مر گئے)
ساری بستی کو لگا کر آگ
پھر مال و اسباب ساتھ اپنے لے گئے
کچھ بھی نہ باقی رہا
ایک مَیں بس اپنے چھ بچوں کے سنگ
باقی بچا جا بہ جا سرگرداں
اب مَیں پھر رہا دیدنی کوئی نہ مردِ مہرباں
کوچ کر گئے ساکناں اے خدا!
اے منصف و پروردگار
اے مہربان
اے خدا
مَیں ششدر و حیران ہوں کہ کیا کروں
کہ اب دری لشکر ہر گلی ہر گھر ہے
میری کھوج میں آسماں پہ اُڑ رہے جنگی جہاز
گُل زمیں پہ توپ و ٹینک
اے ہست کے سرّنہاں کے رازدار!
پروردگار
کچھ سوالوں کی اجازت دے مزید
مَیں نے کس کو جنگ کی دی تربیت کس کیمپ میں؟
مَیں نے کس بازار میں جا کر جلائی ہیں بسیں؟ م
میں نے کس جرنیل کے گھر کو اُڑایا بم سے ہے؟
مَیں نے کس زردار کے بچّے کو اغوا ہے کیا؟
مَیں نے کس دن ریل کی پٹری اُڑائی ہے بھلا؟
مَیں نے کب لُوٹی ہے بینک؟ اے خدا!
کام اپنا اور کیا؟
بندگی مالک کی بس!
جو بھی اُس کا حکم ہو
ہم بجا لاتے ہیں وہ
اور ترا بندہ حفیظ و الامان
اے خدا صد شکر مَیں انساں نہیں!
(بلوچی سے ترجمہ: عمران ثاقب)

 

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبیاض سونی پتی کی 32 ویں برسی پر ان کے شعری مجموعے کی اشاعت
Next Article حامد میرکا کالم:ایک لاپتہ شخص کی دہائی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟

جون 24, 2026

محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

جون 24, 2026

بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک

جون 23, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟ جون 24, 2026
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.