Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جون 8, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • آزاد کشمیر : عوام اور پولیس میں جھڑپیں، تین پولیس اہلکار ہلاک، 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ
  • آزاد کشمیر میں تصادم سے گریز کی ضرورت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اسلام آباد میں ایک صحافی لاپتہ ہونے کی اطلاعات
  • گلگت بلتستان کا لکی سیاسی سرکس : وسعت اللہ خان کا کالم
  • مظفر آباد ۔۔ کشمیر میں ہنگامے : عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 افراد حراست میں لے لیے گئے
  • خلال سے بھی گئے اور خرام سے بھی گئے : وجاہت مسعود کا کالم
  • عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت
  • پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی عائد
  • پاکستان کے ساتھ نرمی ؟ برملا/نصرت جاوید کا کالم
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»نواز شریف وہ آرمی چیف لائے گا جو اس کی مدد کرے گا: عمران خان
اہم خبریں

نواز شریف وہ آرمی چیف لائے گا جو اس کی مدد کرے گا: عمران خان

ایڈیٹرنومبر 11, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran khan multan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

گجرات ؛ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ لندن میں ہونے والا تماشہ اداروں کو مضبوط نہیں کرے گا۔ نواز شریف وہ آرمی چیف تعینات کرے کا جو اس کے خیال میں ان کی مدد کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف ہمیشہ اس آدمی کو اوپر لے کر آتا ہے جو اس کے فائدے کا ہو۔گجرات میں لانگ مارچ کے شرکاء سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ دنیا میں جو کامیاب ملک ہیں ان کے ادارے مضبوط ہوتے ہیں، مضبوط اداروں کے اوپر مضبوط ملک ہوتا ہے، نواز شریف ہمیشہ اس آدمی کو اوپر لے کر آتا ہے جو اس کے فائدے میں ہے۔
عمران خان نے کہا کہ انہوں نے عدلیہ کے ججوں کو رشوت دی، یہ عدلیہ کو چلنے نہیں دیتے، پولیس کا بیڑا غرق کر دیا، الیکشن کمیشن نے ان سے مل کر ای وی ایم نہیں آنے دی، 90 فیصد دھاندلی ای وی ایم سے ختم ہوسکتی ہے، فائدہ چوروں، ہینڈلرز اور نقصان ملک کا تھا، انہوں نے زندگی میں کبھی میرٹ پر کچھ کیا نہیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ پیسے کو بچانے کیلئے ان کو اداروں کو کنٹرول کرنا ہوتا ہے، طاقتور کو ادارے نہیں پکڑ سکتے، نیب کا قانون تبدیل کیا گیا، اب جو طاقتور ہے وہ نہیں پکڑا جائے گا، بھکاریوں کی طرح پوری دنیا سے بھیک مانگ کر پھرتے ہیں۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ بتائیں ایف آئی اے کس کے خلاف کھڑی ہوگی، اب ایف آئی اے کے پاس یہ کام ہوگا کہ عمران خان کو تنگ کرو۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان سے چوری کیے گئے پیسوں سے بنے گھر میں وزیراعظم گئے، نواز شریف مشرف سے معاہدہ کرکے باہر گیا تھا، سزا یافتہ آدمی سے ملنے وزیراعظم لندن گئے، یہ وہ آدمی ہے جس پر رپورٹ ہے کہ کئی سو لوگ پولیس مقابلوں میں مارے، یہ آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ کرنے جا رہے ہیں، کسی بھی ترقی یافتہ ملک میں کوئی اس طرح کی چیز کا تصور نہیں کرسکتا، یہ وہی نواز شریف ہے جو جھوٹ بولتا ہے کہ معاہدہ نہیں کیا، معاہدہ سامنے آ گیا۔
انہوں نے کہا کہ چھوٹا چور جیل میں جائے اور بڑے بڑے ڈاکو باہر بیٹھ جائیں، یہ سارا کچھ اس لیے ہو رہا ہے کہ یہاں قانون کی حکمرانی نہیں، جو کمزور آدمی ہے، وہی جیل جاتا ہے، یہاں طاقتور ڈاکوؤں سے ڈیل کی جاتی ہے، جس ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں وہ ترقی نہیں کر سکتا، اوورسیز پاکستانی جانتے ہیں کہ انصاف کیا ہوتا ہے، وہ یہاں سے بھاگتے اس لیے ہیں کہ یہاں انصاف نہیں ہے، برطانوی قوم اچھائی کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے، یہ چوری کے کیسز ختم کر رہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ نواز شریف لندن کے مہنگے علاقےمیں بیٹھا ہے، کدھر سے پیسا آیا؟ 30 سال سے دو خاندان حکومت میں ہیں، ہر جگہ پیسا مانگتے ہیں، بھکاریوں کی طرح پیسے مانگنے سے ملک نہیں چلتا، انصاف کا مطلب ہے قانون کے نیچے سب برابر، یہ پاکستان میں ہے نہیں، وزیراعظم چوری کرتا ہے اور پیسے باہر بھیج دیتا ہے، یہ صرف پاکستان کا نہیں تمام غریب ملکوں کا مسئلہ ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ آج قوم اعظم سواتی کے ساتھ کھڑی ہے، انہوں نے سوچا مجھے گولیاں لگیں تو چپ کرکے بیٹھ جاؤں گا، قوم میں شعور آ گیا، معظم اور ابتسام اس کی مثال ہیں، ان کی تیاری پوری تھی، مارنے والے سے بچانے والا بڑا ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ ملک میں انصاف لانا اور اسےخوشحال کرنا ضروری ہے، شہباز شریف کو سازش کے تحت اوپر بٹھایا گیا، یہ سارا تماشا اس لیے ہو رہا ہے کہ یہاں قانون کی حکمرانی نہیں، فیکٹریاں بند، انڈسٹری تباہ ہو رہی ہے، کسانوں کا کیا حال ہے؟ ایکسپورٹ کم ہو رہی ہے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#gujrat #imrankhan #nawaz sharif عمران عمران مارچ نواز شریف
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleانجینئر ممتاز احمد خان کاکالم:ہمارا حالیہ سیاسی بحران ۔ اصل محرکات اور حل (پہلا حصہ )
Next Article راجیو گاندھی قتل کیس کے تمام مجرم تیس سال بعد رہا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

18 سال کی عمر کے نوجوان”شرپسندوں ” کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کی خواہش : نصرت جاوید کا کالم

مئی 19, 2026

مذاکرات پر آمادگی اور عمران خان کی صحت: سید مجاہد علی کا تجزیہ

فروری 28, 2026

جو عمران خان کے بیانیے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا، سائیڈ پر ہوجائے، علیمہ خان پارٹی قیادت پربرس پڑیں

فروری 25, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • آزاد کشمیر : عوام اور پولیس میں جھڑپیں، تین پولیس اہلکار ہلاک، 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ جون 8, 2026
  • آزاد کشمیر میں تصادم سے گریز کی ضرورت : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 8, 2026
  • اسلام آباد میں ایک صحافی لاپتہ ہونے کی اطلاعات جون 7, 2026
  • گلگت بلتستان کا لکی سیاسی سرکس : وسعت اللہ خان کا کالم جون 7, 2026
  • مظفر آباد ۔۔ کشمیر میں ہنگامے : عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 افراد حراست میں لے لیے گئے جون 7, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.