انگلینڈ کی قومی فٹ بال ٹیم کے رکن لاک ڈائون کی خلاف ورزی پر زیر عتاب، میڈیا پر خبر آتے ہی انکے کلب نے ڈسپلنری ایکشن کا اعلان کردیا، فٹ بالر کو بھاری جرمانے ومعطلی کا سامنا ہوسکتا ہے.
انگلش ڈیفینڈرکیلی والکر کے متعلق اتوار کے اخبار نے خبر شائع کی کہ فٹبالر نے گزشتہ ہفتہ اپنے گھر میں ایک پارٹی ارینج کی جس میں برطانوی حکومت کے سوشل فاصلے کے رائج قانون کی خلاف ورزی عمل میں آئی.
خبر سامنے آتے ہی مانچسٹر سٹی کیلئے کھیلنے والے فٹبالر نے سوشل میڈیا کے ذریعہ حکومت ،فٹبال کلب،ایسوسی ایشن اور عوام سے معافی مانگی. والکر نے کہا کہ ہمارا کردار رول ماڈل کا ہے اگر ہم ہی قانون توڑیں گے تو ہمارے مداح ہماری پیروی کریں گے یا مذاق اڑائیں گے. اسلئے میں معافی مانگتے ہوئے تلقین کرتا ہوں کہ
سٹے ہوم، سٹے سیف.
والکر کے کلب مانچسٹر سٹی نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے کھلاڑی پر کڑی تنقید کی اور معاملہ ڈسپلنری کمیٹی کے سپرد کرتے ہوئے واضح اعلان کیا کہ آنے والے دنوں میں انہیں خلاف ورزی پر سزا سنائی جائے گی. کورونا وائرس کی وجہ سے انگلینڈ میں صورتحال تشویشناک ہے اسلئے لاک ڈائون ہے اور پارٹی وغیرہ پر پابندی ہے.
فیس بک کمینٹ