Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»اقبال خورشید کا کالم : کراچی کی موت پر ایک روایتی تعزیت نامہ
کالم

اقبال خورشید کا کالم : کراچی کی موت پر ایک روایتی تعزیت نامہ

ایڈیٹرجنوری 28, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
karachi habib bank
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جس وقت یہ سطریں لکھی جارہی ہیں، ایم کیو ایم کا سی ایم ہاؤس کے سامنے مظاہرہ اور مظاہرین پر سندھ حکومت کا لاٹھی چارج موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ اس واقعے کو سیاہ و سفید میں بانٹ کر دیکھنا سہل ہے، ظالم اور مظلوم، صحیح اور غلط؛ مگر دو انتہاؤں کے درمیان جو ’’گرے ایریا‘‘ ہے، وہ دراصل اس شہر کی موت کا روایتی تعزیت نامہ ہے۔
کراچی، جو کبھی خطے کے ماتھے کا جھومر تھا، جو ملک کی معاشی شہ رگ کہلاتا تھا، آج ملکی سیاست میں یک سر غیر متعلقہ ہوچکا ہے۔ جس شہر کی قومی اسمبلی میں سب سے زیادہ نشستیں ہیں، جو ٹیکس ادا کرنے میں پہلے نمبر پر ہے، آج حکومتی ترجحیات میں آخری نمبر پر دکھائی دیتا ہے۔
یہ شہر مر رہا ہے، دن بہ دن۔ ہر گزرتے لمحے کے ساتھ یہ دم توڑ رہا ہے۔ البتہ معالجین اس کی موت سے باخبر ہونے کے باوجود بے پروا ہیں۔ ماضی کا تو تذکرہ ہی کیا، پی ٹی آئی ہی کی بات کر لیجیے۔ اس شہر سے، غیرمتوقع طور پر پی ٹی آئی کو ارکان قومی اسمبلی کی بھاری تعداد میسر آئی۔ یہی نہیں، صدر پاکستان عارف علوی کا تعلق بھی کراچی سے ہے، گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی اسی شہر سے، حکومت کی اتحادی جماعت، ایم کیو ایم بھی کراچی کے عوام کی ترجمان ہونے کی دعوے دار، مگر اس کے باوجود یوں لگتا ہے کہ اس شہر میں تبدیلی کے پہیے کو زنگ لگ چکا ہے۔ آوازیں خاموش ہیں۔ کراچی کی کیفیت اس بدنصیب مسافر کی سی ہے، جس کا درد قابل اجمیری نے کچھ یوں بیان کیا:
راستہ ہےکہ کٹتاجاتاہے
فاصلہ ہےکہ کم نہیں ہوتا
کہانی یہیں ختم نہیں ہوتی۔ پیپلزپارٹی، جو سن 2008 سے اقتدار میں ہے، اس نے کراچی کے معاملے میں جانب دارانہ اور مایوس کن کردار ادا کیا۔ بلاول بھٹو جیسی نوجوان قیادت کی آمد بھی پی پی پی کی سیاست میں اس شہر کے لیے کوئی امکان پیدا نہیں کرسکی۔ یہاں تک کہ جب ایم کیو ایم ریاستی آپریشن کی زد پر آئی، اور ایک بڑا خلا پیدا ہوا، تب بھی پیپلز پارٹی نے آگے بڑھ کر اسے بھرنے کے بجائے اپنی روایتی سیاست ہی کو جاری رکھا۔
کراچی کے مسائل ان گنت ہیں، جن میں سب سے بڑا مسئلہ آبادی ہے۔ ہر پل، مسلسل بڑھتی آبادی کے لیے جن سہولیات کی ضرورت، وہ کم یاب ہوگئیں۔ پانی کی قلت، گیس اور بجلی کا بحران، سڑکیں شکست و ریخت اور ٹرانسپورنٹ بدحالی کا شکار۔ اسٹریٹ کرائمز پھر سر اٹھا رہے ہیں۔ شہریوں میں خوف ہے اور انفرااسٹریکچر تباہ ہوچکا ہے۔
گرین لائن کی ضرورت دیگر شہروں سے زیادہ کراچی کو تھی، مگر میاں صاحب کو سب سے آخر میں شہر قائد کا خیال آیا۔ جیسے تیسے کام شروع ہوا، تو عوام نے اطمینان کا سانس لیا، مگر میاں صاحب کی برطرفی کے بعد یہ پراجیکٹ سست روی کا شکار ہوگیا۔ پی ٹی آئی دور میں جب پراجیکٹ مکمل ہوا، تب تک مسائل مزید بڑھ چکے تھے۔ وزیر اعظم کے اعلان کردہ اربوں کے پیکیج کیا نتائج لائے، عوام لاعلم ہیں۔ ادھر اورینج لائن منصوبہ، جس کا اعلان پی پی پی کی جانب سے گرین لائن کے ساتھ ہی ہوا تھا، تاحال نامکمل ہے۔
آبادی بڑھ رہی ہے، وسائل سکڑ رہے ہیں۔ حکم راں بے پروا ہیں، اور شہر کے باسیوں کو سنجیدہ قیادت میسر نہیں۔ جماعت اسلامی کے دھرنے سے ایک ہل چل پیدا ہوئی، اور اس پارٹی کی مثبت شبیہہ ابھرنے لگی۔ ایسے میں ایم کیو ایم بھی اس میدان میں اتری۔ حکومت نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے روایتی ہتھکنڈا اپنایا۔ لاٹھی چارج کے مناظر کیمرے میں قید ہوگئے۔ خواتین اور بچے خوفزدگی چہروں پر لیے سڑکوں پر دوڑتے نظر آئے، تو چند ہی لمحوں میں یہ موضوع میڈیا اور سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگا۔
یہ پورا منظر، گو کرب ناک ہے، مگر کراچی کی بدبختی کے باب میں ایک روایتی منظر ہے۔ مظاہرہ اپوزیشن کا حق، مگر کراچی کے حالات اس قدر درگرگوں ہیں کہ سندھ سرکار اور وفاق کی جانب سے سنجیدہ، ٹھوس اور طویل المدتی اقدامات کے بغیر اس شہر کے بچنے کا کوئی امکان ہے۔سچ تو یہ ہے کہ اس نوع کے واقعات محض تعزیت ناموں میں اضافے کے سوا کچھ نہیں۔
( بشکریہ : جیو نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

کراچی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمنشیات کے مقدمات میں سزائے موت ختم ، کوئلے پر چلنا جرم قرار : ضابطہ فوجداری میں سیکڑوں ترامیم
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : کیا حکومت اور اسٹیبلشمنٹ واقعی ایک پیج پر ہیں ؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پی ایس ایل 11 : کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے ہرا دیا

مارچ 28, 2026

کراچی اور بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے تباہی: 23 افراد ہلاک، مزید بارش کا امکان

مارچ 19, 2026

علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد کراچی میں امریکی قونصلیٹ پر حملہ 9 افراد جاں بحق

مارچ 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم اپریل 28, 2026
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم اپریل 28, 2026
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 28, 2026
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون اپریل 27, 2026
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.