Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»عرفان صدیقی کا کالم:عطاءالرحمن ___ رحمان کی عطا تھے !
کالم

عرفان صدیقی کا کالم:عطاءالرحمن ___ رحمان کی عطا تھے !

ایڈیٹرمارچ 2, 202219 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of irfan siddiqi in girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

عطاءالرحمن واقعی رحمان کی عطا تھے!
صحافت کی حُرمت، لفظ کی عصمت، نظریے کی استقامت، قلم کی آبرو، آئین کی سربلندی، جمہوریت کی کارفرمائی، قانون کی پاسداری، فکر کی استواری، موقف کی پائیداری، استغنا شعار طرحداری، مشرقیت میں گندھی وضعداری، حد کمال کو چھوتی سادہ شعاری اور ہرموسم میں راستی کے راستے پر چلنے کی پختہ کاری کا نام عطاءالرحمن تھا۔
میں اس مردِ درویش سے اپنے تعلق کو کوئی نام نہیں دے پا رہا۔ بے شک بعض تعلق، رشتہ وپیوند کے رسمی سابقوں اور لاحقوں سے بے نیاز ہوتے ہیں۔ اُن سے ملاقات نہال کردیتی تھی۔ جب بھی ملا، دل میں ایک چمنستان سا کھِل گیا۔ پاکستان کی تخلیق اور ان کا جنم، تقریباً ساتھ ساتھ ہوئے۔ عہدِ غلامی انہوں نے شعور کی آنکھ سے دیکھا نہ جھیلا۔ پاکستان کے پہلو بہ پہلو آنکھ کھولنے والے عطاءالرحمن کے لئے پاکستان ہی سب کچھ تھا۔ اُن کی حیثیت ہر آن پاکستان کے مدار میں گردش کرنے والے سیارے کی سی تھی۔ پاکستانیت ان کی رگوں میں جوئے خوں کی طرح رواں تھی۔ وہ ایمان کی حدوں کو چھوتے یقین محکم کے ساتھ سمجھتے تھے کہ پاکستان کی سلامتی، بقاءاور ترقی کا انحصار آئین وقانون، جمہوریت اور آزادیِ اظہار رائے میں ہے۔
جب پاکستان کی سرزمین میں پہلی بار مارشل لاءکے شجرِ بے برگ وثمر نے سراٹھایا تو عطاءالرحمن کی عمر صرف گیارہ برس تھی۔ نوجوان جسم، نوجوان ذہن، نوجوان فکر اور نوجوان احساس نے آنے والے مزید گیارہ برس تک آئین شکنی، جمہوریت کُشی، شخصی آزادیوں کی تحقیر، وفاقی اکائیوں کی بے توقیری، شخصی آمریت کی فتنہ گری اور جمہوری اقدار کی پامالی کا عہد نامراد دیکھا۔ چوبیس برس کی بھری جوانی میں عطاءالرحمن نے اپنے پاکستان کو دولخت ہوتے دیکھا۔ وہ پاکستان جو اُس کا وطن نہیں، اس کا عشق، اس کا جنوں تھا۔ میراخیال ہے کہ یہ سانحہ عطاءالرحمن کے دل پر ایسا کاری زخم لگا گیا جو کبھی بھرنے میں نہ آیا۔ آیا بھی تو کسی تازہ دم آمر نے اُس پر مٹھی بھر نمک چھڑک دیا۔
سقوطِ ڈھاکہ کے بعد لگ بھگ نصف صدی زندہ رہنے والے عطاءالرحمن نے مزید بیس برس آئین کو بازیچئہِ اطفال بنتے اور عدلیہ کو ہرایسی غارتگری کو خلعتِ جواز پہناتے دیکھا۔ اُس نے جمہوریت کو اونچی بارگاہوں میں پوچا لگاتی اور برتن مانجھتی کنیز بنتے دیکھا۔ اس نے دیکھا کہ کیوں کر وزرائے اعظم، کھانے میں نمک زیادہ ڈال دینے والے باورچی کی طرح کھڑے کھڑے نکال دئیے جاتے ہیں۔ اُس نے دیکھا کہ کس طرح ”مثبت“ اور ”مطلوب“ نتائج کے لئے انتخابی نتائج کو کمہار کے چاک کی مٹی بناکر مرضی کی کوزہ گری کرلی جاتی ہے۔ اس نے دیکھا کہ بظاہر جمہوریت کے خیمئہِ خوش رنگ میں، آراستہ پیراستہ مسند پر بیٹھی ”سلطانیِ جمہور“ دراصل کتنی لاچار، مجبور اور مقہور ہے۔ اُس نے برس ہا برس ” تراشیدم، پرستیدم، شکستم“ (میں نے تراشا، میں نے پوجا اور میں نے توڑدیا) کا بے آب ورنگ سرکس دیکھا۔
اور بھی بہت سوں نے یہ سب کچھ دیکھا مگر آنکھیں دوسری طرف پھیرلیں۔ گریز ومصلحت کی بُکّل مار کر بیٹھ گئے۔ کچھ نے اس تماشے کو معمولاتِ حیات میں سے جانا اور اطمینان کی چادر تان لی۔ کچھ نے سورج مکھی کے پھول کی طرح اپنا چہرہ، ابھرتے آفتاب کی طرف موڑ لیا اور اس کی بلائیں لینے لگے۔ کچھ نے جمہوریت، سیاست اور سیاستدانوں کو بے نقط سنا کر آمریت کی بارگاہ میں جھومر ڈالنے کو طرہِ امتیاز جانا۔ کچھ نے آمرِ وقت کے دربار میں ایسے ایسے قصیدے پڑھے کہ انشاءاللہ خان انشاء کی روح بھی کسمسانے لگی۔
عطاءالرحمن ہمیشہ اس قبیلے سے بہت دور کھڑے نظر آئے۔ ان کے لئے یہ سب کچھ ناگواری کی حد تک ناقابلِ قبول تھا۔ بلکہ وہ تو اسے حلال وحرام کے ترازو میں تولتے تھے۔ پاکستان کے حوالے سے ان کا اضطراب ان کے زخم ِدل کو گہرا کرتا چلاگیا۔ ان کی ذیابیطس کی دھار تیز ہوتی اور مہلک اثرات مرتب کرتی چلی گئی۔ بظاہر ذیابیطس ہی نے ان کی زندگی کا چراغ گل کردیا لیکن مجھے یوں محسوس ہوتا ہے جیسے پاکستان کے لئے ان کی دل سوزی ودردمندی، حالات حاضرہ کی بے چہرگی کا احساس اور پاکستان کے مستقبل کی بے یقینی کا کرب اُن کے زخمی دل میں نت نئے چرکے لگاتا رہا اور بالآخر انہیں کھاگیا۔
عطاءالرحمن صاحب ہمہ صفت شخصیت کے مالک تھے۔ تعلیم وتدریس میں گئے تو اپنا سکہ جمایا۔ ایک نئی جامعہ میں ابلاغیات کے شعبے کی داغ بیل ڈالی اور اُسے پھلتا پھولتا دیکھا۔ مختلف جامعات میں لیکچر دیتے رہے۔ اُن کے شاگرد اُن کی معلّمانہ صلاحیتوں کو یاد کرتے ہیں۔
صحافت کے مختلف شعبوں میں اپنا لوہا منوایا۔ ایک مبصّر کی حیثیت سے نمایاں رہے۔ سیاسی تجزیہ کاری اُن کا شعبہ خاص تھا۔ روزنامہ ”نئی بات“ کی بنیاد ڈالی اور اُسے ایک سنجیدہ، پروقار اور معتبر اخبار بنادیا۔ کالم نگار کے طور پر اُن کا تجزیاتی انداز واسلوب منفرد تھا۔ ہفت روزہ ’تکبیر‘ کے مدیر، صلاح الدین شہید کے بعد، تاریخی آگہی، نظریاتی پختگی، زور استدلال اور دلپذیر انشاءکے حوالے سے عطاءالرحمن کا کوئی ثانی نہیں۔ جو بھی لکھا، تپاکِ جاں سے لکھا، ہر لفظ میں اپنا دل سمودیا۔ ستائش کی تمنا اور صلے کی پروا سے بے نیاز ہوکر لکھا۔ زور ورآمروں اور تھُڑ دلے نام نہاد جمہوری حکمرانوں کے خوف سے آزاد ہوکے لکھا۔ اُن کے منحنی سے جسم میں نہ جانے توانائی کی کیسی کیسی ”برق گاہیں“ ہرآن چلتی رہتی تھیں کہ تھکنا، ہارنا اور گریز ومصلحت کی عافیت گاہوں کا رُخ کرنا، اُن کے نصابِ حیات سے خارج تھا۔
وہ حقیقی معنوں میں درویش منش انسان تھے۔ کھرے سونے جیسا کردار رکھنے والے عطاءالرحمن بوجوہ نوازشریف کے دلدادہ تھے۔ یہ محض رسمی بات نہیں۔ وہ حقیقی معنوں میں دل دے بیٹھے تھے۔ دلوں کے لین دین کا معاملہ ’عاشق و معشوق‘ کے درمیان ہوتا ہے اور اس کی کرید لاحاصل ہے۔ میں نے انہیں درجنوں بار وزیراعظم نوازشریف سے ملتے دیکھا۔ انہوں نے کبھی بھول کر بھی اپنے کسی ذاتی مسئلے کا ذکر نہ کیا۔ کبھی کوئی خواہش ان کے لبوں پر نہ آئی۔ کبھی دسست سوال دراز نہ کیا۔ ہمیشہ پاکستان کی بات کی اور دبنگ لہجے میں کی۔ توصیف کم کم اور تنقید دھڑلے سے کی۔ میاں صاحب کبھی کبیدہ خاطر نہ ہوئے۔ عطاءالرحمن صاحب کا بے انتہا احترام کرتے۔ اُن کے انتقال کی خبر پر میاں صاحب نے وائس میسج بھیجا تو اُن کی آواز بھّرائی ہوئی تھی۔۔ ”میں اپنے بہت ہی اچھے اور مخلص دوست سے محروم ہوگیا ہوں۔ بہت کھرے، سچے اور عظیم انسان تھے۔“
اہل قلم، دوسروں کی تعریف میں خاصے بخیل ہوتے ہیں۔ عطاءالرحمن صاحب کو میں نے اس معاملے میں بہت ہی کشادہ ظرف پایا۔ کالم نگاری کے دنوں کی بات ہے۔ جب بھی ملتے یا فون پر بات ہوتی تو اکثر کہتے ”آپ نے تو میرے گھر میں لڑائی ڈال رکھی ہے۔ میری بیوی سب سے پہلے آپ کا کالم پڑھتی ہے۔ اس کے بعد میرا __ اور پھر کہتی ہے کہ ”لکھ سکتے ہو تو عرفان صدیقی کی طرح لکھا کرو ورنہ چھوڑ دو یہ کالم والم۔“ مجھے معلوم ہے کہ عطاءالرحمن کے تجزیاتی کالم، میرے روا روی کے کالموں سے بدرجہا بہتر، موثر اور خوبصورت ہوتے تھے لیکن یہ محض اُن کی وسیع الظرفی، دوست نوازی اور پچھلی صف کے ایک رفیق کار کی دلداری تھی۔
کچھ دنوں سے موت بڑی تیز پا ہوگئی ہے۔ ہر روز کسی ہمدم دیرینہ کے رخصت ہوجانے کی خبر ملتی ہے۔ دل زخم زخم ہوجاتا ہے۔ جہد مسلسل سے اپنے اپنے شعبے میں نام اور مقام بننے والے قطار باندھے سرحد کے اس پار جارہے ہیں۔ اُن کے بچھڑ جانے کا دُکھ اپنی جگہ، پیدا ہونے والے خلاءکے پُر نہ ہونے کا کرب کہیں زیادہ ہے۔ ”نئی بات“ کو ایک ایڈیٹر مل جائے گا۔ ادارتی صفحے پر کسی اور کا کالم چھپنے لگے گا۔ عطاءالرحمن کی سنجیدہ گفتاری اور شگفتہ گوئی سے سجی محفلیں آباد رہیں گی۔ لیکن صحافت کو کب کوئی دوسرا عطاءالرحمن ملے گا؟ شاید برس ہا برس لگ جائیں۔
مجھے ہتھکڑی لگے ہاتھ دیکھنے، جیل میں کسی قیدی سے ملنے اور کفن پوش میّت کا چہرہ دیکھنے کا حوصلہ نہیں ہوتا۔ لیکن میں دھکم پیل کے باوجود تابوت کے قریب گیا۔ عطاءالرحمن صاحب کا چہرہ شانت، مطمئن اور آسودہ تھا۔ بہت ہی خفیف سی مسکراہٹ۔ جیسے کہہ رہے ہوں
شادم از زندگی، خویش کہ کارِ کردم
(میں اپنی زندگی سے خوش ہوں کہ کوئی کام کرکے جا رہا ہوں)
چند دن پہلے فون پر اُن کا حال پوچھا۔ اُن کی آواز کی لو بجھتی ہوئی محسوس کی۔ میں نے کہا کہ __ ”اگلے ہفتے آپ سے ملنے آؤں گا۔“ بولے ”ضرور آئیں۔ مگر آپ وعدہ کردیتے ہیں، آتے ہیں۔“ اب کے میں وعدے کی تکمیل کا پختہ ارادہ اور سامان کر کے اسلام آباد سے نکلا تھا۔ لیکن بھیرہ کے قریب یہ خبر دل میں تیرِنیم کش کی طرح ترازو ہوگئی کہ عطاءالرحمن صاحب تو رُخصت ہوگئے ___
اب کوئی آئے تو کہنا کہ مسافر تو گیا
ہم بھی کیا لوگ ہیں؟ جیتے جی کسی کے لئے ایک حرفِ ستائش بھی نوک زباں پہ آتا ہے نہ نوکِ قلم پر۔ پلٹ کر بھی نہیں پوچھتے کہ کوئی کس حال میں ہے، اُس کے شب و روز کا عالم کیا ہے۔ جیتے جی کسی کو خراج پیش کرنے ، کوئی بزمِ سپاس نہیں سجاتے، چلا جائے تو ریفرنسز کی برکھا تھمنے میں نہیں آتی۔ زندگی بھر کسی کی قدرافزائی کے لئے اُس کے گلے میں کاغذی پھولوں کا ہار بھی نہیں ڈالتے، مرجائے تو اُس کی لحد پر تازہ سرخ گلابوں کا ڈھیر لگا دیتے ہیں۔ زندہ ہو تو کبھی کسی کے دروازے پر دستک دے کر نہیں پوچھتے کہ کیسی گزر رہی ہے، رخصت ہوجائے تو اس کے عزیزوں کے گلے لگ کر ڈاڑھیں مار مار کر روتے ہیں۔ دوستوں کی نم ناک آنکھوں، احباب کی تحسین وآفرین، تازہ سرخ گلابوں کے ہاروں اور رفقائے کار کی طرف سے اعتراف عظمت کے خطبات کے لئے مرنا اور منوں مٹی تلے دفن ہونا ضروری ہے۔ دنیا اسی کا نام ہے۔ جیتے جی سنگ باری ، مر جانے پر اشک باری
اللہ اُس مردِ جلیل وجمیل کو اپنے مقربّین کے گوشہِ خاص میں جگہ عطا فرمائے۔
(بشکریہ: ہم سب ۔۔ لاہور )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

صحافت
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوجاہت مسعود کا کالم:سویا ہوا محل اور شاہی جوڑے کی سحرسازیاں
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : روس کے معاملہ میں پاکستان ’غیر جانبدار‘ کیوں ہے؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ملتان پریس کلب کو قبضہ مافیا اور سوداگروں سے نجات دلائیں: مقبول حسین تبسم کا کالم

فروری 15, 2026

مارک ٹلی بھارت کا بیانیہ بناتے تھے : پاکستان میں مارشل لاء کی راہ ہموار کی : ثقلین امام

جنوری 25, 2026

معروف شاعر ، ادیب اور صحافی رضی الدین رضی کے بچپن ، لڑکپن اور جوانی کی کہانی : آغا محمد علی کی زبانی

دسمبر 26, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.