Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بنوں بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی
  • روسی ناول:ایک فکری اور ادبی سفر : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی نئی کتاب شہزاد عمران خان کا اختصاریہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»حکومت سوئی ہوئی ہے۔۔خالدمسعودخان
کالم

حکومت سوئی ہوئی ہے۔۔خالدمسعودخان

ایڈیٹراگست 9, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
articles and columns of khalid masood khan at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سوچا کسی اور موضوع پر لکھنے کا تھا مگر شاہ جی سے ایک گھنٹے کی ملاقات کے بعد ارادہ بدل دیا۔ مسئلہ وہی پرانا اور گھسا پٹا ہے لیکن پیش رفت، بلکہ معکوس قسم کی پیش رفت کے باعث سوچا‘ پہلے یہ معاملہ نمٹا لوں۔ گزشتہ دنوں ملتان میں صحافیوں اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مابین ”پیچ‘‘ پڑ گیا تھا۔ ایک طرف صحافی تھے اور دوسری اکیلے شاہ محمود قریشی۔ دراصل وہ اکیلے نہیں تھے ان کے ہمراہ شہر سے دوسرے ایم این اے ملک عامر ڈوگر، تین عدد ایم پی اے ڈاکٹر اختر ملک، جاوید انصاری اور ندیم قریشی کے علاوہ چیئرمین ایم ڈی اے میاں جمیل اور ضلعی صدر تحریک انصاف خالد جاوید وڑائچ بھی تھے؛ تاہم باقی سب لوگ کسی مہمان اداکار سے بھی کم کے حصہ دار تھے۔ اب خدا جانے وہ ازخود خاموش تھے یا انہیں محترم وزیر خارجہ نے اپنی خداداد صلاحیتوں پر بھروسہ کرتے ہوئے خاموش رہنے کی ہدایت کی ہوئی تھی لیکن یہ طے ہے کہ صحافیوں کی توپوں کا سارا رخ بھی صرف اور صرف شاہ محمود قریشی کی طرف ہی تھا۔ کسی اور کی طرف نہ انہوں نے پلٹ کر دیکھا اور نہ ہی کسی سیاستدان نے مشکل وقت میں قریشی صاحب کا ساتھ دیا‘ بلکہ ایک ایم پی اے سلیم لابر تو پریس کانفرنس ختم ہونے کے بعد تب تشریف لائے جب سارا میلہ اجڑ چکا تھا۔ بقول شاہ جی یہ ان کی بہترین پلاننگ اور عمدہ منصوبہ بندی کا اعلیٰ نمونہ تھاکہ وہ ایسے مناسب وقت پر تشریف لائے۔
اس ساری پریس کانفرنس یا مکالمے، آپ جو بھی کہہ لیں‘ کا مرکزی نکتہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا معاملہ تھا۔ ملتان کی صحافی برادری اس سلسلے میں بڑی متحرک ہے اور وہ پانچ ہزار سالہ تاریخ کے حامل شہر ملتان میں اس سب سیکرٹریٹ کے قیام کے لیے نہ صرف یکسو ہیں بلکہ خاصے تپے ہوئے بھی ہیں۔ انہیں گلہ ہے کہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے دفتر کے قیام کے لیے ویسی کوشش ہرگز نہیں کی جیسی خسرو بخیار اور خاص طور پر طارق بشیر چیمہ نے بہاولپور کے لیے کی اور وہ کامیاب بھی ہو گئے۔ صحافیوں کا خیال ہے بلکہ یقین ہے کہ شاہ محمود قریشی زبانی کلامی تو بڑے بلند بانگ دعوے کر رہے ہیں لیکن عملی طور پر وہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور دیگر سولہ محکموں کے سیکرٹریز کے دفاتر کے بہاولپور میں قیام کے لیے ذہنی طور پر تیار بھی ہیں اور اس کے لیے مکمل طور پر کمپرومائز بھی کر چکے ہیں۔ اس پریس کانفرنس میں صحافی محض اپنی پیشہ ورانہ ڈیوٹی سرانجام نہیں دے رہے تھے بلکہ اپنے شہر کا مقدمہ لڑ رہے تھے‘ اس لیے تھوڑے ناراض بھی تھے اور لہجوں میں تلخی بھی لیے ہوئے تھے۔ ان کے سوالات خاصے تندوتیز تھے۔ شاہ محمود کے مقابل بیٹھے ہوئے صحافی‘ جن میں سید سجاد بخاری، ممتاز نیازی، عادل نظامی، عامر بھٹہ اور ملک شہادت کے علاوہ درجن بھر سے زیادہ صحافی شامل تھے‘ صرف سوالات نہیں کر رہے تھے بلکہ جنوبی پنجاب کے منظور شدہ سب سیکرٹریٹ کے ملتان میں قیام کا مقدمہ لڑ رہے تھے۔ وہ شاہ محمود قریشی سے سب سیکرٹریٹ کے مرکزی دفتر کے ملتان میں قائم ہونے کے بارے میں واضح یقین دہانی چاہتے تھے اور قریشی صاحب گول مول لفظوں میں انہیں پرچانے کی کوشش کر رہے تھے۔
ایک صحافی نے سوال کیا‘ سیکرٹریٹ کا اصل دفتر کہاں ہوگا‘ ملتان یا بہاولپور؟ جواب ملا ملتان اور بہاولپور۔ سوالات میں پوچھا گیا کہ جو سمری وزیراعلیٰ نے منظور کی ہے اس میں بھی اس کے لیے ملتان اور بہاولپور سیکرٹریٹ کا لفظ استعمال ہوا ہے‘ لیکن اصل دفتر جو ایڈیشنل چیف سیکرٹری کا ہے، وہ تو بہاولپور ہوگا‘ اور ایڈیشنل آئی جی پولیس ملتان ہوگا‘ اس ترتیب کو الٹا کر لیں یعنی ایڈیشنل آئی جی بہاولپور بٹھا دیں اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ملتان میں بیٹھ جائے۔ جواب ملا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور دیگر محکموں کے سیکرٹریز دونوں شہروں میں بیٹھیں گے یعنی ملتان اور بہاولپور۔ سوال ہوا کہ کیا یہ سب لوگ ہر دوسرے دن سارا سٹاف اور بوریا بستر اٹھا کر بہاولپور سے ملتان اور ہر دو دن بعد ملتان سے بہاولپور آتے جاتے رہیں گے؟ کام کب کریں گے؟ تو شاہ محمود قریشی صاحب نے جواباً فرمایا کہ آپ لوگوں کو پتا ہی نہیں کہ اب ”پیپر لیس‘‘ دنیا وجود میں آ چکی ہے۔ دفتر یہاں ملتان میں ہو یا بہاولپور میں‘ کوئی فرق نہیں پڑتا‘ سب کچھ آن لائن ہو جاتا ہے‘ ہم آن لائن سسٹم بنا رہے ہیں‘ سب کچھ آن لائن ہو جایا کرے گا۔ ایک صحافی نے تپ کر سوال کیا: اگر ملتان اور بہاولپور کے درمیان آن لائن ہونے سے دفتار کی مادی حیثیت بے معنی ہو جاتی ہے تو پھر یہ تمام دفاتر لاہور میں ہی رہنے دیں اور وہاں سے سب کچھ آن لائن کر دیں‘ ملتان یا بہاولپور میں دفاتر بنانے کی کیا ضرورت ہے؟ اتنی فضول خرچی کی کیا پڑی ہے؟
ایک صحافی نے کہا: آخر آپ اس ابہام کو دور کیوں نہیں کرتے کہ سیکرٹریٹ کہاں بنے گا؟ اگر بہاولپور میں بننا ہے تو صاف بتا دیں‘ گومگو میں نہ رکھیں۔ ملتان کے سارے ایم این اے اور ایم پی اے کہہ رہے ہیں کہ سیکرٹریٹ ملتان میں بننا چاہیے لیکن بہاولپور والے کامیاب ہو گئے ہیں اور ملتان والے ناکام۔ سب لوگ کہہ رہے ہیں کہ آپ نے ملتان کا مقدمہ ٹھیک طریقے سے نہیں لڑا اور ملتان میں سیکرٹریٹ کے قیام کا معاملہ اوپر ٹھیک طریقے سے پیش نہیں کیا۔ ایک صحافی نے کہا: اگر آپ کہتے ہیں کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ملتان بیٹھے گا تو اس کا نوٹیفکیشن لائیں۔ ایک موقع پر خاصی تلخی ہو گئی۔ ایک صحافی نے کہا: ایک وقت تھا‘ آپ تب تک گھر سے باہر نہیں نکلتے تھے جب تک ہم لوگ کیمرے لے کر آپ کے گھر کے باہر نہیں پہنچ جاتے تھے‘ ہم ملتان کے بیٹے ہیں‘ آپ کے ووٹر بھی ہیں اور سپورٹر بھی‘ ہم آپ سے سوال کر سکتے ہیں۔ اوپر سے کسی صحافی نے کہہ دیا کہ آپ نے اگلا الیکشن بھی یہیں سے لڑنا ہے۔ اس پر شاہ محمود قریشی گرمی کھا گئے اور کہنے لگے کہ مجھے پتا ہے‘ اپنا الیکشن میں خود لڑوں گا‘ آپ نے نہیں لڑنا‘ آپ فکر نہ کریں۔
یہ تو پریس کانفرنس کا احوال تھا۔ دوسری طرف احمد حسین ڈیئر کا کہنا ہے کہ پورے ملتان میں اپنی مرضی کی تقرریوں اور عہدوں کے حصول کے علاوہ میرے حلقہ این اے 154 میں تھانیدار اور پٹواری بھی شاہ محمود قریشی صاحب کی مرضی سے لگتے ہیں‘ وزیراعلیٰ میری بات نہیں سنتے تھے۔ میری وزیراعظم سے لاہور ملاقات ہوئی تو انہوں نے وزیراعلیٰ کو ہدایت کی کہ وہ ہر ماہ مجھ سے ملاقات کریں اور میرے حلقے کے مسائل حل کریں۔ احمد حسین ڈیئر نے ایک رازدار کو بتایا کہ وزیراعظم سے یہ واضح ہدایت سن کر وزیراعلیٰ بہت خوش ہوئے اور انہوں نے مجھ سے کہاکہ پہلے میں ملتان کے بارے میں صرف شاہ محمود قریشی کی بات ماننے پر مجبور تھا اب مجھے اس سلسلے میں آپ کا کہہ دیا گیا ہے‘ آپ دیکھیں کہ میں آپ کو کس طرح اکاموڈیٹ کرتا ہوں۔ اللہ جانے اس بات میں کتنی سچائی ہے، لیکن ایک واقفِ حال کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کی بہاولپور اور اس کے آس پاس زمینیں ہیں وہ چاہتے ہیں کہ سیکرٹریٹ بہاولپور میں بنے کیونکہ اس سے ان کی زمینوں کی ویلیو زمین سے آسمان پر چلی جائے گی اور ان سب کی چاندی ہو جائے گی۔ یہ زمینوں وغیرہ کے معاملے بڑے لوگوں کا مسئلہ ہے۔ ہم جیسے معمولی لوگوں کو ان چیزوں سے کیا مطلب؟ بڑے لوگوں کی باتیں بڑے لوگ ہی جانتے ہیں۔ ہمیں تو یہ پتا ہے کہ آٹا ستر روپے کلو اور چینی سو روپے کلو مل رہی ہے اور حکومت سوئی ہوئی ہے۔
نوٹ: ایک باوثوق ذریعے نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان کے اللہ بخش کورائی کو سٹریٹیجک کمیٹی فار میڈیا پنجاب کا رکن بنانے پر پڑنے والے شوروغوغا کو کم کرنے کیلئے ایک مقامی ایم پی اے کو بمشکل راضی کرکے ایک سفارشی رقعہ اور بیان دلوا دیا ہے کہ موصوف کی تقرری ان کی سفارش پر کی گئی ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ دنیا)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleظرف کی تلاش میں (2)۔۔رؤف کلاسرا
Next Article مسجد وزیرخان میں نکاح کا سین ’گانے کی شوٹنگ‘ میں کیسے بدلا؟۔۔ارشد چوہدری کی خصوصی رپورٹ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟

جون 24, 2026

محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

جون 24, 2026

بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک

جون 23, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟ جون 24, 2026
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2026
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا جون 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.