Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»کرن خان»کرن خان کا مزاح پارہ :موت کا ایک دن معین ہے
کرن خان

کرن خان کا مزاح پارہ :موت کا ایک دن معین ہے

ایڈیٹرجون 1, 202416 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
kiran khan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

موت ایک بہت بڑا معمہ ہے جس کے بارے میں قبل از وقت جاننا انسان کی شدید ترین خواہش رہی ہے۔۔تاکہ اس کا سدباب کیا جاسکے یا اس کی مدت میں ہی توسیع کی جا سکے۔۔
گوکہ دونوں کام نا قابل رسائی ہیں پھر بھی حال ہی میں ایسی ایک ریسرچ نظروں سے گزری جس نے چونکنے پر مجبور کردیا
”جرمنی کے سائنسدانوں نے خون کا ایسا ٹیسٹ دریافت کیا ہے جس کے مطابق اگر اگلے دس سال کے اندر آپ کی موت واقع ہونی ہے تو یہ ٹیسٹ کافی حد تک درست پیشن گوئی کر دے گا۔۔“
انہوں نے چالیس سے پینتالیس ہزار لوگوں پر اس ٹیسٹ کا مشاہدہ کیا۔حاصل کیے گئے نتائج 83فی صد تک درست ثابت ہوئے۔یہ ٹیسٹ خون میں شامل عناصر مثلاً گلوکوز ، چکنائی، چربی اور دیگر چند عوامل کی مقدار سے پیش گوئی کر دیتا ہے کہ اگلے پانچ سے دس سال میں کب موت واقع ہوسکتی ہے ۔
گوکہ اس ٹیسٹ پر ابھی مزید کام جاری ہے لیکن جن لوگوں پر تجربہ کیا ان کی شرح کافی حیران کن رہی۔۔خیر دیکھتے ہیں کہ یہ ٹیسٹ آگے جا کے کس قدر مفید ثابت ہوگا ۔۔
ویسے یہ ہم پاکستانیوں کے لیے شاید زیادہ کام کا نہ ثابت ہو ۔۔کیونکہ ٹیسٹ میں طبعی موت کی پیش گوئی کی جاتی ہے۔۔جبکہ ہم غیر طبعی موت میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں لا پروا قوم ہیں نہ صحت کا خیال رکھتے ہیں نہ اپنی حفاظت کا سو ہمیں تو چاہیئے حادثاتی موت کا ٹیسٹ اور اس معاملے میں یقیناً یہ ٹیسٹ کوئی مدد نہ کر پائے گا۔
بلکہ یہ بھی ہو سکتا ہے ان کی ہر پیش گوئی ہم ناکارہ کردیں۔مثال کے طور پر ایک بیس سال کے بندے کا ٹیسٹ کرکے یہ بتایا جائے گا کہ تم۔بالکل ٹھیک ہو اگلے دس سال تمہاری موت کے چانسز بالکل نہیں۔۔اب ٹیسٹ قطعاً نہیں جانتا کہ یہ بندہ اگلے دس سال میں بسیار خوری کے باعث موٹاپے کا شکار ہو کر سو بیماریاں لگوا بیٹھے گا ۔۔۔اور مزید پانچ سال کے بعد ختم ۔۔اور اگر ختم نہ بھی ہوا تو دوائیوں پر زندہ رہنا بھی کوئی زندگی ہے؟
ٹیسٹ ایک فسادی یا خودکش حملہ آورکو بتائے گا تم بھی ٹھیک ہو نہیں مروگے۔۔لیکن یہ خود بھی مرے گا اور ساتھ میں کئی اور بھی ساتھ میں مارے گا۔۔یہاں بھی ٹیسٹ نہیں جان پائے گا کہ نہ صرف اس کی اپنی زندگی ختم ہے بلکہ باقی بھی کئی اس کے ہاتھوں مریں گے۔۔
۔کرنٹ کھا کہ مرے گا یا زہر کھا کے ؟؟، ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے گا یا پولیس کا؟ ، دوست کے ہاتھوں مرے گا یا دشمن کے؟ ۔۔تیز ڈرائیونگ سے مرے گا یا کھائی میں جا گرے گا۔؟۔زلزلہ سونامی بجلی گرنے یا طوفان سے مرے گا؟؟ جنگ میں مرے گا یا امن میں بھوک سے مرے گا۔؟۔کیا یہ ٹیسٹ اتنی کامیابی حاصل کر پائے گا؟؟
اگر بتانا ہی ہے تو اس بارے میں بتائیں۔۔کیونکہ اس دور میں طبعی موت بہت کم لوگوں کو نصیب ہو رہی ہے۔۔
اس سے ملتا جلتا ایک اور تجربہ بھی کیا گیا ۔۔ایک برطانوی ادارے کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ایسا کیلکولیٹر ایجاد کیا ہے جو کہ آن لائن سوالات کے ذریعے آپ کو بتائے گا کہ آپ کب تک مر جائیں گے۔( اگر نہیں مرے تو یہ کیلکولیٹر کا مسئلہ نہیں اصولاً تو مر جاؤ)
”دی لینسٹ “نامی طبی جریدے میں یہ خبر شائع ہوئی۔۔اس تحقیق میں بتاتے ہیں کہ کسی بھی قسم کے ٹیسٹ کے بغیر یہ ایک آن لائن سوالات پر مشتمل کیلکولیٹر ہے۔۔یہ چند سوال کرے گا ۔۔جن میں آپ کی گاڑیوں کی تعداد پوچھی جاے گی جس سے کیلکولیٹر آپ کی دولت کا اندازہ لگائے گا۔۔
۔۔خوراک کے ٹائم ٹیبل سے لے کر ورزش جاب وغیرہ پر مبنی سوالات ہونگے اور اس کے بعد یہ بتائےگا کہ اگلے پانچ سال میں آپ کے مرنے کے کتنے امکانات ہیں۔۔بہرحال محقق نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر کیلکولیٹر کو غلط اعدادو شمار دیے گئے تو ظاہری بات ہے نتیجہ غلط بھی ہوسکتا ہے۔۔
یہ ٹیسٹ بھی ہم پاکستانیوں کے حق میں زیادہ بہتر شاید نہ ثابت ہو۔۔کیونکہ ان سوالوں کے جواب شاید ہی کوئی پاکستانی ایمانداری سے دے پائے۔۔جونہی یہ کیلکولیٹر دولت پوچھے گا ۔۔ہمیں موت پڑ جائے گی ۔۔کہ اگر یہ اعدادو شمار نیب نے حاصل کر لیے تو پھنس بھی جائیں گے۔۔
۔۔تو ہم جواب دیں گےگاڑی تو ہے لیکن دادا نانا یا دوست نے گفٹ کی ہے ۔۔اب اس کا کیا جواب دینا ہوگا یہ سوچ کر انگریزوں کو کیلکولیٹر میں ڈالنا پڑے گا۔
۔ہماری کھانے پینے کی جو بے تکی روٹین ہے کہ صرف گوجرانوالہ کے گجروں کی ہی روٹین لکھ کر دے دی تو کیلکولیٹر کا جواب آئے گا
” تم زندہ کیسے ہو اب تک؟؟؟“
لہذا سن لو۔۔۔۔۔ ہمیں کوئی خصوصی فائدہ نہیں ان دریافتوں کا۔۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

موت
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاوید کا کالم : بانی تحریک انصاف کی نقصان کے "ازالے” کی کوشش
Next Article بجلی کی قیمت میں 3 روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

میرے لیےتو 2019عام الحزن تھا : موت کیا کچھ چرا کر لے گئی : ڈاکٹر خدیجہ وکیل کا کالم

نومبر 24, 2025

موت کے وقت انسان اپنی پوری زندگی کیسے دیکھ لیتا ہے ؟

فروری 24, 2022

موت اور نیک لوگ ۔۔ڈاکٹر اختر شمار

مارچ 4, 2019

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.