Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»موت کے وقت انسان اپنی پوری زندگی کیسے دیکھ لیتا ہے ؟
تجزیے

موت کے وقت انسان اپنی پوری زندگی کیسے دیکھ لیتا ہے ؟

ایڈیٹرفروری 24, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
brain
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کراچی (رپور ٹ : رفیق مانگٹ) جب ہم مرتے ہیں تو اس وقت دماغ میں کیا ہوتا ہے یہ صدیوں سے ایک راز رہا ہے، لیکن ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ جب انسانی روح جسم سے پرواز کرتی ہے تو اس دوران گزری پوری زندگی چند سیکنڈز میں سمٹ کرآنکھوں کے سامنے روشن ہوجاتی ہے۔
نیوروسائنسدانوں نے ایک 87 سالہ مرگی کے مریض کی دماغی سرگرمی کو اس وقت ریکارڈ کیا جب اس کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی، دماغی لہروں سے واضح ہوا کہ موت کے وقت یادداشت کی بازیافت کا عمل تیز ہوتا ہے۔نتائج بتاتے ہیں کہ”میموری بازیافت“ کے ذریعے زندگی ہماری آنکھوں کے سامنے روشن ہوجاتی ہے۔
نیورو سائنس دان عارضہ قلب میں مبتلا شخص کے علاج کے لیے الیکٹرو اینسفالوگرافی (ای ای جی) استعمال کر رہے تھے۔ یہ پہلا موقع تھا جب سائنسدانوں نے مرتے ہوئے انسانی دماغ کی سرگرمی کو ریکارڈ کیا تھا۔خواب اور مراقبہ کے دوران جس طرح کی دماغی لہروں کی سرگرمی دیکھی گئی، ویسی ہی مرتے ہوئے اس شخص کی دماغی سرگرمی بھی دیکھی گئی،یہ عمل نظریہ life recall کی حمایت کرتا ہے جس میں موت سے عین قبل زندگی بھر کے اہم واقعات چند سیکنڈوں میں آنکھوں کے سامنے لہرا جاتے ہیں۔درحقیقت، موت کے عمل کے دوران اور اس کے بعد دماغ متحرک اور مربوط رہ سکتا ہے۔عمر رفتہ کو آواز دینے کے اس نظریہ ”لائف ری کال“ میں سیکنڈوں میں اپنی پوری زندگی گزارنے کا تصور کریں۔بجلی کی چمک کی طرح، آپ اپنے جسم سے باہر ان یادگار لمحات کو دیکھ رہے ہیں جن سے آپ گزرے ہیں۔یہ عمل اسی طرح کا ہو سکتا ہے جیسا کہ موت کے قریب تجربہ کرنا ہے۔
ان تجربات کے دوران اور موت کے بعد آپ کے دماغ کے اندر کیا ہوتا ہے وہ سوالات ہیں جو صدیوں سے نیورو سائنسدانوں کو پریشان کیے ہوئے ہیں۔محققین نے جس مریض کی دماغی لہروں کا مشاہدہ کیااس کانام ظاہر نہیں کیا گیا، اسے برٹش کولمبیا کے وینکوور جنرل ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں اس وقت نیورو سرجن ڈاکٹر اجمل زیمر کام کر رہے تھے۔محققین نے اس کے دماغ سے ای ای جی کی ریکارڈنگ حاصل کی۔
ای ای جی دماغ کی برقی سرگرمی کو ریکارڈ کرنے کا ایک طریقہ ہے جس میں کھوپڑی کے ساتھ الیکٹروڈز رکھے جاتے ہیں۔ ڈاکٹر زیمر کا کہنا ہے کہ ہم نے موت کے وقت دماغ کی نو سو سیکنڈ کی سرگرمی کی پیمائش کی اور دل کی دھڑکن بند ہونے سے پہلے اور بعد میں تیس سیکنڈ میں کیا ہوا اس کی تحقیق کے لیے ایک خاص توجہ مرکوز کی۔ اس میں انہیں واضح تبدیلیاں نظر آئیں۔
دماغ ہماری موت سے عین قبل زندگی کے اہم واقعات کوآخری بار یاد کر رہا ہوتا ہے۔اگرچہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا مطالعہ ہے جس میں انسانوں میں مرنے کے عمل کے دوران زندہ دماغی سرگرمی کی پیمائش کی گئی ہے، لیکن اس سے قبل کنٹرول شدہ ماحول میں رکھے گئے چوہوں میں گیما آسکیلیشن میں اسی طرح کی تبدیلیاں دیکھی جا چکی ہیں۔
اس کا مطلب ہے کہ یہ ممکن ہے کہ، موت کے دوران، دماغ ایک حیاتیاتی ردعمل کو منظم کرتا ہے اور اس پر عمل درآمد کرتا ہے جسے تمام انواع میں محفوظ کیا جا سکتا ہے۔
اس تحقیق سے ہم جو کچھ سیکھ سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ اگرچہ ہمارے پیارے آنکھیں بند کر چکے ہیں اورہمیشہ کے لیے آرام کے لیے تیار ہیں، لیکن ان کا دماغ ان کی زندگی کے کچھ بہترین لمحات کو دوبارہ چلا رہا ہوتاہے۔یہ تحقیق جریدے ”فرنٹیئرز ان ایجنگ نیورو سائنس“میں شائع ہوئی ہے۔
( بشکریہ : روزنامہ جنگ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

دماغ موت
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleروسی حملے کے بعد یوکرین میں مارشل لاء نافذ کر دیا گیا
Next Article نور مقدم کے لرزہ خیز قتل کیس میں ظاہر جعفر کو سزائے موت : والدین بری
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

میرے لیےتو 2019عام الحزن تھا : موت کیا کچھ چرا کر لے گئی : ڈاکٹر خدیجہ وکیل کا کالم

نومبر 24, 2025

کرن خان کا مزاح پارہ :موت کا ایک دن معین ہے

جون 1, 2024

موت اور نیک لوگ ۔۔ڈاکٹر اختر شمار

مارچ 4, 2019

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.