Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»تبدیلی کا مطلب خواتین کو آگے بڑھانا ہے/کشور ناہید
کالم

تبدیلی کا مطلب خواتین کو آگے بڑھانا ہے/کشور ناہید

ایڈیٹراگست 21, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

شکر ہے الیکشن کمیشن کو بھی ہوش آیا کہ دیامیر میں خواتین کے کم ٍووٹ پڑنے کے باعث منتخبہ رکن کی رکنیت منسوخ کر دی ہے۔ وہاں اب دوبارہ انتخاب اس لئے ہو گا کہ الیکشن سے پہلے ہی جرگہ میں اعلان کیا گیا کہ خواتین ووٹ نہیں ڈالیں گی۔ لطف کی بات یہ ہے کہ مذکورہ ممبر کو جرگے کی مخالفت مول لینے کی ہمّت نہیں ہوئی۔ صرف الیکشن کمیشن کیا، پلٹ کر دیکھیں اسپیکر قومی اسمبلی خواتین خاص کر شیریں مزاری کے حوالے سے، وہ بھی اور دیگر وزراء بھی ناشائستہ گفتگو کرتے رہے ہیں۔ ویسے ہر صوبے میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں بھی مجھے عمران خان میں ذہنی تبدیلی نظر نہیں آئی ورنہ اسپیکر یا ڈپٹی اسپیکر کسی بھی صوبے یا قومی سطح پر کسی خاتون کو نامزد کر سکتے تھے۔ ایک دم انتہا پسندی کی بو آنے لگتی ہے۔ ویسے ہماری اسمبلی میں خواتین ممبران کی تربیت کیلئے پہلے تو یواین ڈی پی ورکشاپس کیا کرتی تھی، اب بھی اس لئے ضروری ہے کہ آئین پاکستان کی شقوں کو سمجھنے کیلئے تمام خواتین و حضرات ممبران کی باقاعدہ تربیت کی ضرورت ہے۔
گزشتہ اسمبلی میں بھی صرف 20فیصد خواتین نے پارلیمانی بحث میں حصّہ لیا، باقی خواتین حاضری لگا کر 5000روپے روزانہ لے کر شاید شاپنگ کرتی رہیں کہ جب دیکھو بیشتر ممبران ایسے سج کر آتی ہیں لگتا ہے کسی شادی یا تقریب میں جا رہی ہیں۔ ہمیں ان خواتین کے علاوہ اپنے اسپیکر صاحب کو بھی سکھانا ہے جو کچھ شازیہ مری نے کہا ہے کہ صرف مردوں کے احترام میں نہ کھڑے ہوں عورتوں کا احترام ان پر پہلے واجب ہے۔ پی کے قبیلوں میں تو عورت کی جگہ چاردیواری ہے مگر یہ تو اسمبلی ہے کہ جہاں اسپیکر صاحب آپ سے یہ بھی پوچھا جا سکتا ہے کہ کے پی کے اسپیکر منتخب ہونے سے پہلے آپ چاروں بھائی 14مرلے کے گھر میں رہتے تھے۔ لوگوں نے سوشل میڈیا پر بتایا ہے کہ اب ماشاء اللہ آپ کے پاس 5کنال کا گھر ہے۔ اس طرح کی باتیں پوچھنا لوگوں کا حق ہے اور جواب دینا آپ کی ذمہ داری۔ حکومت کرتے ہوئے کسی کو کچھ نہ کہا گیا تو دیکھ لیا کہ کسی کے اومنی اکاؤنٹ ہیں تو کس کے کروڑوں کے فلیٹ۔ یہاں تو یہ محاورہ صادق آتا ہے کہ ’’اب پچھتاوے کیا ہوت، جب چڑیاں چگ گئیں کھیت‘‘ اب تو سودا نقد و نقد ہو گا۔ تبدیلی کے نعرے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ ممبر اسمبلی ہیں تو جب چاہیں، جس کو چاہیں تھپڑ ماریں، بے عزت کریں اور ہر حکومت کی طرح آپ بھی لوٹ مار، قرضے اور بے نام بینکوں کے اکاؤنٹ کھولیں۔ کوئی پوچھے تو اس کو اغواکروا دیں، اخباروں پہ سنسرشپ لگا دیں۔ فواد چوہدری ہو کہ زلفی بخاری آپ کی قربت کا زعم رکھ کر جو چاہیں کھل کھیلیں۔ پیمرا کو بھی کہیں کہ وہ خبروں پہ زبردستی پابندی نہ لگائیں اور جیسا کہ وعدہ کیا ہے کہ جتنے رشوت خور افسران ہیں ان کو گھر کا رستہ دکھائیں۔
اس مرتبہ پی ٹی آئی میں خواتین بھی کافی تعداد میں ہیں۔ حکومت اگر سادگی کا وعدہ کرتی ہے تو ہماری ممبر خواتین کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ بھی اپنے علاقے میں خواتین اور نوجوانوں کیلئے ایسے پروجیکٹ بنائیں کہ سب لوگ برسرروزگار ہو جائیں۔ یہاں ایک غلط فہمی کو دور کرنے کی بھی ضرورت ہے کہ سرکاری نوکری کیلئے سب بے قرار ہوتے ہیں۔ سرکار کل آبادی کا صرف 20فیصد کھپا سکتی ہے، ضرورت ہے چین، ملیشیا، ویتنام اور تھائی لینڈ کی طرح خود روزگار اسکیمیں بنائی جائیں۔ پلاسٹک کے تھیلوں پر پابندی لگائی جائے۔ ہر گاؤں میں مڈوائف نہیں تو دائی کی ٹریننگ کی جائے۔ ہنزہ میں جس طرح خواتین کو لکڑی کا کام کرنے کی تربیت گزشتہ کئی سالوں سے آغا خان فاؤنڈیشن دے رہی ہے اسی طرح کمپیوٹر، موبائل اور بجلی کا کنکشن ٹھیک کرنے کی بنیادی تربیت گاؤں کی سطح پر دی جائے۔ اس وقت بازار میں خاص کر بچّوں کے کپڑے تھائی لینڈ سے منگوا کر فروخت کرتے ہیں۔ گھروں میں کپڑے تیار کرنے والیوں کی بھی کھال اتاری جاتی ہے۔ ان سب مجبوریوں کو ختم کر کے خواتین بازار جیسے پشاور اور کراچی میں ہیں، کھلوائے جائیں۔ خواتین کیلئے بلاسود قرضوں کا اہتمام کر کے باقاعدہ صنعتوں کو قائم کیا جائے۔ شادی کے اخراجات پر پابندی اور لاہور کی طرح سب جگہوں، گھروں اور ہوٹلوں میں ون ڈش کا اہتمام کیا جائے، اس قانون پر سختی سے عمل کیا جائے۔ عید، تہوار کی خوشیوں میں اسپتالوں اور یتیم خانوں میں جا کر، ایدھی سینٹروں میں موجود بزرگ مرد اور عورتوں کو خوش کرنے کا اہتمام کیا جائے۔ اس ملک کی اچھائی یہ ہے کہ یہاں ہر گاؤں میں عورتیں خاص کر کام بہت کرتی ہیں۔ ہر علاقے کی کڑاھیاں مشہور ہیں، ہر علاقے کے کھانے مشہور ہیں، ان کو وسعت دینے کیلئے ہر پارٹی کے لوگ کام کریں۔ ہر گاؤں میں چھوٹا ہی سہی، اسکول اور ڈسپنسری لازمی قائم ہونا چاہئے پھر تفریحی پروگرام جیسے پرانے زمانے میں چوپال ہوتی تھی اسی طرح ہر علاقے کے لوگ گیت، رقص اور تہواروں پہ پورے علاقے میں خوشی اور قہقہے بکھیرے جائیں۔ یہ نہ ہو کہ جیسے اس دفعہ ووٹ مانگنے والوں کے ساتھ سلوک ہوا۔ یہ کہانی صرف دہرائی ہی نہیں، بڑھ بھی سکتی ہے۔ کسی بھی کامیابی پہ کھلم کھلا ہوائی فائر کرے اور ہر ایک کے ہاتھ میں گن، خدا کیلئے یہ روایت بدل ڈالیے۔ اس میں پہل خواتین ممبران کو کرنی پڑے گی۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبوجھو تو جانیں!:روزن دیوار سے / عطا ء الحق قاسمی
Next Article بھلا تھیا گڑ مکھیاں کھادا۔۔!: کرچیاں/ ایم ایم ادیب
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ

اپریل 20, 2026

تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ

اپریل 19, 2026

ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ

اپریل 19, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.